Tag: لیجنڈز

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا  فائنل، پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل، پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا

    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز،آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔

    انڈیا چیمپئنز نے نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔

    روبن اُتھپپا، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں اسکور کیں، آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلیا چیمپئنز کی 255 رنز کے ہدف کے جواب میں پاور پلے میں ہی تین وکٹیں گر گئیں جس کے بعد ٹیم پٹری پر واپس نہیں آسکی۔ آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔

    اس طرح انڈیا چیمپئنز نے میچ میں 86رنز سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان چیمپئنز نے اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔

  • کرکٹ اور اسکواش کے لیجنڈز بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے نکل آئے

    کرکٹ اور اسکواش کے لیجنڈز بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے نکل آئے

    کراچی: شہر قائد میں سخت لاک ڈاؤن میں کرکٹ اور اسکواش کے لیجنڈز اور فن کار بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے نکل آئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان جاوید میاں داد اور سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، لیجنڈری کھلاڑیوں نے کے کے ایف کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فلاحی خدمات کو سراہا۔

    کرکٹ اور اسکواش کے سابق بڑے کھلاڑیوں نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر سے خان سے ملاقات کی، اس موقع پر عامر خان نے اسپورٹس کے لیجنڈز کو بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پاس مستحقین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے جس کے تحت ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب تک کراچی اور حیدرآباد میں ایک لاکھ راشن تقسیم کر چکے ہیں۔

    کے کے ایف کے ٹرسٹی عامر خان نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع شرقی کی سیل ہونے والی گیارہ یوسیز میں بھی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    کراچی کے مزید کئی علاقے سیل، طبی عملہ بھی پریشان، مزید 273 افراد گرفتار

    جاوید میاں داد نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ صورت حال میں انسانیت کی خدمت ہی اصل مشن ہے، خوشی ہے کراچی کے لوگ دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔ اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں سب کو مل کر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔

    معروف گلو کار رحیم شاہ نے کے کے ایف کو مثالی ادارہ اور ایم کیو ایم پاکستان کی ان تھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، معروف کامیڈین فیصل قازی نے کہا کہ جس طرح کے کے ایف کام کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز رابطہ کمیٹی اور کے کے ایف کے ٹرسٹی ممبران کے اجلاس میں کہا تھا کہ حالیہ صورت حال میں کراچی میں موجود لاکھوں خاندان بدترین معاشی صورت حال سے دوچار ہیں، فاؤنڈیشن کے تحت امدادی سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے متاثرہ خاندانوں میں گھر گھر راشن کی تقسیم، مختلف علاقوں میں قائم عارضی دسترخوان کے قیام اور وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔