Tag: لیما

  • فٹ پاتھ پر سیڑھی لگانا پینٹر کو مہنگا پڑ گیا

    فٹ پاتھ پر سیڑھی لگانا پینٹر کو مہنگا پڑ گیا

    لیما: جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں پینٹر کو فٹ پاتھ پر سیڑھی لگا کر گھر کو پینٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، معمر شخص نے غصے میں آکر پینٹر کو سیڑھی سے گرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ویل چیئر پر فٹ پاتھ پر سے گزرنے والے شخص کو اس وقت غصہ آگیا جب اس نے فٹ پاتھ پر لگی سیڑھی کو دیکھا جو اس کا راستہ روک رہی تھی۔

    معمر شخص نے غصے میں آکر اپنے دونوں ہاتھوں سے سیڑھی کو زور سے ہلایا جس کے نتیجے میں 30 فٹ اونچائی پر گھر کو پیٹ کرنے والا 46 سالہ شخص منہ کے بل زمین پر جا گرا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پینٹر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ 46 سالہ فرنینڈس اپنی پوتی کے ساتھ اس گھر میں رہتا ہے جسے وہ پینٹ کر رہا تھا۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ویڈیو کے ذریعے معمر شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • لیما : جنازے میں‌ زہریلی غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

    لیما : جنازے میں‌ زہریلی غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

    لیما : پیرو کے دارالحکومت میں جنازے کا آلودہ غذا کھانے والے 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک شخص کی تدفین میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے اہل خانہ کی جانب سے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھاجسے کھانے کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید علیل ہوگئے۔

    پیروکے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ غذا کھانے سےکُل  50 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 کو معدے میں شدید تکلیف اور قے کی شکایت کے باعث استپال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پیرو کے جنوب وسطی علاقے آیاچوکو میں ایک روز قبل پیش آیا تھا۔

    پیرو ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر جان ٹنکو کا کہنا ہے کہ متاثرین نے جنازے میں گوشت کی تیار ہوئی غذا اورچیچا نامی مشروب نوش کیا تھا، دونوں اشیاء غیر معیاری ہونے کے باعث زہریلی ہوچکی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے جنازے میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری کھانے کے نمونے لے کر طبی معائنے کے لیے فارنسک لیب بھیجوا دئیے ہیں تاکہ واقعے کی حقیقت کا پتہ لگایا جاسکے۔

    پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ ماہ میں مذکورہ علاقے میں زہریلے کھانا کھانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2013 میں اسکول میں زیر تعلیم 23 بھارتی طلبہ زہریلا کھاناکھانے سے ہلاک ہوئے تھے۔

  • پیرو میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 72ہوگئی

    پیرو میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 72ہوگئی

    لیما: پیرو میں شدید بارشوں،طوفان اور مٹی کےتودے گرنے سےہلاک ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 72ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکہ کےملک پیرو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 72افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ نظام زندگی بری طرح متاثرہواہے۔

    پیرو میں شدید بارشوں کے باعث پیسیفک ساحل کے ساتھ واقع شہروں میں نکاسی آب کے نظام کو بری طرح نقصان پہنچاہے،جبکہ وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے جراثیم کُش ادویات کا اسپرے شروع کردیاگیا۔

    p1

    پیرو کے دارالحکومت لیما میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہے،جبکہ حکومت کی جانب سے کئی متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ امن عامہ قائم رکھنےکےلیےمسلح افواج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

    p2

    وزیراعظم فرنینڈوزاوالا نےمقامی ریڈیواسٹیشن سے بات کرتے ہوئے پیرو میں ہونے والی شدید بارشوں اور طوفان کےسبب72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    p3

    خیال رہےکہ بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال کو 20برس کے دوران آنے والا سب سے تباہ کن سیلاب قرار دیاجارہا ہے ،جس سے ملک کی آدھی آبادی متاثر ہے اور سینکڑوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    p4

    واضح رہےکہ 1998 میں بھی پیرو میں شدید بارشوں کےنتیجے میں 374 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

    p5

  • لیما:بس حادثے میں 20افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    لیما:بس حادثے میں 20افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    پیرو: بس حادثے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرو کےدارالحکومت لیما کے نواحی علاقے میں مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پچیس زخمی ہوئے۔

    .ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا

  • پیرو: بس کھائی میں جاگری،15افراد ہلاک،58زخمی

    پیرو: بس کھائی میں جاگری،15افراد ہلاک،58زخمی

    پیرو حکام کے مطابق دارالحکومت لیما کے پہاڑی علاقے میں ایک بس کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث دوسومیٹر گہری کھائی میں گری، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس موڑ کھاتے ہوئے پہاڑ سے نیچے گری، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔

    زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا، حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا، تاہم بچ جانے والے مسافروں نے بس ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیزرفتاری کواس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔