Tag: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار

  • دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں‌ داخل کرا دیا گیا

    دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں‌ داخل کرا دیا گیا

    ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہنشاہ جذبات کہلانے والے بھارت کے ممتاز اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

    دلیپ کمار کو سینے کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ابتدائی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 95 سالہ اداکار کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے، انھیں کچھ عرصے قبل بھی اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، البتہ وہ صحت یاب ہو کر گھر لوٹ آئے تھے۔

    دلیپ کمار کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کنگ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر آمد

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کا شمار بھارت کے عظیم اداکاروں میں ہوتا ہے،بعد میں آنے والے اداکاروں میں فقط امیتابھ بچن ہی ان کے مدمقابل کھڑے ہوسکے۔

    دلیپ کمار کا بالی وڈ کے خانز پر بھی گہرا اثر ہے، بالخصوص شاہ رخ خان کی رومانوی اداکاری پر ان کا گہرا اثرا ہے۔

  • ممبئی: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار خراب صحت کے باعث اسپتال منتقل

    ممبئی: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار خراب صحت کے باعث اسپتال منتقل

    ممبئی: لیجینڈ اداکار دلیپ کمار کو خراب صحت کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکاردلیپ کمار کی صحت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق علیل حالت میں لیجینڈ اداکار کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، دلیپ کمارکورات گئے لیلاوتی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    بخار میں مبتلا دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں اس وقت داخل کیا گیا جب انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیجینڈ اداکار اسپتال کے جنرل وارڈ میں تین روز تک رہیں گے۔

    ترانوے سالہ ٹریجیڈی کنگ نے اپنے فلمی کئیر یر کا آغاز انیس سو چوالیس میں فلم جوار بھاٹا سے کیا،دہائیوں کے محیط اپنی زبردست فلمی کئیر یر میں دلیپ کمار نے ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا۔

    دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں دیدار، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، کوہ نور، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، آن، داستان، دل دیا درد لیا، بیراگ، گوپی شامل ہیں ۔