Tag: لیاقت آباد ندی

  • کراچی :  لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ،   پولیس  کو اہم ثبوت مل گئے

    کراچی : لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس کو اہم ثبوت مل گئے

    کراچی : لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں پولیس کو اہم ثبوت مل گئے، جس سے ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی ٹیم کی جانب سے مقتولہ بچی کے گھرسرچ آپریشن کیا گیا ، مقتولہ بچی کے گھر سے زیر حراست ملزم فیاض کا ٹوٹا ہوا فون مل گیا، ٹوٹے ہوئے فون میں ڈیٹاریکورکرنےکی کوشش کی گئی، فون میں آخری تین دن کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹیم کے مطابق آخری تین دن کا ڈیٹا ڈیلیٹ کیا گیا، کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیٹا ریکور ہو جائے، انفارمرکی جانب سے فیاض کے موبائل میں مواد ہونے کا بتایا گیا۔

    حکام نے کہا کہ ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ موبائل فون بچی کے گھر پر ہے، ملزم کے موبائل فون میں بچی کی تصاویر تھی اور فیاض کے بیانات میں ہر جگہ تضاد ہے، قریبی رشتے دار ہونے کے باوجود ملزم نے بچی کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں آخری مرتبہ بچی ملزم فیاض کے ساتھ دیکھی گئی، ملزم کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا گیا۔

    یاد رہے بچی کی لاش بدھ کو ندی سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • لیاقت آباد میں ندی سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

    لیاقت آباد میں ندی سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

    کراچی: لیاقت آباد بی ایریا کے قریب ندی سے بچی کی رسی سے بندھی لاش ملی ہے، بچی گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاقت آباد بی ایریا کے قریب ندی سے بچی کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ بچی سپرہائی وے سکندر گوٹھ سے گزشتہ روز سے لاپتہ ہوئی تھی، بچی کی شناخت سویرا دختر جمیل کے نام سے کرلی گئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی رسی سے ہاتھ بندھی ہوئی لاش ملی تھی۔