Tag: لیسکو

  • الیکٹرک کمپنی میں بیرون ملک دوروں پر پابندی، فنڈز سے نئے گرڈ لگائے جائیں گے

    الیکٹرک کمپنی میں بیرون ملک دوروں پر پابندی، فنڈز سے نئے گرڈ لگائے جائیں گے

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی الیکٹرک کمپنی لیسکو میں دفاتر کے اندر کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز بجلی سپلائی نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بجلی کے تقسیم کار ادارے لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے اپنے نئے مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دے دی۔

    نئے بجٹ کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ حجم ساڑھے 7 ارب روپے کا ہے، نئے مالی سال میں 11 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، متعدد گرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    ادارے میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی، دفاتر میں کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیڈ ڈیفالٹرز کو 30 جون تک بلوں کی ادائیگی کی آخری مہلت دی جائے گی اور جون کے بعد تمام کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔ بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • صارفین کی مشکلات میں اضافہ، بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد

    صارفین کی مشکلات میں اضافہ، بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد

    لاہور: لیسکو نے صارفین کی مشکلات بڑھا دیں، بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    ذرائع لیسکو کے مطابق بجلی کے صارفین اب اپنی سہولت کے مطابق زیادہ بلوں کو اقساط کی صورت میں ادا نہیں کر سکیں گے، کیوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اقساط کی سہولت ختم کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کے بقایا جات کی بھی اب صرف متعلقہ آفس سے قسط ہو سکے گی، جب کہ ریونیو آفس سے کمپیوٹرائزڈ بل بینک وصول کرے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اقساط کی سہولت کے خاتمے سے لیسکو کی ریکوری میں کمی کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں بنائے گئے متعدد کسٹمرز سروسز سینٹر غیر فعال ہو گئے ہیں۔

    ادھر صارفین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے مئی اور جون میں بڑے بل آتے ہیں، جسے اقساط میں تقسیم کرنا ضروری ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی صارفین لوڈ شیڈنگ کے طویل شیڈول اور غیر اعلانیہ بندش سے پہلے ہی پریشان ہیں، اور اب لیسکو کی جانب سے لاہور کے صارفین سے ایک اہم سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

  • لاہور الیکٹرک کا کروڑوں روپے کا بل بھیجنے کا میگا اسکینڈل

    لاہور الیکٹرک کا کروڑوں روپے کا بل بھیجنے کا میگا اسکینڈل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی کے تقسیم کار ادارے لیسکو کی اوور بلنگ کا میگا اسکینڈل سامنے آیا ہے، نجی فوڈ انڈسٹری کو لاکھوں یونٹس چارج کر کے کروڑوں روپے کا بل دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں کروڑوں روپے کی اوور بلنگ کا میگا اسکینڈل منظر عام پر آگیا، واپڈا کی ایم اینڈ ایس ٹیم نے اوور بلنگ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی فوڈ انڈسٹری کو کروڑوں روپے کی اوور بلنگ کی گئی، انڈسٹری کو 4 لاکھ یونٹس کی اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق 3 سال قبل انڈسٹری کے میٹرز کو تبدیل کیا گیا مگر ایم سی او فیڈ نہ ہوا، ایم سی او فیڈ نہ کر کے انڈسٹری کو اضافی یونٹس چارج ہوتے رہے۔ 3 سال بعد ایم سی او فیڈ کر کے میٹرز کے یونٹس بھی چارج کر لیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو لاکھوں یونٹس چارج کر کے کروڑوں روپے کی اوور بلنگ کی گئی۔

    ایم اینڈ ایس واپڈا ہاؤس نے سابق اور موجودہ افسران و ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا آباد سب ڈویژن میں میٹر ریڈر کی ملی بھگت سے چارجنگ کی گئی، میٹر ریڈر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ریڈنگ کی۔

  • گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بل قسطوں میں جمع کروانے کی سہولت ختم

    گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بل قسطوں میں جمع کروانے کی سہولت ختم

    لاہور : لیسکو نے گھریلو صارفین کے لئے قسطوں میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کردی ، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کرتے ہوئے 9کسٹمرسینٹرز اور دفتری سطح پربجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لئے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کردی گئیں، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کاناجائزفائدہ اٹھاتےہیں، لیسکو نے صارفین سے مجموعی طور پر122ارب وصول کرنا ہیں۔

    خیال رہے لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے ساؤتھ سرکل میں صارفین کے بلوں کی تقسیم کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    مراسلے کے مطابق ساؤتھ سرکل کی تمام ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوشن بطور پائلٹ پراجیکٹ آؤٹ سورس کیا جائے گا، جس میں ڈیفنس، ڈیفنس ایسٹ، کوٹ لکھپت اور گلبرگ ڈویژن شامل ہے، کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ٹینڈر کرنے کی اجازت دیدی، ٹینڈر میں کامیاب ہونیوالی پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔

  • لیسکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز عہدوں سے برطرف

    لیسکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز عہدوں سے برطرف

    لاہور: وزارت پانی و بجلی نے لیسکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نئی تعیناتیاں کردیں۔

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قیصر زمان کو انکے عہدے سے ہٹادیا گیا، انکی جگہ جنرل مینجر ٹیکنیکل چودھری محمد انور کو قائم مقام لیسکو چیف تعینات کردیا گیا۔

    وزارت پانی و بجلی نے چند ہفتے قبل قیصر زمان کو مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد تاحکم ثانی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر زمان کو ہٹانے کی وجہ صارفین کو کروڑوں روپے کے اضافی بل، ناقص کارکردگی، گرڈ اسٹیشنز کی کئی کئی روز خرابی بتائی گئی ہے۔

    حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اختر رندھاوا کی جگہ چیف انجینئر اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا ہے۔

    وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پیر کو لیسکو کا اچانک دورہ کیا تھا سائلین کی جانب سے اوور بلنگ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کی شکایات کے انبار لگ گئے تھے اور اسی تناظر میں ایک ایس ای اور ایس ڈی او کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

  • لیسکو کا سحر وافطار میں‌ گھریلو صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    لیسکو کا سحر وافطار میں‌ گھریلو صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    لیسکو نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ انڈسٹریز کیلئے ساڑھے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی۔

    لیسکو حکام کے مطابق انڈسٹریل سیکٹر کو شام ساڑھے 6 بجے سے صبح 4 بجے تک بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔ انڈسٹریز کی بجلی بند کر کے گھریلو صارفین کو افطار اور سحر کے وقت بجلی سپلائی کی جائے گی۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد 6 جون سے شروع ہو گا، جو عید الفطر تک جاری رہے گا۔

    اس سے قبل وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ انتہائی کم ہوگی۔