Tag: لیجنڈری اسپنر

  • چار جون کا دن لیجنڈری اسپنر شین وارن کے نام

    چار جون کا دن لیجنڈری اسپنر شین وارن کے نام

    چار جون کا دن آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کے نام کردیا گیا۔

    آسٹریلوی لیجنڈری اسپنر شین وارن نے 1993 میں آج ہی کے دن جادوئی گیند پر انگلینڈ کے مائیک گیٹنگ کو کلین بولڈ کیا تھا۔

    شین وارن کی اس گیند کو ’بال آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا تھا۔ لیجنڈری اسپنر کی ’بال آف دی سنچری‘ کو تیس سال مکمل ہوگئے۔

    شین وارن نے انسٹاگرام پر بال آف سی سنچری کی ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ اس گیند نے ان کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ 2022 کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے تھے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا تھا۔

  • شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    دبئی: لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ میں مزید نکھار لانے کے گر سکھا دیئے، کہتے ہیں یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں یاسر کی عمدہ پرفارمنس شین وارن کو شارجہ کھینچ لائی، ٹریننگ کیمپ میں یاسر شاہ کو شین وارن نے ماہرانہ ٹپس دیں لیگ اسپنر کے گر سکھائے اور بیٹسمینوں کو کس طرح قابو کرنا ہے یہ ہنر بھی بتایا۔

    لیجنڈری اسپنر نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہا اورپیشن گوئی کرڈالی کہ یاسر شاہ دس سال کھیل گئے تو انکا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ شین وارن سے سیکھنا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے، وارن نے ایشیز سیریز کے دشمن انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی مدد کردی اور اب انگلش ٹیم کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی شین وارن کی پاکستانی کیمپ میں آمد کو خوش آمدید کہا اور کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ شین وارن ہمارے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔