Tag: لیاری
-
کراچی:لیاری میں کشیدگی، 2افراد جاں بحق ، بچی بازیاب
کراچی کےعلاقے لیاری میں بدستور خوف و ہراس نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی بازیاب کرالی۔
لیاری میں رات گئے دو گروپوں کے تصادم سے کشیدگی اور خوف ہراس پھیل گیا، لیاری میں اجارہ داری قائم کرنے کی جنگ نے مقامی لوگوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، حالات کشیدہ ہونے پر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
دوسری جانب رات میں بنارس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
اُدھر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کاروائی کرکے تیرہ سالہ بچی بازیاب کرالی، کارروائی کے دوران فیاض نامی اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچی کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا کرکے کراچی لایا تھا، ملزم پنجاب اور خیبر پختون خواہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، اورنگی ٹاؤن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سترہ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے۔
-
کراچی: لیاری میں 2گروپوں میں مسلح تصادم،5 راکٹ فائر
کراچی میں لیاری کے علاقے عثمان آباد میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے عثمان آباد دھوبی گھاٹ کے قریب مسلح گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے مورچہ بند فائرنگ کی گئی جبکہ اس موقع پر پانچ راکٹ بھی فائر کئے گئے، جن کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔