Tag: لیبیا کشتی حادثے

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار

    کوہاٹ: ایف آئی اے نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2025 میں ہونیوالے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےکوہاٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم ریاض حسین کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق کرم سے ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسپیشل کورٹ امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخی پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو یورپ ملازمت پر بھجوانے کے 36 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو لیبیا بھجوایا وہاں سے غیرقانونی کشتی میں یورپ بھیجنےکی کوشش کی، دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت ہوئی، ملزم کے 5 بینک اکاؤنٹ فریز کرائےگئے جس میں 60 لاکھ روپے موجود ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrested-international-gang-involved-in-libya-boat-accident/

  • 2023 کے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی اسمگلرز گرفتار

    2023 کے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی اسمگلرز گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے نے 2023 کے لیبیا کشتی کے سانحے میں ملوث دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے 2023 کے لیبیا کشتی کے سانحے میں ملوث دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان 2023 میں لیبیا کشتی حادثے میں مطلوب تھے، گرفتار  ملزمان عطا اللہ اور فیصل شہزاد کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لئے، ملزمان نے ندیم اور اجمل نامی شہری کو غیر قانونی راستے سے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

    ایف آئی اے  ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو  لیبیا میں سیف ہاؤسز میں یرغمال بنا کر تشدد کرتے تھے، متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت ہوئی ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرفراز خان نے کہا کہ قانون کو  ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے، ملزم کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لوکڑی ملاں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سال 2023 سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، ملزم نے شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے فی کس 30 لاکھ روپے بٹورے ملزم متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔

    متاثرہ شہریوں کو لیبیا میں بنائے گئے سیف ہاؤسز میں محصور کر کے شہریوں کے خاندان سے تاوان کا مطالبہ کرتا تھا، تاوان نہ ملنے پر متاثرہ شہریوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا، یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 12 عدد پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم پاسپورٹ برآمدگی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملزم عمران صابر نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کا جھانسہ دے کر 41 لاکھ بٹورے ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عثمان خان کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں شامل ہے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا تاہم متاثرہ شہری کو ریسکیو کر لیا گیاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں

    لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں

    اسلام آباد : لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق چھ پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق چھ پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔

    اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔

    ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، باقی جاں بحق افراد کو جلد وطن واپس لائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔

    انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اورقانونی ذرائع کے ذریعے ہی بیرون ملک جانے کی کوشش کریں۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حبیب الرحمان  اور نوید احمد  شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پشت بازار باجوڑ سےگرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان رواں ماہ  لیبیا میں ہونیوالے کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔

    حکام کے مطابق کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہوئے، ملزمان نے شہزاد حسین کو یورپ بھجوانے کیلئے 37 لاکھ روپے ہتھیائے تھے  جبکہ انہوں نے دیگر ساتھیوں سے ملکر متعدد لوگوں سے بھاری رقوم لیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھی واجد علی، شاہ فیصل اٹلی سے گینگ آپریٹ کر رہے تھے، گرفتار ملزمان سے 4 موبائل فون برآمد ہوا جبکہ اب کے تین بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے موبائل سے ویڈیوز، تصاویر، میسجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی سامنے آگئے، یاد رہے کہ لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاؤسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد : لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، کینیڈا بھجواتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اسلام آباد نے گجرات اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں۔

    کارروائیوں میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر کوگرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت اظہراقبال اورمحمدافضال کےنام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں بھی ملوث پایا گیا، ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کیلئےلاکھوں روپے وصول کیے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد افضال کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرتا تھا اور گزشتہ 6 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا اہم سہولت کار گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا اہم سہولت کار گرفتار

    فیصل آباد : لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم شہریوں سے رقم وصول کرکے نیٹ ورک کو بھیجتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے اہم سہولت کار عادل کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم انسانی اسمگلنگ کےبین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطےمیں تھا، ملزم کی بینکنگ تفصیلات لے لی گئیں ہیں اور موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عادل شہریوں سے رقم وصول کرکے نیٹ ورک کو بھیجتا تھا، ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں انکوائری درج تھی۔

    خیال رہے رواں سال لیبیا کے ساحل سے بحیرہ روم میں کشتیوں کے ڈوبنے کے دو قابل ذکر واقعات ہو چکے ہیں، جن میں متعدد پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں، پہلا واقعہ فروری میں اور دوسرا اپریل میں پیش آیا۔

    بعد ازاں اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تعلقہ حکام کو انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا تھا۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں  ملوث ایک اور  انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    گجرات : ایف آئی اے گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر محمد سعید کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات پر ایف آئی اے گجرات نے بڑی کارروائی کی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر محمد سعید کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم محمد سعید سنار نے پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پرلیبیا بھجوایا تھا ، ملزم 12 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نے کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کے دو انسانی اسمگلر کو گرفتارکیا تھا۔

    گرفتار ملزمان میں راجہ راحیل اور سفیان شامل ہیں جن کا تعلق گجرات سے ہے، انہیں کھاریاں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اٹلی کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے سے متعدد پاکستانیوں سمیت 64 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اسی طرح لیبیا میں بھی ایک کشتی حادثے میں 3 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔