Tag: لیاقت شاہوانی

  • کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا اثر بلوچستان پر پڑنے کا خدشہ

    کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا اثر بلوچستان پر پڑنے کا خدشہ

    کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے یکم اگست سے اہم دفاتر میں بلا ویکسینیشن داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا اثر بلوچستان پر پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں یکم اگست سے اہم دفاتر میں بلاویکسینیشن داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں یکم اگست سے اہم دفاتر میں بلاویکسینیشن داخلے پر پابندی کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اسپتالوں پر دباؤبڑھ رہا ہے، بلوچستان اور کوئٹہ سے کراچی لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہے، خدشہ ہے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کااثر بلوچستان پرپڑے گا۔

    ، لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے بلوچستان میں کیسز کی شرح 11 فیصد تک بڑھ جائے گی، مکران میں کورونا کی ڈیلٹا قسم زیادہ پھیل رہی ہے جبکہ گوادر میں ڈیلٹا کیسز کی شرح 40 فیصد ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہیں لگوارہے، صوبے میں نجی اسپتال نہیں سارا بوجھ سرکاری اسپتالوں پر پڑےگا، کوروناکیسز بڑھے تو صحت کا نظام بیٹھ سکتا ہے۔

    لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور کیچ میں لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے، کوئٹہ میں بھی کیسز بڑھے تو لاک ڈاون لگادیا جائےگا۔

    ترجمان نے مزید کہا بلوچستان میں بچوں سےزیادتی اورقتل کے کیسز پر تشویش ہے، مستونگ اور مری آبادمیں بچوں سےزیادتی کےملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال، این سی او سی کی  8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز

    ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال، این سی او سی کی 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز

    کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال ہے،این سی او سی نے 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال ہے،این سی او سی نے 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرسوں20.5فیصد شرح سےکیسزرپورٹ ہوئے اور آخری ہفتے میں 20 فیصد شرح تک کیسز رپورٹ ہوئے۔

    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ فروری کے مقابلے میں 6گنا اموات میں اضافہ ہوا ہے، صحت یابی کی شرح بھی تیسری لہر میں کم رپورٹ ہورہی ہے،صوبے میں بیشتر کیسز کوئٹہ ،لسبیلہ، ژوب،چاغی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 407 آکسیجن سلنڈرز صوبے کے 21 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 3552 افراد کو کورونا سے بچاؤکی ویکسین دیدی گئی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سریاب روڈ پر وفاق کی زمین پر اسپورٹس کمپلیکس کی اجازت دیدی جبکہ ڈیرہ بگٹی کو سوئی سے گیس نہ ملنے پر وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا اور ڈیرہ بگٹی کو گیس کی فراہمی کی منظور دی ہے، وفاق اور بلوچستان حکومت ملکر صوبے میں روڈ نیٹ ورک بچھائیں گے۔

  • ‘ایران میں کورونا  کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی’

    ‘ایران میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی’

    کوئٹہ : ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ایران میں بھی کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اگست کی نسبت کورونا وائرس کے کیسز میں 3گنا اضافہ دیکھا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال سے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے ملاقات کی ہے اور صوبے میں منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کے لئے وفاق کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کے دوسرے لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

  • بلوچستان میں بارشوں سے 13 اموات ہوئیں: ترجمان

    بلوچستان میں بارشوں سے 13 اموات ہوئیں: ترجمان

    کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں سے 13 اموات ہوئیں، حکومت ریلیف و ریسکیو اور بحالی کا کام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں میں صوبے میں 13 اموات ہوئیں، حکومت نے ریلیف اور ریسکیو کا کام تندہی سے کیا۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ بارشوں میں جانی نقصان نہیں ہوا، ناڑی بینک میں سیلابی صورتحال سے بہتر طور پر نمٹا گیا۔ ایم 8 خضدار رتو ڈیرو شاہراہ پر کافی نقصان ہوا جہاں بحالی کا کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 3 ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کی تجویز پر کام کر رہے ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل ایک بچی ریلوے کالونی سے اغوا ہوئی، سی سی ٹی وی کیمروں میں ایک شخص کو بچی لے جاتے دیکھا گیا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی تحقیق اور بچی کی بازیابی کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں اگست کے پورے مہینے بارشیں جاری رہیں جن میں خاصا نقصان ہوا، بلوچستان کے بعض اضلاع میں 278 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    شدید بارشوں سے 300 گاؤں زیر آب آگئے جبکہ گیس لائن بھی متاثر ہوئی جس سے صوبے کے کئی شہروں میں گیس منقطع ہوگئی۔ صوبے میں بحالی کے کاموں میں پاک فوج نے بھی حصہ لیا۔

  • بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام کی رقم پر ٹیکس ختم کردیا

    بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام کی رقم پر ٹیکس ختم کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ عطیات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا، بلوچستان میں اب تک احساس پروگرام کے تحت 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں احساس پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ عطیات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ مستحقین کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔

    خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد میں 158 کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

    بلوچستان کے 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، گلگت بلتستان میں 1 ارب 16 کروڑ روپے اور زاد کشمیر میں 2 ارب 61 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔

    سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزارسے زائد افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے، پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 71 ارب 21 کروڑ روپے اور پختونخواہ میں 22
    لاکھ 25 ہزار افراد کو 27 ارب ایک کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

  • بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،لیاقت شاہوانی

    بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،لیاقت شاہوانی

    کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نیوز کانفرنس میں چمن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم سے واقف ہیں،امن دشمنوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے دوران کرونا،ٹڈی دل اور اب بارشوں اور سیلابی صورت حال سے نبردآزما ہیں،پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان تمام تر امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،سیلابی صورت حال کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 1100 پیکجز جن میں خوراک،ادویات کمبل شامل ہیں متاثرہ اضلاع روانہ کیے،ہیلی کاپٹر کے ساتھ گاڑیوں اور اونٹوں پربھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ بی بی نانی زیارت کا پل ٹوٹنے سے کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہوئی،بی بی نانی اور پنجرہ پل مکمل طور پر بحال نہیں ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز بھی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہماری مدد کر رہی ہیں۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں،نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،قومی شاہراہوں کی بحالی میں این ایچ اے نے ہماری بھرپور مدد کی۔

  • بلوچستان کے عوام کے لیے زبردست خوشخبری

    بلوچستان کے عوام کے لیے زبردست خوشخبری

    کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نوکریوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے، کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ کا پہلا کینسر اسپتال فروری میں شروع کرنےجا رہے ہیں۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنا مشکل تھا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمت عملی بنائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 23 اپریل سے 23 مئی تک 10 ہزار 500 کیسز تھے،عید کے بعد ڈیڑھ ماہ میں بلوچستان سے 7734 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کرونا کیسزمیں کمی واقع ہو رہی ہے،مویشی منڈیوں کی وجہ سے کرونا سمیت کانگو کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں 50 فیصد کمی آئی ہے ،بلوچستان میں صرف 16 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرونا سے 126 اموات ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

  • کرونا سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں، لیاقت شاہوانی

    کرونا سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں، لیاقت شاہوانی

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ معلوم نہیں کتنا عرصہ ہمیں کرونا کے ساتھ رہنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں 43104 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے9475 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ مہلک وبا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 38.5 فیصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بجٹ میں ترجیح دی گئی ہے،عوام کو کسی مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر آسان ہے ماسک کا استعمال، فاصلہ اور ہاتھ دھونا ہے۔

    ملک میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جبکہ اب تک 71,458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ریکوڈک سے متعلق فیصلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں: بلوچستان حکومت

    ریکوڈک سے متعلق فیصلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں: بلوچستان حکومت

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ریکوڈک کے حوالے سے عالمی ثالثی ادارے کے فیصلے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا بہ غور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے متعلق عالمی ثالثی ادارے کے فیصلے کے مختلف پہلوؤں کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں۔

    ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم نے ریکوڈک کیس کے دوران وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مؤقف کا دفاع کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف فیصلے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    واضح رہے کہ سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لیے قایم بین الاقوامی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ریکوڈک کیس: پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    گزشتہ روز انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔ جس میں 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ہے۔

    پاکستان پر ہرجانہ ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کے باعث عاید کیا گیا ہے، کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

    ٹیتھیان کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے مائننگ کے لیے 22 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، 2011 میں اچانک مائننگ لیز روک دی گئی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا، اس سلسلے میں جلد اپیل دائر کی جائے گی۔