Tag: لینڈ سلائیڈنگ

  • چلاس : طوفانی بارش نے تباہی مچادی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پر بند

    چلاس : طوفانی بارش نے تباہی مچادی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پر بند

    پشاور اور بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری ہے، چلاس میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔مکان کی چھت گرنے سے باپ تین بچوں سمیت لقمہ اجل بن گیا۔ جبکہ شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنےسےبند ہوگئی۔

    مسلسل بارش نےنظام زندگی درہم برہم کردیا، دیامرکے پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ بھی جاری ہے، موسلا دھار بارش کےبعد شہر کی بجلی غائب، ہو گئی۔

    دوسری جانب شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اورمٹی کےتودےگرنےکے باعث بند ہےشاہراہ قراقرم کےبند ہونےسےکئی مسافر کھلے آسمان تلے پھنسے ہوئے ہیں، کوہستان،دیامراورگلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ ہےآج شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز /گردآلود ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ( پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز /گردآلودہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ بالائی بلوچستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: مالم جبہ 115، پٹن94،سیدوشریف68،دیر64،پاراچنا،رکالام70،پشاور سٹی38، لوئردیر36، چترال34، پشاور ائر پورٹ 32، بالاکوٹ26، دروش 17، میرکھانی 15، چراٹ، رسالپور03، کاکول، کوھاٹ01 ۔

    گلگت بلتستان:،چلاس48، استور35،، گلگت 31، بونجی13، گوپس 09، سکردو03 ۔

    کشمیر: مظفر آباد10، راولاکوٹ09،گڑھی دوپٹہ07، کوٹلی01۔

    پنجاب: مری10،سیالکوٹ سٹی02۔

    بلوچستان:ژوب 11، دالبندین 03،کوئٹہ02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:۔ شہید بینظیر آباد 43، پڈعیدن، بہاولنگر40، رحیم یار خان،موہنجوداڑو،سکھر، دادو، لاڑکانہ، چھور اور بہاولپور میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بھارت کی شمالی ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ

    بھارت کی شمالی ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ

    ممبئی: بھارت کے شمالی ریاست اترا کھنڈ میں لینڈ سائیڈنگ کے باعث ہندو یاتریوں سمیت پانچ سے سے زائد افراد پھنس گئے جبکہ متعدد مکانات منہدم اور مویشی ہلاک ہو گئے۔

    بھارت کے شمالی ریاست اترا کھنڈ میں لینڈ سائیڈنگ کے باعث ہندو یاتریوں اور سیاحوں سمیت پانچ سو سے زائد افراد پھنس گئے۔ پہاڑیوں سے مسلسل پتھر گرنے کی وجہ سے گنگوتری ہائی وے بلاک ہو گئی۔

    سیاحوں اور دیگر مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کافی گھنٹوں بعد ہائی وے کو کھول دیا گیا لیکن مسلسل بارش کے ریلے کی وجہ سے چٹانوں سے پتھروں کا گرنا کم نہیں جو بہت خطرناک عمل ثابت ہو سکتا ہے۔

    ضلع کانگڑا کے ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑے پیمانے پر مکانات بھی تباہ ہوگئے جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

  • آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اورچھتیں گرنے سے باسٹھ افراد ہلاک

    آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اورچھتیں گرنے سے باسٹھ افراد ہلاک

    آزاد کشمیر:طوفانی بارشوں اورسیلابی صورتحال نے آزاد کشمیرمیں تباہی مچادی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اورچھتیں گرنے سے مرنےوالوں کی تعداد باسٹھ ہوگئی جبکہ سوسے زیادہ زخمی ہیں ۔ طوفانی بارشوں نے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں لوگوں شدید مشکلات میں مبتلاکردیا۔ مسلسل بارشوں سےسیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔

    پانی کی بپھری لہروں سے کئی مقامات پر بند ٹوٹ گئے جس سے قریبی آبادیاں زیر آب آگئیں۔ایس ڈی ایم اے کے سیکر یٹری اکرم سہیل کے مطابق بارشو ں اور سیلابی پانی سے سے چار ہزار سے زائد مکانات تباہ اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پندرہ سے زائد چھوٹے بڑے پل اوردس ہائیڈرل پاور پروجیکٹ بھی بے رحم موجوں سے تباہ ہوگئے۔

    ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اورسیلابی پانی سے آزاد کشمیرکی شاہرا ہوں کا دوارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرزکےدفاترمیں کنٹرول روم قائم کردیئےگئےہیں۔

    گلگت اورآزاد کشمیرمیں انتظامیہ کی جانب سے امدای کاروئیاں جاری ہیں۔۔ شدید بارشوں اورندی نالیوں میں طغیانی کے باعث ریسکیواداروں کوامدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ باغ حویلی کے گاؤں خورشید آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو مکان تباہ ہو گئے۔

  • بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 60ہوگئی

    بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 60ہوگئی

    پونے : بھارت کے شہر پونے میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے، ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہرکے امبی گاؤں میں لینڈسلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے ایک سوافراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید بارش کی وجہ سے امدادی کارکنوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

    ملبے سے اب تک بائیس خواتین اور چھ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ملبے تلے دبی تین ماہ کی بچی کوبھی زندہ نکال لیا گیا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔