Tag: لینڈ سلائیڈنگ

  • لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

    لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

    جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں‌ ہونے والی ہلاکتیں تین سو سے بڑھ کر 670 ہو گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں چند روز قبل ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، چھ سو ستر افراد جان سے گئے، جب کہ سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مٹی کے تودوں میں دبے ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات کم ہیں۔

    اس قیامت خیز واقعے میں 11 سو گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 فٹ ملبہ گھروں کے اوپر جمع ہے، متاثرہ علاقے میں اس وقت بھی صورت حال خطرناک قرار دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ سامنے آ رہی ہے۔

    تاحال لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ بھی نہیں لگایا جا سکا ہے۔

  • گلگت دیامر کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں

    گلگت دیامر کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں

    گلگت: دیامر کی حدود کے کے ایچ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کار پر پتھر گرگئے، خوش قسمتی سے کارسوار محفوظ رہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند کے کے ایچ کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیوں میں سوار مسافر پھنس گئے ہیں۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے،کرنٹ لگنے اور حادثات میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایف ڈبلیو او ٹیم ایک اور لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گئی، نائب صوبیدار شہید

    سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ چاتیکل میں مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے سات افراد جاں ہوگئے تھے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تودہ گھر پر گرنے سے چھ کمرے منہدم ہوگئے تھے۔

  • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایف ڈبلیو او ٹیم ایک اور لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گئی، نائب صوبیدار شہید

    لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایف ڈبلیو او ٹیم ایک اور لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گئی، نائب صوبیدار شہید

    شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب گونر فارم کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد متاثرہ ٹریفک اور پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے مصروف ایف ڈبلیو او کی ٹیم کلیئرنس کے عمل کے دوران ایک اور لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گئی۔

    لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں نائب صوبیدار خالد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب گونر فارم کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی، متاثرہ ٹریفک اور پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ٹیم نائب صوبیدار خالد کی سربراہی میں بھیجی گئی۔

    ضلع پنجگور میں آپریشن، مطلوب دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 ہلاک

    اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کر دیا، کلیئرنس کے عمل کے دوران ہی ایک اور لینڈ سلائیڈ گرنے سے ٹیم زد میں آئی اور کام کرنے والے اہلکار زخمی ہوئے، جن میں نائب صوبیدار خالد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جب کہ سیپر (Sapper) وسیم اور لانس نائیک عظمت شدید زخمی ہوئے، جن کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

  • افغانستان میں شدید برفباری اور بارشیں، 25 افراد ہلاک

    افغانستان میں شدید برفباری اور بارشیں، 25 افراد ہلاک

    افغانستان میں شدید برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، نورستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش ہوئی۔ برفباری اور بارشوں سے افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان اور پنجشیر زیادہ متاثر ہوئے۔

    حکام کے مطابق نورستان میں برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 25 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے نورستان میں برف باری اور بارش جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے 20 مکانات تباہ ہوگئے۔ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

    دوسری جانب موسمیات کے عالمی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ فروری میں اتنی شدید گرمی ہوگی کہ ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

    اس حوالے سے برطانوی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں گرمی ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے کیونکہ انسانی ساختہ گلوبل وارمنگ اور قدرتی ایل نینو موسمیاتی پیٹرن دنیا بھر میں خشکی اور سمندروں کے درجہ حرارت کو بڑھا رہے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سال کے مختصر ترین مہینے میں نصف سے زیادہ مدت کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ اس قدر واضح ہو گیا ہے کہ موسمیاتی چارٹ نئے انداز سے سامنے آرہے ہیں۔

    غزہ: 3 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اسرائیلی بمباری سے شہید

    خاص طور پر سطح سمندر کے درجہ حرارت پر جو اس وقت اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ ماہرین موسمیات تحقیق کر رہے کہ اس قدر تبدیلی کیوں ہو رہی ہے۔

  • کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد جان سے گئے

    کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد جان سے گئے

    جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 18 افراد لقمہ اجل بن گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 30 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر میڈیلن اور کیوبڈو کو ملانے والی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مسلسل جاری بارشوں کے سبب پیش آیا ہے۔

    دوسری جانب امریکا کی مشرقی ریاستیں شدید بارشوں اور برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، جس کے سبب 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سمیت 12 ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

    بچے کا سر سلاخوں میں پھنس گیا، دردناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

    نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

  • لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بند، متعدد مسافر پھنس گئے

    لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بند، متعدد مسافر پھنس گئے

    گلگت: داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث متعدد مسافر پھنس گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، کے کے ہائی وے بندش سے بسیں و دیگر مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔

    3 مسافر بسیں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئیں، تاہم مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  رات ساڑھے 11 بجے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کوئی پوچھنے والا نہیں آیا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بسوں کو پتھر لگے نقصان ہوا ہے،  مسافروں کو بھی چھوٹے پتھر لگے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ مسافر، خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری، لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر انٹرنیٹ سروس بھی نہیں ہے۔

  • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    راولپنڈی: مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا، آپریشن سے قبل ہی مختلف علاقوں میں مظاہروں کے ساتھ سیاحوں سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔

    اس طرح کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ مری کے مختلف علاقوں میں مقامی افراد نے مظاہرہ کی اور اس دوران سیاحوں سے بھی بدتمیزی کی گئی ہے۔

    مری میں غیرقانونی اور خطرناک تعمیرات کے باعث جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے غیرقانونی، خطرناک تعمیرات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور من مانا کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہیں، وہاں جانے والے سیاحوں کو مقامی افراد کی حرکات کے باعث کئی بار شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک

    جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک

    جارجیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، اطلاعات کے مطابق ملبے سے 7 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ 30سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے پہاڑی سلسلے کے شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے ریزورٹ علاقے میں مٹی کے تودے رہائشی عمارتوں پر گر گئے، یہ علاقہ وسیع جنگلات اور قدرتی چشموں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ پر موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی بنیاد ی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مسلسل ہونے والی بارشیں ہیں۔ جس کے باعث دور دراز اور دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

  • سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، 4 بچے ملبے تلے دب گئے، 2 جاں بحق

    سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، 4 بچے ملبے تلے دب گئے، 2 جاں بحق

    سوات: خیبر پختون خوا کے شہر سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 2 جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو بچے جاں بحق جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں پیش آیا۔

    حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، مقامی انتظامیہ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ملبے سے نکالے گئے چاروں بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جب کہ دو شدید زخمی بچوں کا علاج جاری ہے، افسوس ناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔

  • سگریٹ نے ایک شخص کو موت سے بچا لیا، مگر کیسے؟

    سگریٹ نے ایک شخص کو موت سے بچا لیا، مگر کیسے؟

    یاؤنڈے: افریقی ملک کیمرون میں ایک شخص کی جان محض ایسے بچی کہ وہ ایک سیکنڈ قبل اس مقام سے اٹھ کر چلا گیا جہاں اگلے لمحے مٹی کے تودے کی صورت میں موت کئی افراد کو ساتھ لے گئی۔

    سگریٹ نوشی سخت مضر صحت ہے، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک شخص سگریٹ کی طلب میں اٹھ کر گیا تو اگلے لمحے اس مقام پر مٹی کا تودہ آ گرا۔

    روئٹرز کے مطابق یاؤنڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک افراد پر مٹی کا تودہ گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور واقعے سے چند لمحے قبل مکولو ڈوس نامی ایک شخص سگریٹ پینے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کر چلا گیا تھا۔

    یہ جشن فٹ بال کے ایک میدان میں ہو رہا تھا، جس کے باہر سرخ مٹی کا ایک ٹیلہ تھا، مکولو ڈوس نے بتایا کہ وہ دیگر مہمانوں سے الگ ہو کر سگریٹ پینے جا رہے تھے، جب انھوں نے اچانک مٹی کا تودہ گرنے کی آواز سنی۔

    مکولو ڈوس کے مطابق جب انھوں نے مڑ کر وہاں دیکھا جہاں وہ چند لمحے قبل بیٹھا ہوئے تھے، تو وہاں نہ تو حاضرین نظر آئے نہ ہی کرسیاں، وہ سب مٹی تلے دب چکے تھے۔

    بچ جانے والے ایک اور شخص فوٹوسو کلاڈ مائیکل نے بتایا ’’میرے سر پر ایک پتھر آ لگا، جب میں نے اوپر دیکھا تو مٹی نیچے کی جانب سرکتی ہوئی دکھائی دی، میں اپنی جگہ سے اچھلا، لیکن زمین پر گر گیا، میں دوبارہ اٹھا لیکن دوسری بار بھی گر گیا۔‘‘ مٹی تلے جزوی طور پر دب جانے والے مائیکل ان لوگوں میں شامل تھے جنھیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ تاہم اس سانحے میں مائیکل کی والدہ، بھائی اور بہترین دوست مر گئے تھے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ کیمرون میں 2019 کے بعد یہ سب سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ تھی۔