Tag: لیاقت آباد انڈرپاس

  • لیاقت آباد انڈرپاس میں مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا

    لیاقت آباد انڈرپاس میں مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا

    کراچی: لیاقت آباد انڈرپاس میں مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، موٹرسائیکل اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد انڈرپاس میں ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں موٹر سائیکلیں اور متعددگاڑیاں متاثر ہوئیں۔

    کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

    حکام نے بتایا کہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لےلیا ہے جبکہ ڈرائیور بھی زیرحراست ہے، مال بردار ٹرک سائٹ ایریا کی جانب سے آرہا تھا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

    https://urdu.arynews.tv/strictest-traffic-rules-enforced-in-karachi/

  • کراچی :  معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

    کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

    کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، شکیل اپنے گھر ناظم آباد سے فیکٹری جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا جاں بحق شخص کی شناخت شکیل شیخ کے نام سے ہوئی ، مقتول معروف کمپنی کا اکاؤنٹنٹ تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے انڈرپاس میں گاڑی روک کرفائرنگ کی تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    لیاقت آباد انڈر پاس میں فنانس منیجر کے قتل کے واقعے پر مقتول کےساتھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شکیل اپنےگھرناظم آبادسے فیکٹری جارہےتھے، ابتدائی طورپر 2ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا پتا چلا ،ملزمان پیچھے سے آئے اور فائرنگ کرکے چلے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے2 خول ملے ہیں۔