Tag: لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

  • پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شامل

    پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شامل

    راولپنڈی : پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور  شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا اعلان کیا گیا اور  6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات، میجر جنرل سرفراز علی، میجر جنرل محمدعلی، میجر جنرل سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترقی پانے والے میجر جنرل اختر نواز وائس چیف آف جنرل سٹاف، میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات، میجر جنرل آصف غفور جی او سی اوکاڑہ، میجر جنرل سرفراز علی آئی جی ایف سی بلوچستان، میجر جنرل محمد علی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول اور  میجر جنرل سلمان فیاض غنی کمانڈنٹ سکول آف انفینٹری کوئٹہ فرائض انجام دے رہے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹرجنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل سیدمحمدعدنان کو آئی جی ٹریننگ مقرر کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی ، لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز کو کورکمانڈرلاہور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا۔

    میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم کو کورکمانڈرکراچی ، لیفٹیننٹ جنرل خالدضیا کو کورکمانڈر بہاولپور ، لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کو کمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈرکمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ متعین کیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے تھے اور میجرجنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹا کر میجر جنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا۔

    بعد ازاں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا اپنے دور میں جن کے ساتھ منسلک رہا، ان تمام لوگوں کا شکریہ، میڈیا کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار، تعاون کاجتنا شکریہ کروں کم ہے، نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہو۔

  • پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی ترقیاں کی گئی اور چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    ترقی پانے والوں میںمیجرجنرل محمدعامر ، میجر جنرل محمدچراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اورمیجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ،  ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دےرہےہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ  اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

  • میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

    میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، میجر جنرل خاور رحمان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو سرجن جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دے رہے ہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    اسلام آباد: پاک فوج کے چھ سینئر افسران کو میجر جنرل سے لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، جو آئندہ ماہ خالی ہونے والے کور کمانڈرز منگلا ، کراچی ، سندھ اور گوجرانوالہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی کی پوسٹوں پر تعینات ہوکر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    میجر جنرل رضوان اختر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جن افسران کو ترقی دی گئی ہے، ان میں میجر جنرل رضوان اختر ، میجر جنرل میاں ہلال حسین ، میجر جنرل غیور محمد ، میجر جنرل نذیر احمد بٹ ، میجر جنرل نوید مختار اور میجر جنرل ہدائیت الرحمان شامل ہیں۔  جنرل رضوان اختر جی او سی جنوبی وزیرستان اور ڈی جی رینجرز سندھ خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت جی ایچ کیو میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔

    جنرل رضوان جلد لیفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے ، جنرل میاں ہلال حسین جو ماضی میں صدر آصف علی زرداری کے ملٹری سیکرٹری ، ڈی جی رینجرز پنجاب اور ابھی ڈی جی ملٹری ٹریننگ فرائض انجام دے رہے تھے، وہ اب لیفٹنٹ جنرل طارق خان کی جگہ کور کمانڈر منگلا کا چارج سنبھالیں گے۔

    میجر جنرل غیور محمود جو آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ اور اس وقت وائس چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو فرائض انجام دے ہیں، وہ لیفٹنٹ جنرل سلیم نواز کی جگہ کور کمانڈر گو جرانوالہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    میجر جنرل نذیر احمد بٹ جو پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول فرائض انجام دے رہے تھے ، انہیں آئی جی سی اینڈ آئی ٹی متعین کیا گیا ہے، میجر جنرل نوید مختار جو آئی ایس آئی میں ڈی جی انسداد دہشت گردی فرائض انجام دے رہے ہیں ، وہ لیفٹنٹ جنرل سجاد غنی کی جگہ کور کمانڈر کراچی فرائض انجام دیں گے ۔

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چیف انسٹرکٹر بی ڈویژن خدمات انجام دینے والے میجر جنرل ہدایت الرحمان کو لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی کی جگہ کور کمانڈر پشاور متعین کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کچھ روز قبل ہی ڈی جی رینجرز سندھ  کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے ہیں تاہم وہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔