Tag: لیاقت آباد

  • کراچی : لیاقت آباد میں دنبہ چور گینگ سرگرم

    کراچی : لیاقت آباد میں دنبہ چور گینگ سرگرم

    کراچی : پنجاب میں گدھوں کے بعد کراچی میں دنبوں کی چوری میں ملوث ملزمان سرگرم ہوگئے، لیا قت آباد میں موٹر سائیکل سوار افراد گھر کے باہر بندھے دنبے کو لے کر فرار ہوگئے۔

    مویشی مالکان اپنے جانوروں پر کڑی نگاہ رکھیں، ذرا سی لا پرواہی مالکان کو پالتو جانوروں سے محروم کر سکتی ہے، پنجاب میں گدھوں کے بعد کراچی میں دنبوں پر ہاتھ صاف کرنے والے سرگرم ہوگئے۔

    پنجاب کےگدھوں کے بعد کراچی کے دنبوں کی شامت آگئی، دنبہ چور گروپ سرگرم ہوگیا، اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سایئکلوں پر سوار چار افراد لیاقت آباد میں دن دہاڑے گھر کے باہر بندھے دنبہ کی رسی کھول کر لے اڑے۔

    مزید پڑھیں: پانچ ہزار گدھے کہاں کاٹے گئے؟ گوشت کہاں گیا؟

    موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے پہلے رسی کھولی پھر دو ساتھیوں نے دنبا اٹھایا اور موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے باآسانی فرار ہوگئے، خاتون کے شور مچانے پر لوگوں نے گھر سے نکل کر دوڑیں لگا دیں لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور دنبہ کہیں کا کہیں پہنچ چکا تھا۔

  • کراچی : لیاقت آباد میں عمارت گرنےسے5افراد جاں بحق

    کراچی : لیاقت آباد میں عمارت گرنےسے5افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے لیاقت آباد میں واقع تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلیاقت آباد میں خستہ حال رہائشی عمارت زوردارنیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے عمارت میں موجود 5 افراد جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوگئے۔

    عمارت کےملبے دبے 9افراد کونکالنے کےبعد فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہونے والے2 افراد میں 13 سالہ نوجوان اور 50سالہ شخص سمیت5 افراد شامل ہیں تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کے لیے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فریدالدین مصطفیٰ کا کہناہےکہ عمارت کےملبے سے8افراد کوریسکیو کیاگیاہے،امید ہےکہ ملبے تلےافرادکو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنرسینٹرل کا کہناتھاکہ مشینری 2گھنٹےلیٹ نہیں تھی،پہلےمینوئل کام کیاجاتاہے،ان کا کہناتھاکہ ہیوی مشینری کےاستعمال سےمزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

    ادھرعلاقے کی رہائشی عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت کافی مخدوش تھی،جو رات ڈھائی بجے زوردار آواز سے زمین بوس ہوگئی، جس کی آواز سے ہماری آنکھ کھل گئی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمارت میں متعدد خاندان رہائش پذیر تھے، جبکہ اس کے نیچے دکانوں میں ہوٹل بھی قائم تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کے دو علاقوں میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    کراچی کے دو علاقوں میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    کراچی: بلوچ کالونی میں پینٹ شاپ اور لیات آباد میں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث اگ کو دیگر دکانوں اور گھروں تک پھلنے سے بچالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود ڈیفنس ویو میں موجود عمارت میں قائم آئل پینٹ کی دکان میں ویلڈنگ کے دوران اسپارک ہونے سے اچانک آگ لگ گئی، ایس ایچ او ملک سلیم کے مطابق دکان میں موجود تھنر اور دیگر سامان کے باعث آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اس نے شدت اختیار کرلی اور آگ کے شرعلے بلند ہونے لگے۔

    انہوں نے بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے شعلے اوپر موجود گھروں تک جارہے تھے اور خطرہ تھا کہ مذکورہ آگ کے باعث دیگر دکانیں بھی متاثر ہوسکتی تھیں اور بر وقت کارروائی کر کے پہلے اغ کو ایک دکان تک ہی محدود رکھا اور اسکو بجھایا ، فوری طور پر مذکورہ آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

    دریں اثنا لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر چار میں قائم پلاٹ پر موجود فرنیچر مارکیٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور مزید دو گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ مارکیٹ کی دکان کی بنی دو چھتی میں رکھے فوم میں لگی جس نے شدت پکڑی اور دکان بری طرح متاثر ہوئی تاہم دیگ دکانوں اور اوپر موجود گھروں تک آگ کو پھیلنے سے بچالیا گیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کے باعث ہونے والے نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

  • کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

    کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

    کراچی : لیاقت آباد میں رینجرزکی چوکی کےقریب بوتل بم حملہ کیا گیا جس سے چوکی کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجرنالے پر نامعلوم افراد نے رینجرزچوکی پر بوتل بم سے حملہ کردیا جس سے چوکی کو نقصان پہنچا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں اورلوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کردیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے رینجرز چوکی پر بم پھینکا جو پانچ سو گرام وزنی تھا، بی ڈی ایس کے مطابق جائے وقوعہ سے اسٹیل کی کیلیں بھی ملیں ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کے بعد ڈی جی رینجرز بلال اکبرسے فون پر رابطہ کیا اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • این اے دوسوچھیالیس میں ایم کیوایم کابھرپورسیاسی قوت کا مظاہرہ

    این اے دوسوچھیالیس میں ایم کیوایم کابھرپورسیاسی قوت کا مظاہرہ

    کراچی: ایم کیو ایم نے لیاقت آباد کراچی میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا، خواتین سمیت بچوں کی جلسے میں شرکت سے ہر سو رنگ بکھر گئے۔

    کریم آباد پل پر منعقدہ ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں پی ٹی آئی کراچی کو آزاد نہیں یرغمال بنانےآئی ہے، عوام کا درد رکھنے کے دعویداروں کو کوٹہ سسٹم میں ناانصافی کیوں نظرنہیں آتی۔

    فیصل سبزواری کا کہناتھاکہ کراچی کو والے الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں ،الطاف حسین یا ایم کیوایم نے کیا جرم کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ کہ اسلحے کی فیکٹریاں خیبر پختون خواہ میں ہیں اور یہ لوگ پرائیوٹ جہاز پرکراچی آتے ہیں نائن زیرو سیل کرنے والے طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے ۔

    ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پی ٹی آئی کس منہ سے کراچی میں سیاست کرے گی، ان کا کہناتھا کہ ہم الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں الطاف حسین کے ساتھ ہما ری محبت کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن حق پرستوں کی فتح ہوگی اورکراچی کے ساتھ اتنی دشمنی اچھی نہیں ۔

    این اے دو سو چھیالیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو حلقے کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے تو وہ اسے حل کیسے کر سکتی ہے۔جماعت اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی سیٹ ہار گئی تو کیا قیادت استعفی دے گی۔

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی والوں نے ملک بنایا ہے اور وہی ملک بچائیں گے کراچی کو آزاد کرانے کا دعویٰ کرنے والے نہیں چانے کہ حلقے میں کون کون رہتاہے۔  بہت جلد کراچی میں ہر گھر پر ایم کیو ایم کا جھنڈا لہرائے گا۔ 23 مارچ کو مخالفین منہ کے بل گریں گے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں نمبر دو کے لیئے مقابلہ ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس سے امیدوارکنور نوید جمیل نے کہا کہ کچھ لوگ چند گاڑیاں ساتھ لیکرسمجھتےہیں حلقہ جیت لیں گے،کراچی کےلوگ زندہ لاشیں نہیں،جلسےسےاندازہ لگالیں۔

    ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو ایم کیوایم ایک تازہ دم جماعت کے طور پر سامنے آئے گی جب کہ ہمارے مخالفین کے پاس اب کوئی آسرہ نہیں وہ اس الیکشن سے پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں اس کا جواب عوام 23 اپریل کو دیں گے، اس روز حقیقت کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا، کنورنوید الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور پتنگ بلندیوں پر اڑے گی جس کی عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

  • ایم کیو ایم آج لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    ایم کیو ایم آج لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی: این اے دو سو چھیالیس میں انتخابی ہل چل تیز ہوگئی ہے، ایم کیوایم آج عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی، رینجرز حکام نےایم کیو ایم سے جلسے کا اجازت نامہ طلب کرلیا ہے جبکہ کپتان کھلاڑیوں کا جوش و خروش بڑھانے آج کراچی پہنچیں گے۔

    این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی آمنےسامنے ہیں،  گرما گرم محاذ پرجیت کے لئے تینوں جماعتیں کوشاں ہیں۔ حلقےکے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم عروج پر ہے۔

    ایم کیو ایم آج لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، متحدہ نے جلسے کیلئے لیاقت آباد فلائی اوور کے پاس پنڈال سجالیا ہے، جلسے کے باعث فلائی اوور ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    جلسے سے ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کا خطاب بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا سونامی کل عائشہ منزل کا رخ کرے گا، کھلاڑیوں کے جوش و خروش میں اضافے کیلئے کپتان آج پھر کراچی آرہے ہیں۔

  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

    مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔