Tag: لیجنڈری اسپنر شین وارن

  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں یاسر شاہ کا کردار

    انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں یاسر شاہ کا کردار

    دبئی: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں یاسر شاہ کا کردار اہم رہا، یاسر شاہ کی جادوئی بولنگ سے انگلش بلے بازوں پوری سیریز میں پریشان رہے۔

    یو اے ای میں کرکٹ کے یاسر شاہ کا جادو سر چڑھ کر بولا لیجنڈری اسپنر شین وارن بھی لیگ اسپنر کی گیندوں کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے۔

    دبئی میں یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے انگلش ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،اسر کی جادوئی بولنگ شین وارن کو بھی یو اے ای کھینچ لائی جس کے بعد شین وارن سے ٹپس لینے کے بعد یاسر ایسے خطرناک ہوئے کہ انگلیڈ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

    یاسر شاہ نے جس انداز میں سمت پٹیل کو بولڈ کیا وہ صدی کی بہترین گیند قرار پائی، اس طرح کی گیندصرف شین وارن کیا کرتے تھے، یاسر شاہ نے دو میچز میں پندرہ شکار کئے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    میچ کے بعد انعامات کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ وقار یونس نے جو پلان دیا اس کے مطابق باﺅلنگ کی۔ ان فٹ ہونے کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکا لیکن اس کے بعد اگلے دونوں میچوں میں اس طرح کی کارکردگی دینے پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ نے کہا کہ میچ کے دوران ان پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں تھا، ”بس میں وقار یونس کے دیئے گئے پلان کے مطابق باﺅلنگ کر رہا تھا“۔ انہوں نے کہا کہ شین وارن کے ساتھ بھی اچھا سیشن گزرا اور انہوں نے بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا۔

  • لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ سے ملنے کی خواہش کردی

    لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ سے ملنے کی خواہش کردی

    کراچی: دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ کی کار کردگی کو دیکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کردی۔

    دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا نام لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن، جنکا سامنا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تھی، شین وارن شین وارن نے اب شاگرد بنانے کی ٹھان لی ہے،وہ شاگرد پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ہونگے ۔

    یاسر شاہ دبئی ٹیسٹ کی شاندار پرفارمنس نے شین وارن کو یاسر شاہ کا گرویدہ کردیا ہے، شین وارن کہتے ہیں کہ یاسر شاہ ہیرا ہیں جس کو وہ مزید تراش دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ورلڈ کلاس بولر ہیں جو شین وارن سے گر سیکھ لیں تو پھر بیٹسمینوں کیلئے مہلک ہتھیار بن سکتے ہیں۔