Tag: لیزر لائٹ

  • ایئرپورٹ کے آس پاس رات کو لوگ طیاروں پر لیزر لائٹ مارتے ہیں، کیا یہ خطرناک ہے؟

    ایئرپورٹ کے آس پاس رات کو لوگ طیاروں پر لیزر لائٹ مارتے ہیں، کیا یہ خطرناک ہے؟

    کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران کراچی سمیت ملک کے 8 ایئرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے جہازوں پر 101 بار لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر 37، دوسرے نمبر پر لاہور میں 33 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر بھی جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تھوڑی سی کمی آ گئی ہے کیوں کہ پچھلے سال 193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ تاہم ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق طیاروں کو لیزر لائٹ کے لگنے سے جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

    رات کے اوقات میں اندورنی و بیرونی ملک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں کو لائٹ مارنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

    پی اے اے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹ، شادی ہالوں پر لگی بڑی لائٹوں کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران کپتانوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹ کا پڑنا انتہائی خطرناک ہے اس لیے اس کا سنگینی سے نوٹس لیا جائے۔

  • کراچی میں مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے تشویشناک واقعات

    کراچی میں مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے تشویشناک واقعات

    کراچی: مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کی خبر نشر ہوئی تھی، جس کے بعد سول ایوی ایشن حرکت میں آگئی اور 28 ستمبر کو ضلعی انتظامیہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    ایسی آبادیاں جو ایئرپورٹ کے اطراف میں واقع ہیں وہاں سرچ لائٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز پر لگی بڑی سرچ لائٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر لائٹس سے متعلق کردارادا کریں۔ ایک ہفتے میں اس طرح کے 6 سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں،

    اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ لیزر اور بڑی لائٹس کے استعمال سے طیاروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

  • طیاروں کو لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، تحفظ کو خطرات لاحق

    طیاروں کو لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، تحفظ کو خطرات لاحق

    کراچی : فضا میں موجود طیاروں کو لیزر لائٹیں مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، لیزر لائٹ پڑنے سے جہازوں کے تحفظ کو خطرات لاحق ہوگئے۔

    ؎تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر جہازوں کے اترنے سے قبل ان پر لیزر لائٹیں مارنے کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا ہے، سمندر کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں لگی بڑی بڑی لائٹیں پروازوں کو شدید متاثر کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے ائیرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا پڑرہا ہے، گزشتہ15دنوں کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ پڑنے کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹوں کے واقعات کے حوالے سے کمشنر کراچی اور پولیس کو خطوط لکھ کر آگاہ کیا جاچکا ہے اس  کے باوجود  ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    ائیرپورٹ مینجر  نے بتایا کہ طیاروں پر زیادہ تر لیزر لائٹ پڑنے کے واقعات کلفٹن اور ڈیفنس میں واقع ہوئے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے طیارے جن کی سمت سمندر کے اوپر سے ہوتی ہے۔

    کلفٹن اور ڈیفنس میں بنے ریسٹورنٹ میں لگی بڑی لائٹیں جہازوں کو متاثر کررہی ہیں، ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائنوں نے بھی لیزر لائٹ پڑنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔