Tag: لیموں کے فوائد

  • نچوڑے ہوئے لیموں مزید 5 طریقوں سے استعمال کریں

    نچوڑے ہوئے لیموں مزید 5 طریقوں سے استعمال کریں

    لیموں ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایسی سبزی ہے جس کے چھلکوں، عرق اور دیگر اجزاء میں متعدد فوائد پائے جاتے ہیں۔

    وٹامن سی کے خزانے سے لبریز ہونے کے باعث اسے متعدد طبی فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ رس نچوڑنے کے بعد بھی یہ بے کار نہیں رہتا۔

    جی ہاں !! لمیوں نچوڑے جانے کے بعد بھی اس سے مزید پانچ کام لیے جاسکتے ہیں، اگر آپ لیموں استعمال کرنے کے بعد اسے پھینک دیتے ہیں تو ٹھہر جائیں، یہ معلومات آپ کے لیے ہیں، لیموں کو اس کے بعد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ لیموں کا رس صحت کے لیے اچھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا چھلکا بھی بہت مفید ہے؟

    lemon

    لیموں کے چھلکے میں وہی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اس کے رس میں ہوتے ہیں، جیسے کہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر، لیموں کے چھلکے کو انتہائی فائدہ مند بناتا ہے۔

    آج ہم آپ کو نچوڑے ہوئے لیموں کو دوبارہ استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے اور یہ کیا کرشمات دکھا سکتا ہے۔

    کیا نچوڑے ہوئے لیموں واقعی مفید ہیں؟:

    جی ہاں ! لیموں کے چھلکے کی قدرتی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کو داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں اور اس میں پائے جانے والے وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو بہتر بناتی ہیں۔

    کھانوں میں چھلکوں کا استعمال:

    لیموں کے چھلکوں کو کھانوں میں ذائقہ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، سلاد، میٹھے یا دالوں پر چھڑکایا جا سکتا ہے۔

    صفائی کے لیے استعمال کریں:

    لیموں کے چھلکے جراثیم کو مارنے اور صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
    آپ ان چھلکوں کو بیکنگ سوڈا یا سرکہ میں ملا کر ایک بہترین جراثیم کش بنا سکتے ہیں۔ لیموں کے چھلکوں میں موجود زیادہ تر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات آپ کے گھر کو صاف اور خوشبو دار بناتے ہیں۔

    قدرتی ایئر فریشنرز:

    لونگ، تیل اور کافور پاؤڈر کو نچوڑے ہوئے لیموں کے اندر بھریں، پھر انہیں مکھیوں اور مچھروں کو بھگانے کے لیے جلا دیں، یہ خوشبو دار مرکب نہ صرف کیڑوں کو دور رکھتا ہے بلکہ آپ کے گھر کے لیے قدرتی ایئر فریشنر کا کام بھی کرتا ہے۔

    وزن کم کرنے کے لیے مفید:

    استعمال شدہ لیموں وزن کم کرنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں، جس کی مدد سے آپ وزن کم کرنے والا مشروب بنا سکتے ہیں۔

    لیموں کے چھلکوں میں پیکٹین کی تہیں ہوتی ہیں جو چربی کو تیزی سے توڑتی ہیں اور وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

    جلد صحت مند و تر وتازہ:

    اس کے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتی ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کا استعمال نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

  • نامی گرامی لیموں، ہر زبان میں‌ نامی!

    نامی گرامی لیموں، ہر زبان میں‌ نامی!

    لِیموں کے دیگر زبانوں میں نام بہت مماثل ہیں۔

    اردو اور فارسی میں لِیموں، سنسکرت میں نِمبو، ہندی میں نِیبو اور نِمبو، بنگلہ میں کاگجی نِیبو (یعنی کاغذی جو لیموں ہی کی ایک قسم ہے)، مراٹھی میں کاگڈی لِمبُو (یعنی کاغذی لیموں)، گجراتی میں لِمبُو، پنجابی میں نِیمبو یا نِبّو، ہندکو میں نمِبو، گوجری میں نِموں، براہوئی میں لیمبوُ، آسامی میں نیِمُو ٹینگا، کنڑ میں نِمبے، کونکنی میں لِمبِن اور انگریزی میں Lemon کہتے ہیں۔

    وکی پیڈیا سے معلوم ہوتا ہے کہ سنسکِرِت لفظ نِمبو، فارسی میں لیموں ہوگیا جو عربی میں لیمون (لے مُون) یا لِیمُو ن کی شکل اختیار کرگیا۔ عربی سے (پہلے لاطینی اور پھر) اطالوی میں لی مون ہوا تو قدیم فرینچ میں اسے لی موں کہا گیا۔ یہاں درمیان کی ایک کڑی، پہلوی زبان نظرانداز ہوگئی جو قدیم فارسی تھی۔

    یہاں حیرت انگیز انکشاف یہ بھی دیکھتے چلیں کہ ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا اور یورپ کی اکثر زبانوں میں لیموں کو مماثل ناموں سے پکارا جاتا ہے جن سے، ذہن، خودبخود، اردو کی طرف رجوع کرتا ہے۔

    (سہیل احمد صدیقی کے تحقیقی مضمون سے خوشہ چینی)