Tag: لیاقت قائم خانی

  • جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس پر مزید تین ریفرنسز درج کرنے کا فیصلہ

    جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس پر مزید تین ریفرنسز درج کرنے کا فیصلہ

    کراچی: جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس پر مزید تین ریفرنسز درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی پر مزید تین ریفرنسز درج کیے جائیں گے.

    لیاقت قائم خانی نے بیس سال میں ایسے 71 پارکس بنائے، جو صرف کاغذات میں موجود  ہیں، ملزم نے پارکس میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ناموں پر ایک ارب روپے ہڑپ کیے۔

    نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھرمیں ایک لاکر سے سونے کےمزید زیورات برآمد ہوئے ہیں، گھرسےغیر ملکی کرنسی بھی ملی، ایک لاکرابھی کھولناباقی ہے.

    یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ محکمے کے کئی ملازم لیاقت قائم خانی کے گھر پر کام کر رہے تھے، جب کہ سات ملازمین دیگر افسران کے گھر تعینات کیے گئے ہیں.

    کیا لیاقت قائم خانی کو بااثر سیاست دانوں‌ پشت پناہی حاصل تھی؟

    اس ضمن میں بھی انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاقت قائم خانی کو سابق گورنرسندھ عشرت العباد سمیت اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی.

    لیاقت قائم خانہ بلدیہ عظمٰی کراچی کےطاقت ور ترین افسرسمجھے جاتے تھے، سیاسی اثرو رسوخ کے باعث وہ اٹھارہ سال سے تحقیقاتی اداروں سے بچتے رہے.

    لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب تحقیقات شروع ہوئیں، پھربند کر دی گئی، 2013 میں بھی اینٹی کرپشن نےشہید بے نظیرپارک میں کرپشن کی تحقیقات کی، اینٹی کرپشن نے بھی لیاقت قائم خانی کے خلاف تحقیقات روک دی گئی تھی.

  • کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

    کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، نیب نے سابق ڈی جی پارکس (کراچی) کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کےگھرپر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں،بانڈز،جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

    چھاپےکےدوران8لگژری گاڑیاں اور جدید اسلحےکی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سونا ،قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اورلاہورکےبنگلوزکی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ ان کے گھر سے 4 بائی 6فٹ کے 2 لاکر ز بھی پکڑے گئے ہیں جنہیں ابھی تک کھولا نہیں جاسکا ہے ۔ سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ملزم لیاقت قائمخانی کےگھرسےکےایم سی کی فائلزبھی نیب نے برآمد کی ہیں ، لیاقت قائم خانی کوگزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

    نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا اسلام آباد کا گھر انتہائی پر تعیش ہے اور ان کی آمدن سے مسابقت نہیں رکھتا ۔ اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتےہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2مرلے پرمحیط ہیں۔