Tag: لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

  • پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    یاد گزشتہ سال ستمبر میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر فائز تھے جب کہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

    لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان وائس جنرل ہیڈکواٹرز میں چیف آف جنرل اسٹاف اور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ  پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پلاٹون کمانڈر، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں جنرل اسٹاف آفیسر ٹو، جنرل اسٹاف آفیسر ون، ڈیویلپڈ کوپس میں کرنل جنرل اسٹاف اور بریگیڈ کمانڈر سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

    یاد رہے اکتوبر میں بھی پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے تھے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کورکمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کورکمانڈرپشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیوتعینات کیا گیا تھا۔

    خیال رہے پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔

  • کورکمانڈرلاہورکاجہلم فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    کورکمانڈرلاہورکاجہلم فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    راولپنڈی : کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور وہاں جاری مشقوں کا جائرہ بھی لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں پاک فوج کے سرد موسم میں تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں اور ہرسال ناہموار علاقوں میں جنگی زون بنا کر مشقیں کی جاتی ہیں۔

    اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جوانوں کےعزم وحوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ پیشہ ورانہ تیاریوں میں بہتری جاری رہنی چاہیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان کےعلاقے کلاچی میں کارروائی کے دوران پاک فوج کے افس میجراسحاق شہید ہوگئے تھے۔


    ہم مادروطن سےمحبت کی قیمت چکارہےہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر


    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مادروطن کی محبت کی یہ قیمت چکا رہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا ہے،کمانڈرسدرن کمانڈعامرریاض

    پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا ہے،کمانڈرسدرن کمانڈعامرریاض

    کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا اولین ذمہ داری ہے اس میں دشمنوں کے ہمدرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    قائد اعظم ریزیڈنسی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بڑا خاص تحفہ ہے ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایا اور ہم آج یہاں آزادی سے سانس لے رہے ہیں،ہر پاکستانی کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائےگا دشمن نے ہمیں تکلیف اوردکھ دیا، لیکن وہ ہمارا اتحاد نہیں توڑ سکتا۔ دشمن نے ہمیں دکھ ضرور پہنچایامگر وہ ہمارا دل اور جذبہ توڑ نہیں سکا جنہوں نے بندوق اٹھائی اگر آج وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کہتے ہوئے شرماتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاستی بنناہے اس میں کوئی شرمانے کی بات نہیں ہے کیونکہ فلاحی ریاست بننا پاکستان کا مقدر ہے پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی تجارت ہونے جارہی ہے اور پاک فوج ملک میں سیاسی و معاشی آزادی کیلئے عوام کے شانہ بشانہ ہے ملک تیزی سے اسلامک ویلفیئرسٹیٹ بنے گاجس کا فائدہ خطے کو بھی ہوگا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے واضح کیا کہ پاکستان کے اندر بھی لوگ بکے ہوئے ہیں لیکن دشمنوں کے یہ ہمدرد ہمارے لوگوں کے حوصلوں اورنظریے کو ہرا نہیں سکتے اور ہمارے دشمنوں کو یہ ہی بات کٹھکتی ہے۔

  • دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

    دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

    کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ وہ ہمارے حوصلے پست کردے گا، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتا رہتا ہے، دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں گزشتہ روز کے سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے ،لیکن ہم تقسیم نہیں ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے، ہم بھی اس وقت اسی حالت سے گزر رہے ہیں۔

    کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف اندرونی اور بیرونی دشمن قوتیں کارفرما ہیں، اندرونی دشمن بہکے اور بکے ہوئے ہیں، ہم سب کو تمام تفرقات کا خاتمہ کرکے اکٹھے ہونا ہوگا۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سی ایم ایچ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔