Tag: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

  • دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ جو بھی دہشت گردوں کو پناہ دے گا یا اپنے گھر میں بارودی مواد رکھے گا، اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ سے خصوصی نشست میں خطاب کیا، جس میں پاکستان بالخصوص بلوچستان سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی اور بلوچستان کے طالب علموں کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

    بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑے آپریشن کے مطالبے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوان پاکستان سے دور ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام پاکستان اور صوبے کے تعلق کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب دہشت گردوں اور سہولت کاروں سے تنگ آچکے ہیں اور خود نشاندہی کر رہے ہیں کہ کہاں دہشت گرد اور کہاں ان کے سہولت کار موجود ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خود دہشت گردوں کی نشاندہی کریں۔ فوج علاقہ خالی کرا کے آپریشن کرے اور واپس چلی جائے تو دہشت گرد دوبارہ لوٹ آتے ہیں، اسی لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جاتے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ جو بھی دہشت گردوں کو پناہ دے گا یا اپنے گھر میں بارودی مواد رکھے گا، اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایک شخص کی دہشت گردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نہایت سمجھدار اور دوراندیش ہیں، تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان اپنی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں جبکہ درجنوں بلوچ طلبہ اور طالبات اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں خواتین افسران بطور ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مثال دی کہ کیمبرج یونیورسٹی کے معروف سائنسدان صمد یار جنگ کا تعلق بلوچستان کے بلیدہ اسکول سے ہے جبکہ شاہ زیب رند بھی بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی کامیابی کی مثال ہیں۔

    میجر محمد انور کاکڑ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہایت شاندار افسر اور اس دھرتی کے عظیم بیٹے تھے، جنہوں نے پی سی ہوٹل گوادر حملے میں کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد رکھنے کے لیے فوجی افسران، جوان اور شہری ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان تمام لسانی و علاقائی بنیادوں سے ہٹ کر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔

    انہوں نے نبی کریم ﷺ کا فرمان دہرایا کہ کسی عربی کو عجمی پر، عجمی کو عربی پر اور کسی گورے کو کالے پر کوئی فضیلت نہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے، جن میں سے 50 فیصد لوگ ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پذیر ہیں۔ صوبے میں صرف بلوچ ہی نہیں بلکہ 30 فیصد سے زائد پشتون بھی آباد ہیں، جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی بڑی تعداد میں بلوچ آباد ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے اور یہی ہماری اصل قوت ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے  بھارت کی 20 سال سے جاری دہشت گردی کی تفصیلات  پیش کردیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی 20 سال سے جاری دہشت گردی کی تفصیلات پیش کردیں

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کی 20 سال سے جاری دہشت گردی کی تفصیلات پیش کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہاہے، بھارت 20سال سےدہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت دہشت گردوں کوفنڈنگ فراہم کرتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2009 میں بلوچستان میں بھارت کےملوث ہونےکاڈوزیئراقوام متحدہ میں پیش کیا، سال 2016میں بھی بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے، گرفتار مختلف دہشت گردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ خضدار واقع میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، کلبھوشن یادیو نے اعترافی بیان میں تمام حقائق بتائے، 21 مئی کو بھارت کے حکم پرفتنہ الہندوستان نے حملہ کیا، فتنہ الہندوستان بھارت کے حکم پرمعصوم شہریوں کوٹارگٹ کر رہا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک سرنڈر کرنے والے دہشت گردوں نے تمام حقائق بتادیے، ایسی دہشت گردی میں کوئی انسانیت،بلوچیت،پاکستانیت ہے؟

    خضدر حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا خضدر اسکول بس حملےکےکئی بچےاسپتال میں زیرعلاج ہیں، یہ ہےبھارت کادہشت گردچہرہ، یہ وہ بچے ہیں جنہیں 21 مئی کوبھارت کے حکم پر دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا لیکن فتنہ الہندوستان دہشت گردی کے باجود بلوچستان کےعوام کاحوصلہ نہ توڑ سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان بھارت کااصل دہشت گرد چہرہ ہے ، 21مئی کو 6 معصوم پچوں کو شہید کیا اور 51زخمی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میں آپ کے سامنے اپریل 2024 تقریباً1 سال سے زائد کے واقعات رکھ رہا ہوں، 12 اپریل 2024 نوشکی میں 12 مزدوروں ، 28 اپریل 2024 کو کیچ میں فتنہ الہندوستان نے مزید 2 مزدوروں کو شہید کیا جبکہ 9 مئی 2024 سربندر گوادر میں 4 حجاموں کو شہید کیا گیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 28 ستمبر 2024 کو پنجگور میں 7مزدوروں ، 10اکتوبر2024 کودکی میں غریب 21 مزدوروں، 13 نومبر 2024 کو زیارت میں 3 مسافروں ، 10 فروری 2025 کو کیچ میں 2 درزیوں کو شہید کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو ہرنائی میں 10 معصوم لوگوں کو ، 19 فروری کو بارکھان میں7مسافروں کو بس سے اتار ، 26 مارچ کو گوادر میں 6 مزدوروں اور 9 مارچ کو پنجگورمیں دوبارہ 3 حجاموں کو فتنہ الہندوستان نے شہید کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد نے کہا کہ 13 مئی کو نوشکی میں4 مزدوروں پر حملہ کیا گیا، 21 مئی2025 کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیا جاتا ہے، یہ ہےفتنہ الہندوستان کااصل چہرہ ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ کیا، 6 اور7 مئی کو فتنہ الہندوستان کا اصل باپ خود آکر حملہ کرکے مساجدوں کو شہید کرتا ہے۔

  • پاک فوج  قومی فوج ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج قومی فوج ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی فوج ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خوداحتسابی کےعمل پریقین رکھتی ہے، پاک فوج کا خوداحتسابی کا نظام ایک جامع اور مضبوط ہے، جب فوج میں قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو خود احتسابی کا نظام عمل میں آتاہے۔

    فیض حمید کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا گیا، ریٹائرڈ آفیسر کیخلاف باضابطہ طور پر درخواست موصول ہوئی، یہ معاملہ منسٹری آف ڈیفنس کے ذریعے پاک فوج کو بھجوایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2024 میں پاک فوج کی طرف سےاعلیٰ سطح انکوائری کاحکم دیا گیا، ٹھوس شواہد پر انکوائری کے بعد 12اگست 2024 کو پاک فوج نے آگاہ کیا، قوم کو آگاہ کیا کہ متعلقہ آفیسر نے پاکستانی دفعات کی خلاف ورزیاں کیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ واضح اتفاق رائے ہے کہ پاک فوج کو کسی مخصوص سیاسی مفاد کے حصول سے محفوظ رکھا جائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ فیض حمید سے متعلق شواہد کی بنیاد پر فیلڈ جنرل کوٹ مارشل کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، پاک آرمی ایک قومی فوج ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، فوج کا ہر حکومت کے ساتھ پیشہ ورانہ اور سرکاری تعلق ہوتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ فوج میں کوئی ذاتی مفادات کیلئے کام کرتا ہے تو خود احتسابی کا نظام حرکت میں آجاتا ہے، ثبوت و شواہد کی روشنی میں ذمہ داروں کو ان کے اعمال کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاک فوج اپنے پیشہ وارانہ امور سے بخوبی آگاہ ہے ، متعلقہ افسران کوقانون کے تحت وکیل حاصل ہوں گے، جنرل (ر) فیض حمید کیس اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج باقی اداروں کو بھی ترغیب دیتی ہے، کوئی ذاتی یا سیاسی مقاصد کیلئے اپنے منصب کا استعمال کرتا ہے تو وہ بھی جوابدہ ہوگا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ پاک فوج نا کسی کی طرف دار ہے اور نہ کسی کی مخالف، پاک فوج میں ذاتی یاسیاسی مقاصد کیلئے منصب کے غلط استعمال پراحتساب ہوتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم سب انفرادی اوراجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاک فوج کا کام ہے کہ دہشت گردوں کو علاقوں سے کلیئر کیاجائے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں داخلی سلامتی ،دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور دیگرامورپربریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج دن 2 بجکر 15 منٹ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی جانب سے داخلی سلامتی، دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ 5 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کے افسر،جوان ملک کے اشرافیہ نہیں ، فوج کے افسر ،جوان وہ گلدستہ ہیں جن کاتعلق غریب طبقےسے ہے، مسلح افواج کے جوان اور افسران کیلئے سب سے قیمتی پاکستان کےعوام ہیں۔.

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ فوج کسی سیاسی سوچ ،ایک گروپ ،ایک پارٹی کو لیکر نہیں چل رہی ، فوج ہمیشہ پاکستان کی ترقی کو لیکر چلی ہے کبھی نہیں ہچکچائی، عوامی کی فلاح و بہبود کا کام ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

  • پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانےمیں جمع کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانےمیں جمع کرائے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف   نے بتایا کہ 23-2022میں پاک فوج اورزیرانتظام اداروں نے مجموعی طورپر ٹیکسز، ڈیوٹیز کی مد میں 360ارب روپے جمع کرائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اورسول آرمڈفورسزکےاہلکارپورےملک میں سیکیورٹی پرتعینات ہیں، سوشل اکنامک ،ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے افواج پاکستان کئی 100 ارب ٹیکس مدمیں جمع کرارہی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افواج پاکستان عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ، پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، شہداہمارے ماتھےکاجھومرہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان شہدا،لواحقین اورغازیوں پرفخرکرتی ہے، شہدا کےلواحقین ،زخمیوں اور غازیوں کیلئے پیکجز دیے جاتے ہیں، رہائش،بچوں کےتعلیمی اخراجات،کیڈٹ کالجزمیں داخلے ،شادی کےاخراجات اٹھائےجاتےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، عوام کےتعاون سےہم ہرایک چیلنج پرقابوپالیں گے۔

  • ایف سی کو پتھر مارے جارہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنے دی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ایف سی کو پتھر مارے جارہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنے دی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ انھوں نے بتایا کہ ایف سی کوپتھر مارےجارہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظمیں آگئیں ، کہا جارہا ہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنے دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے نتیجے میں غیرقانونی کاروبار ہورہاہے، کیا بےنامی پراپرٹیز اور بے نامی اکاؤنٹس اس اسپیکٹرم کا حصہ نہیں؟

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ ملک میں کروڑوں کی تعدادمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجودہیں، دہشت گرد کارروائیوں کیلئے انہی گاڑیوں کااستعمال کرتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر غیرقانونی تجارت کو فروغ دیاجاتاہے ، افغان بارڈر غیرقانونی کاروبارکوتقویت دے رہاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں دیگرممالک کے لوگ بھی رہتےہیں، باقی ممالک کےلوگ پاسپورٹ کےذریعےجاتےہیں، ہمارے بارڈر پر کیوں تزکرے اور شناختی کارڈ دکھا کر جاتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید بتایا کہ اربوں روپےکی سگریٹ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے، سیکڑوں ارب روپے روزانہ کی بنیاد پر تیل اسمگلنگ پربنائےجاتےہیں، سیکڑوں ارب روپےکےغیرقانونی سگریٹ ہمارے ملک میں بکتےہیں، ستمبر 2023سے اےاین ایف کے ذریعے ہم ایک ہزار ٹن سےزائد منشیات پکڑ چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چمن میں ریاست نے کہا کہ ہم ون ڈاکیومنٹ رجیم لائیں گے مگر سیاست شروع کردی گئی، نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان سےصرف دہشتگردی نہیں معیشت بھی بہترہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ ایف سی کوپتھر مارےجارہے ہیں،انسانی حقوق کی تنظمیں آگئیں ، کہاجارہاہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنےدی جائے۔

  • حکومت اور افواج پاکستان کا مؤقف واضح ہے فلسطین میں مظالم ناقابل قبول ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    حکومت اور افواج پاکستان کا مؤقف واضح ہے فلسطین میں مظالم ناقابل قبول ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کا مؤقف واضح ہے فلسطین میں مظالم ناقابل قبول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا کہ فلسطین اہم اورحساس ایشو ہے، یہ واضح ہوناچاہیے حکومت اور افواج پاکستان کا مؤقف کلیئر ہے، حکومت،افواج پاکستان کامؤقف واضح ہے فلسطین میں مظالم ناقابل قبول ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ وزیراعظم،وزارت خارجہ،آرمی چیف کی جن عمائدین سے ملاقاتیں ہوئیں اس میں بارہا کلیئر بتایا گیا، پاکستان نے پہلے دن سے ہی فلسطین کیلئے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہمیشہ واضح اور کھل کر بات کی گئی ہے، پاکستانی مندوب منیراکرم نےیواین میں پاکستانی عوام کےجذبات کی ترجمانی کی، منیراکرم نےواشگاف اندازمیں کھل کربیان کیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف کی یواین جنرل سیکریٹری ،امام کعبہ سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کامسئلہ فلسطین پربہت کلیئر اور واضح مؤقف ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ حکومت اور ادارے دھرنے والوں سے پرامن طریقےسےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کل اگر جماعت اسلامی غزہ پردھرنا دے تو آپ کہیں گے یہ بھی فوج نے کرایا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈا اتنا عام ہوگیا جس کا جو دل چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، آنسو گیس،لاٹھی چارج پتھراؤ ہوتا پھر آپ کو تسلی ہونی تھی کہ اب ٹھیک ہوا۔

  • بنوں میں تاجروں کے احتجاج کےدوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    بنوں میں تاجروں کے احتجاج کےدوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ بنوں واقعے پر کہا جارہا ہے کہ نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی، بنوں میں تاجروں کے احتجاج کے دوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بنوں واقعات کے حوالے سے بتایا کہ 15 جولائی کی صبح بنوں کینٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ہماری افواج نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا، دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں نےامن مارچ کا اعلان کیا اس مارچ میں مخصوص عناصر بھی شامل ہوئے، احتجاج میں مسلح لوگ شامل تھے جنہوں نے فائرنگ کی۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بنوں میں سپاہی ثوبان نے جان کانذرانہ دیتےہوئےبڑےنقصان سے بچالیا، وہاں سے ایک کلومیٹر دور بھی مسلح لوگوں نے فائرنگ کی جس سے نقصان ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ بنوں واقعےپر کہاجارہاہےکہ نہتےلوگوں پر فائرنگ کی گئی، نہتےلوگوں پرفائرنگ ہوئی توآٹا،گھی،بوریاں چوری کر رہے ہوتے، فوج نے ایس اوپیز کےمطابق رسپانس دیا، بنوں میں تاجروں کے احتجاج کےدوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شواہدموجودہیں مسلح جتھوں نےفائرنگ کی ،دیوارگرائی بچوں کےہاتھوں میں پتھردیے، ایک ہنگامہ کھڑا کردیا جاتا ہے فوج نے نہتے لوگوں پرسیدھی گولیاں چلادیں،پرانی تصاویرنکال کردکھائی جارہی ہیں کہ بنوں میں بچوں کو مار دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بنوں دہشت گردی کے ساتھ سوشل میڈیا پر فوج کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گرد تیار بیٹھے تھے، دوسرے ممالک کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا کرفوج کو بدنام کیا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوال کیا کہ کس مذہب میں اسکول ،کالجز ، اسپتال لوگوں کے گھروں کو اڑانے کا کہا جاتا ہے،کہا جا رہا ہے بم دھماکے کرو لیکن میرانام نہیں آنا چاہئے، ان میں اتنابھی ظرف نہیں کہ کہیں یہ ہم کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ دہشت گردی کے خلاف احتجاج کریں مارچ کریں، فوج کے شہدا کے حق میں مارچ نکالیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بچیاں گھرسے نکلی جن کو دہشتگردوں نے جاں بحق کیا، ان دہشت گردوں کیخلاف مارچ نکالیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں نے گاڑی سےحملہ کیا جس میں دیوار گری،8جوان شہید ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عزم استحکام کے ذریعے ان دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، اس سے ہمارا استحقاق مزید مضبوط ہوتا ہے کہ عزم استحکام بہت ضروری ہے۔

  • عزم استحکام کو متنازع بنانے کے پیچھے بعض افراد کے مالی مفادات بھی ہیں،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    عزم استحکام کو متنازع بنانے کے پیچھے بعض افراد کے مالی مفادات بھی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنانے کے پیچھے بعض افراد کے مالی مفادات بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کا مقصد یہی ہے کہ ہم نے ٹیررکرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے ،عزم استحکام کو متنازع بنانے کا مقصد بدنیتی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی نظریات نہیں صرف پیسہ ہے، اس پیسے کا کچھ حصہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی لگا دیں، اس پیسےکاکچھ حصہ دہشتگردوں پر بھی لگائیں فورسزکو مصروف رکھو۔

    انھوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز اٹھاؤ اور امن مارچ کی بات کرو، یہ بات نہیں کرنی کہ اےٹی سی کورٹس بنائی جائیں، ان لوگوں کا مقصد جوٹیرر کرائم کی نشاندہی کررہاہےاس پرحملہ کرنا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ عزم استحکام کو متنازع بنانے کے پیچھے بعض افراد کے مالی مفادات بھی ہیں، عزم استحکام صرف دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑے گی، عزم استحکام پر عمل کرینگے تو پوری سوسائٹی اور ملک اٹھے گا۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے رواں ماہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 265ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشتگردی کیلیے آپریشن عزم استحکام کو اہم قدم قرار دیا گیا تھا۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں پائیدار استحکام، معاشی خوشحالی، دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کے انسداد کیلیے آپریشن عزم استحکام کو وقت کا تقاضا قرار دیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکا سے خطاب میں کہا تھا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلیے ہمیشہ تیار رہی، چیلنجز کے باوجود فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتی رہے گی۔