Tag: لینڈ مافیا

  • سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا  اہم ملزم گرفتار

    سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا اہم ملزم گرفتار

    کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے سادہ لوح شہریوں سے جعلی سازی کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حاجی آدم جوکھیو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے، نیب حکام کا کہنا ہے کہ حاجی آدم جوکھیوسرکاری زمینوں پرجعلی اسکیمز بنا کر فروخت کرتاتھا اور اب تک ملزم نےسرکاری زمینیں 1100سےزائدشہریوں کوفروخت کی تھیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 27سالوں سے حاجی آدم جوکھیو سرگرم لینڈگریبرتھا جو سادہ لوح شہریوں کو جعلی سازی کے ذریعے لوٹ رہا تھا۔

    نیب حکام نے بتایا کہ ملزم آدم جوکھیونے70ایکٹرسےزائدزمین غیرقانونی طورپرفروخت کی جب کہ فروخت کی جانے والی سرکاری زمینوں کی مالیت ساڑھے 3 ارب سےزائدبنتی ہے۔

    ملزم کے قبضے سے زمینوں کے ریکارڈ اور خرویدو فروخت کے دستاویزی ثبوت برآمد کرلیے گے ہیں، جعل سازی کے حوالے سے ملزم کا مزید ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا

    لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا

    اسلام آباد : لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا، منشابم اوربچوں پرزمینوں پر قبضے کے 70 سے زائد کیسزرجسٹرڈ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گیا۔

    عدالت عظمیٰ میں پیشی سے قبل منشا بم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر زمینوں پر قبضےکا الزام جھوٹا ہے، میرا کسی قبضہ گروپ سے تعلق نہیں ہے۔

    منشا بم کا کہنا تھا کہ گرفتاری دینے سپریم کورٹ آیا ہوں، مجھے کسی نے گرفتارنہیں کیا خود پیش ہونے آیا ہوں۔

    سپریم کورٹ میں یکم اکتوبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں تارکین وطن کی جائیداد پرقبضہ ہوجاتا ہے، منشا بم نے بھی اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پرقبضہ کیا ہے۔

    عدالت عظمیٰ نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کی گرفتاری اور اس کے قبضے میں تمام اراضی واگزار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ملک میں قانون آگیا ہے بدمعاشی نہیں چلے گی، چیف جسٹس ثاقب نثار

    واضح رہے کہ 30 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیے تھے کہ اب ملک میں قانون آگیا ہے بدمعاشی نہیں چلے گی۔

  • انتظامیہ لینڈ مافیا کےآگے بے بس ہے مگر میں نہیں ، خود قبضہ ختم کراؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

    انتظامیہ لینڈ مافیا کےآگے بے بس ہے مگر میں نہیں ، خود قبضہ ختم کراؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے افسوس کہ کراچی انتظامیہ لینڈ مافیا کے آگے بے بس ہے مگر میں بے بس نہیں، میں خودنکلوں گا اورقبضہ ختم کراؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمینی معاملات پر غورکیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کو کورنگی و دیگر علائقوں میں گاربیج کی منتقلی اور لینڈ فل سائیٹ کے لیے زمین کے مسائل ہیں۔

    جام خان شورو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 4 لاکھ ٹن گاربیج وہاں ڈمپ کیا گیا ہے، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے 2 لاکھ ٹن گاربیج وہاں سے منتقل کیا ہے کیوں کہ یہ ندی نالوں میں جارہا تھا یہ علائقہ صاف کر رہے ہیں، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جی ٹی ایس کے لیے کے ڈی اے نے سیکٹر 52 کورنگی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو زمین الاٹ کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بھی دیکھیں کہ کیا کے ڈی اے اپنی زمین کسی کو الاٹ کرسکتی ہے بھی یا نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کیا کے ڈی اے الاٹنگ اتھارٹی ہے کہ اس نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یا کسی اور ادارے کو زمین الاٹ کرسکتے ہیں، سہراب گوٹھ، ضلع ایسٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جی ٹی اے کے لیے زمین دی گئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ نے ہدایت کی کہ علائقہ فوری طور پر کھالی کروا کر سالڈ ویسٹ میجنمنٹ کے حوالے کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کراچی ہے کوئی علائقہ غیر نہیں کہ لوگ سہراب گوٹھ میں آپ کو کام کرنے نہیں دے رہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی سی ملیر و کمشنر کراچی کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آج ہی اس کا قبضہ چاہیے۔

    مراد علی شاہ کا لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    مراد علی شاہ کا لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا افسوس کہ کراچی انتظامیہ لینڈگریبرزکےآگے بےبس ہے،میں بے بس نہیں، میں خود نکلوں گا اورقبضہ ختم کراؤں گا،آج آپ نے قبضہ نہ چھڑایا تو میں خود آؤں گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کے ڈی اے سے قبضہ مافیاسےخالی کرائی گئی زمینوں پررپورٹ بھی مانگ لی، مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ زمین صحیح کاموں میں استعمال لائی جائے، خالی زمینوں پرپارکس ، اسکوائش اورٹینس کورٹس بنائیں۔

    انھوں نے زمینوں پرقبضہ ختم کرانےکیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں کمشنرکراچی،ممبرایل یو،ڈی جی کےڈی اےاورایڈیشنل آئی جی کراچی شامل ہیں، کمیٹی زمین کا ریکارڈ ترتیب دےکرحفوظ اوراس پرتجاویز دی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سولجر بازار میں تاریخی اسکول منہدم، ایس ایچ او معطل

    کراچی: سولجر بازار میں تاریخی اسکول منہدم، ایس ایچ او معطل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لینڈ مافیا نے سنہ 1928 میں تعمیر ہونے والے تاریخی اسکول پر بلڈوزر چلا کر اسے منہدم کردیا۔ معاملے پر غفلت برتنے پر تھانہ سولجر ہاؤس کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لینڈ مافیا نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قائم قدیم  اور قومی ورثہ قرار دیئے گئے سرکاری اسکول کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری مشنیری کے ساتھ اسکول پر دھاوا بول دیا۔

    بلڈوزر کی مدد سے اسکول کی چار دیواری سمیت کئی کلاسز کو منہدم کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے الزام لگایا کہ قبضہ مافیا نے پولیس کے ساتھ مل کر اسکول ڈھانے کی کوشش کی۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا پہلے بھی کئی بار اسکول گرانے کی کوشش کرچکی ہے۔

    تاریخی اسکول کے منہدم ہونے کے باوجود آج پیر کی صبح طلبا بستے اٹھائے چلے آئے اور ملبے پر بیٹھ کر پڑھائی شروع کردی۔

    واقعے کے بعد ای ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ نے تھانہ سولجر ہاؤس کے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

    آئی جی سندھ کا نوٹس

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے قدیم اسکول کو گرائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسکول گرانے کے عمل میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد اے ڈی خواجہ نے انکوائری افسر آفتاب پٹھان کو واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمے داران کے خلاف تفصیلی رپورٹ تین دن میں پیش کی جائے۔

    پولیس تحفظ دینے میں ناکام

    صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن پولیس اسکول کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔ اسکول گرانے کے وقت ہیڈ ماسٹر اکیلے وہاں موجود تھے۔

    جام مہتاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو گرانا سنگین جرم ہے۔ واقعہ میں ملوث مافیا کے خلاف ایسا ایکشن لیں گے کہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس اسکول کو ماڈل اسکول بنا کر اسے مثالی تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

    ڈپٹی میئر کا دورہ

    دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے سولجر بازار میں گرائے گئے اسکول کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں واقعے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا نے رات کی تاریکی میں قیمتی اور تاریخی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت پر حکومت سندھ کی کوئی توجہ نہیں۔

    ڈپٹی میئر نے اسکول کی دوبارہ تعمیر کا اعلان بھی کیا۔

    بعد ازاں سیکریٹری تعلیم نے اسکول کی تعمیر نو کے لیے محکمہ ورکس کو بھی طلب کرلیا۔ محکمہ ورکس کے عملے نے دیوار کی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان اسکول پہنچا دیا۔

    اسکول کی تاریخ

    کراچی کے مصروف ترین علاقے میں کئی ایکڑ پر پھیلے اس اسکول کا سنگ بنیاد جنگ عظیم دوم میں بچ جانی والی ایک خاتون جفل ہرسٹ نے رکھی۔

    سنہ 1928 میں قائم ہونے والے اسکول میں ایک ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس قدیم سکول سے کئی نامور شخصیات بھی تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔

    بعد ازاں سنہ 1974 میں اسے گورنمنٹ اسکول کا درجہ دیا گیا۔ سندھ حکومت نے اسکول کی عمارت کی تزئین و آرائش دیکھتے ہوئے اسے قومی ورثہ قرار دیا۔

    طویل عرصہ گزر جانے کے بعد اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہونے لگی اوراب بڑی بڑی عمارتوں سے گھرا یہ اسکول لینڈمافیا کے نشانے پر ہے۔

  • ننکانہ صاحب میں قبضہ مافیا کی ہنگامہ آرائی جاری

    ننکانہ صاحب میں قبضہ مافیا کی ہنگامہ آرائی جاری

    ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،آپریشن کے خلاف قبضہ مافیا کی ہنگامہ آرائی سے ریلوے روڈ بند اور شہر میں کشیدگی،چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا قبضہ مافیا کی جانب سے 15 ہزار ایکڑ زمین زائد زمین خالی کروانے کے لیے آپریشن جاری تھا،جس کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا،مظاہرین نے ریلوے روڈ بازار بند کرادیا،اور محکمہ متروکہ املاک کے دفتر پہ دھاوا بول دیا۔

    protest-post-2

    اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے آپریشن میں مصروف محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کے عملے پر حملہ کر دیا،حملے سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئ،حملہ اتنا شدید تھا کہ پولیس اور محکمہ اوقاف کے ملازمین کو گوردوارہ میں پناہ لیا پڑی،جب کہ واقعےکی کوریج پرمشتعل افراد نے اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین طاہر محمود سے کیمرہ اور موبائل فون چھین لیا۔

    protest-post-1

    اس کے بعد مشتعل مظاہرین نے محکمہ اوقاف کے دفتر کا رخ کیا اور محکمہ اوقاف کے دفتر کو آگ لگا دی، مظاہرین نے چئیرمین اوقاف صدیق الفارق کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی تاہم وہ بال بال بچ گئے،مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

    چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور مشیر وزیر اعظم صدیق الفاروق نے اپنے ہی ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر پر قبضہ گروپ کی سر پرستی کا الزام لگا دیا،اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں قبضہ گروپ زمینیں ہتھیا کر فروخت کر دینے کے دھندے میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ آج تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قبضہ گروپ کی ہنگامہ آرائی میں بھی ذوالقرنین ڈوگر ملوث ہیں۔واقعہ کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے صورتِ حال کو فوری طور کنٹرول کر نے کی ہدایت جاری کی۔

  • کراچی میں دودھ کے بحران کا خدشہ

    کراچی میں دودھ کے بحران کا خدشہ

    کراچی:بھوسے کے تاجر لینڈ مافیا کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بھوسہ منڈی کے صدر کا کہنا ہے لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی توبھوسے کی سپلائی بند کردیں گے، کراچی میں دودھ کے بحران کا خدشہ بڑھنے کو تیار ہے۔لینڈ مافیا کی سرگرمیوں کیخلاف بھوسہ منڈی کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

    مظاہرین نے بھینس کالونی کا روڈ بلاک کردیا۔لینڈ مافیا کے کارندوں کی ایماء پرپولیس بھوسہ منڈی کے تاجروں سے ان کی جگہ خالی کرارہی ہے۔پولیس نے جگہ خالی کرنے کیلئے بلڈوزر منگوالیے ۔تاہم بھوسہ منڈی کے صدر کا کہنا ہے لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی توبھوسے کی سپلائی بند کردیں گے۔