Tag: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

  • اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد : مقامی عدالت نے اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    تفتیشی افسر اور پروسیکیوٹر عدنان کی جانب سے امجد شعیب کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    امجد شعیب کے وکیل مدثر خالد نے عباسی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے امجد شعیب کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

    عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے ہر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    بعد ازاں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب پر اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا کہ ناقابل ضمانت دفعات کے کیس میں پولیس نے ملزم کے پہلے ریمانڈ کی استدعا کی، پولیس کاموقف ہے لاہور سے فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ اسلام آباد سے وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ امجدشعیب کا 2 مارچ تک 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

    اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں لیفیٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو گرفتار کر لیا گیا، امجد شعیب کو تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج ہے، ان پر اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے، ان کے خلاف مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں 153 اے، 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو علی الصبح گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔