Tag: لینڈسلائیڈنگ

  • نیپال میں آبی ریلوں سے ہلاکتیں 209 ہو گئیں، لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

    نیپال میں آبی ریلوں سے ہلاکتیں 209 ہو گئیں، لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

    کٹھمنڈو: نیپال میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتیں 209 ہو گئیں، 4 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد آبی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے بڑح گئی، دارالحکومت کٹھمنڈو میں بعض مقامات پر 300 ملی میٹرز سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

    مشرقی اور وسطی نیپال کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیر آب آ چکا ہے، کٹھمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں 3 دن کے لیے اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، ایئرپورٹس کا نظام درہم برہم ہے، دوسری طرف امدادی سرگرمیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

    4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا، تاہم درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں، صورت حال کو دیکھ کر حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • سری لنکا: شدید بارشوں کے بعد سیلاب ‘ہلاکتوں کی تعداد 146ہوگئی

    سری لنکا: شدید بارشوں کے بعد سیلاب ‘ہلاکتوں کی تعداد 146ہوگئی

    کولمبو: سری لنکا میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم146 افراد ہلاک جبکہ 112 افراد لاپتہ ہوگئےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے سے شروع ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلے آئے جس سے اب تک 146 لوگ ہلاک اور پچاس ہزار سے زائد کو نکل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ بارش ہوئی۔جس میں 146افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 112افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔

    آفیشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصے میں بارش کے باعث 60 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

    سری لنکا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کےڈپٹی وزیر نے کولمبو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند علاقے ایسے ہیں جہاں تک ہماری پہنچ نہیں ہے لیکن امدادی کام جاری ہے۔


    سری لنکا میں آسمان سے درختوں کی بارش


    ڈی ایم سی کے ڈائریکٹر آپریشنز ریرایڈمرل اے اے پی لیانیگے نےکہاکہ پانچ سو کے قریب گھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

    یاد رہےکہ گذشتہ 14 سال کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے۔ اس سے پہلے مئی 2003 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 250 لوگ ہلاک اور دس ہزار گھر تباہ ہوگئےتھے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کا بارش سےمتاثرہ رتناپور کا یہ علاقہ قدرتی خزانے سے مالامال ہے اور کولمبو سے 100 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

  • کارکن سیلاب متاثرین کی مدد کریں، الطاف حسین کی ہدایت

    کارکن سیلاب متاثرین کی مدد کریں، الطاف حسین کی ہدایت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیرکے تمام ذمہ داران وکارکنان کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے غیر اہم کاموں کو چھوڑ کر پنجاب اورآزادکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب متاثرین کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب اورآزادکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوچکا ہے، ہزاروں لو گ بے گھر ہوچکے ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کے ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام غیر اہم کاموں کو چھو ڑ کر مختلف ٹیمیں تشکیل دیں اور متاثرہ علاقوں میں جہاں ممکن ہو وہاں امدادی کیمپ لگائیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ انسانی زندگیوں کا تحفظ کیا جاسکے ۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں طوفانی بارشیں، 120افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیرمیں طوفانی بارشیں، 120افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر:  طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ایک سوبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دوسری جانب دریاؤں کے قریب آبادیوں کے لئے فلڈوارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں ایک سوبیس افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے اور پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے۔

    قریبی آبادیوں اورنشیبی علاقوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سیلابی ریلے میں کئی مکانات اور پل بھی بہہ گئے، علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مدھیہ پردیش میں لینڈسلائیڈنگ سے متعدد مکانات تباہ اور نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • بارش متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے،الطاف حسین

    بارش متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے،الطاف حسین

    لندن: متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیرمیں طوفانی بارشوں ،لینڈسلائیڈنگ سیلاب اورمختلف حادثات کے نتیجے میں درجنوں افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے اورقیمتی املاک کے بھاری نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ایک سانحہ ہے جس پرجس قدرافسوس کیاجائے کم ہے۔ الطاف حسین نے وفاقی حکومت، پنجاب کی صوبائی حکومت اور آزاد کشمیرحکومت سے مطالبہ کیاکہ طوفانی بارشوں،سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ عوام کی ہنگامی بنیادوں پر مددکی جائے ۔

    متاثرہ عوام کی بحالی اورنقصانات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،سیلاب میں گھرے ہوئے شہریوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔

    الطاف حسین نے ایم کیوایم اوراس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ اپنی بساط کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مدد کریں۔

    انہوں نے قدرتی آفات اورحادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااورمصیبت کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے۔