Tag: لیورپول

  • انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے ٹائٹل جیت لیا

    انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے ٹائٹل جیت لیا

    لیورپول نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ایک نہ چلنے دی، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔

    لیور پول کا چوتھا گول دوسرے ہاف میں محمد صلاح نے کیا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔

    یوں لیورپول نے پانچ ایک سے فتح حاصل کرکے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔

    انگلش پریمیئر لیگ میں دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں، لیکن ٹائٹل لیورپول نے جیت لیا ہے۔

    واضح رہے کہ لیور پول پریمیئر لیگ پانچ سال بعد جیتا ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا 20 واں ٹائٹل ہے۔

    دوسری جانب ناٹنگھم فاریسٹ کو مانچسٹر سٹی نے دو صفر سے ہراکر مسلسل تیسری مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

    پاکستان سے ایک اور کھیل میں بھارت بھاگ نکلا

    اس ایونٹ کا فائنل 17 مئی کو مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان ہوگا۔

  • برطانیہ، نرس پر کھانسنا مریض کو مہنگا پڑ گیا

    برطانیہ، نرس پر کھانسنا مریض کو مہنگا پڑ گیا

    لیورپول: برطانیہ میں نرس پر کھانسنے والے مریض کو 6 ماہ قید اور 300 پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300 پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنادی گئی، مریض ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج تھا۔

    نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا۔

    برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تھا، 300 پاؤنڈ جرمانہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: برطانیہ میں مریض پر فردِ جرم کیوں عائد ہوئی؟

    واضح رہے کہ 3 اپریل کو برطانیہ کے علاقے ٹاٹنگھم میں قائم ایک اسپتال میں 45 سالہ مارک پائن نامی مریض نے دانستہ طور پر نرس پر کھانسا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس کا مریض ہے، پولیس نے مریض کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ ملزمان ایسی حرکتیں کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

    خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر عوام کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عوامی مقامات پر جان بوجھ کر کھانسنے والے شخص کو دو سال قید کی سزا دی جائے گی۔

  • انگلش پریمئر لیگ: لیورپول اور مانچسٹریونائٹیڈ کی شاندار فتح، حریف بے بس

    انگلش پریمئر لیگ: لیورپول اور مانچسٹریونائٹیڈ کی شاندار فتح، حریف بے بس

    لیسٹر: انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول نے لیسٹر سٹی کو 4-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، جبکہ مانچسٹریونائٹیڈ نے نیو کاسل کو باآسانی زیر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش پریمئرلیگ میں لیورپول کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، لیورپول نے لیسٹرسٹی کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے زیر کردیا۔ فرمینو نے 2، ملنر اور آرنلڈ نے 1-1 گول اسکور کیے۔

    لیورپول 52 پوائنٹس کے ساتھ انگلش پریمئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔

    دوسری جانب مانچسٹریونائٹیڈ نے پہلے ہاف میں ہی نیوکاسل کو دبوچ لیا، اینتھنی مارشل، گرین ووڈ اور ریش فورڈ نے 1-1 گول کیا، دوسرے ہاف میں مارشل نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو 4-1 سے فتح دلوائی۔

    خیال رہے کہ انگلش پریمئر لیگ کے 16 دسمبر کو کھیلے جانے والے میچ میں بھی لیور پول نے ویٹ فورڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0– 2گول سے ہرایا، جبکہ چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول محمد صلاح نے کیے تھے۔

  • چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    میڈرڈ: چیمپئنز لیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے لگاتار تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی، بارسلونا اور چیلسی کے میچز برابر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنزلیگ میں لیورپول کی زبردست فارم برقرار رہی، انگلش کلب نے بیلجین حریف جینک کو ایک کے مقابلے دو گول سے زیر کیا۔

    لیورپول کی یہ لگاتار تیسری فتح ہے، ایک اور میچ میں بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر اپنا جادونہ دکھا سکی، پراگ کی ٹیم خود تو گول نہ کرسکی لیکن بارسلونا کو بھی نہیں کرنے دیا۔

    یہ چھیالیس میچز کے بعد پہلی بار ہوا کہ بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر گول نہیں کرسکی، اسٹیم فورڈ گراؤنڈ میں چیلسی اورآئی ایکس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    پہلے ہاف میں آئی ایکس نے چیلسی پر تین ایک کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں چیلسی نے آئی ایکس سے فتح کو دور کردیا، یکے بعد دیگر چار گول داغ کر سنسنی خیز میچ چار چار گول سے برابر کردیا۔

    لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ کارباؤ کپ میں بھی لیورپول نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، 31 اکتوبر کو لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنائی تھی۔

  • لیورپول کے عظیم کھلاڑی کا پاکستان آنے کا اعلان

    لیورپول کے عظیم کھلاڑی کا پاکستان آنے کا اعلان

    اسلام آباد:انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے عظیم سابق اسٹرائیکر اور ٹیم کے عالمی سفیرآن رش رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ فٹ بال کو ملک میں نچلی سطح پر فروغ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ریڈز نامی کلب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا گیا ہے کہ آن رش 21 اپریل کو لاہور میں قائم پاک ریڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں لیورپول اور کارڈف کے درمیان شیڈول پریمیر لیگ کے میچ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔

    آن رش نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا۔

    انہوں نے کہاکہ کھیل کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جیت سے ان کی ٹیم لیگ ٹیبل میں سب سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلے گی۔قبل ازیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے ان کے پاکستان آمد کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔

    نفیس ذکریا نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی نوجوان کو فٹ بال جیسے کھیلوں میں پروفیشنل سطح پر لایا جاسکتا ہے۔ہائی کمشنر نے آن رش اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے قبل فٹ بال کے ہی مایہ ناز کھلاڑی اوراسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان کے شہر کراچی تشریف لائے تھے ، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے یہ بھی کہا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔

  • محمد صلاح: جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، مصری کھلاڑی کی شان دار ہیٹ ٹرک

    محمد صلاح: جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، مصری کھلاڑی کی شان دار ہیٹ ٹرک

    لندن:  مصری سپراسٹار محمد صلاح نے شان دار ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنے ناقدین کو چپ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کو برطانیہ میں ایک آئی کون کا درجہ حاصل ہے، وہ انگلش کلب لیورپول کی طرف سے کھیلتے ہیں اور اس کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں.

    گذشتہ دنوں جب چیمپینز فٹبال لیگ کے گروپ سی کے میچ میں  ریڈ اسٹار بیلگریڈ اور لیول پول کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، تو صلاح بھرپور فارم میں‌ تھے.

    صلاح کی شان دار ہیٹ ٹرک نے جہاں ان کی ٹیم کو مقابلہ چار صفر سے جتوا دیا، وہیں انھوں نے اپنے ان مخالفین کو بھی خاموش کروا دیا، جو ان کی ناقص فارم کی وجہ سے ان پر تنقید کر رہے تھے.

    میچ کے آغاز ہی سے محمد صلاح مخالف ٹیم پر غالب رہے. انھوں نے گول اسکور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں: رونالڈو سے صلاح کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی، اپنے گول کو زیادہ بہتر قرار دے دیا

    میچ کا پہلا گول روبرٹو ڈی اولیوریا نے اسکور کیا، البتہ باقی تین گول صلاح نے داغے.

    لیورپول نے ریڈ اسٹار بیلگریڈ کو شکست دیکر گروپ سی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    یاد رہے کہ اسٹار کھلاڑی کو چند روز قبل فیفا کی جانب سے سال کے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا تھا.

  • محمد صلاح کا ناقابل یقین گول، ماہرین حیران

    محمد صلاح کا ناقابل یقین گول، ماہرین حیران

    قاہرہ: سپراسٹار محمد صلاح نے ایک ناقابل یقین گول داغ کر مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیور پول کی طرف سے کھیلنے والا معروف مصری کھلاڑی محمد صلاح نے انوکھا گول اسکور کرے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    افریقہ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مصر اور سوئٹزرلینڈ مدمقابل آئے، تو محمد صلاح بھرپور فارم میں تھے۔

    مصری ٹیم نے یہ مقابلہ بہ آسانی تین صفر سے جیت لیا، مگر ان تین میں سب سے انوکھا گول محمد صلاح کا تھا۔

    صلاح نے کارنر کک سے براہ راست گول پوسٹ میں پھینک کو سب کو حیران کر دیا۔ واضح رہے کہ کارنر کے اینگل سے گول کرنا انتہائی دشوار ہوتا ہے اور چند ہی عظیم کھلاڑی انٹرنیشنل فٹ بال میں یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں۔

    مزید پڑھیںـ رونالڈو سے صلاح کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی، اپنے گول کو زیادہ بہتر قرار دے دیا

    محمد صلاح کی کک لگنے کے بعد گیند گھومتی ہوئی گول پوسٹ میں داخل ہوگئی، دفاعی کھلاڑی اور گول کیپر دیکھتے رہ گئے۔

    واضح رہے کہ مصر میں محمد صلاح کو ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔ مصری فٹ بالر برطانیہ میں بھی بہت مقبول ہیں۔

    گذشتہ دونوں محمد صلاح کو فیفا کی جانب سے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یہ گول انھوں نے انگلش کلب ایورٹن کے خلاف اسکور کیا تھا۔

  • ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    قائرہ: اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح کے ہم شکل نے مداح کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق مشہور انگلش کلب لیورپول کے لیے کھیلنے والے ہر دل عزیز کھلاڑی محمد صلاح کا قائرہ میں ایک ایسا مداح بھی ہے، جو ہو بہ ہو ان کے مانند ہے، اگر دونوں‌ ساتھ ہوں، تو پہچاننا دشوار ہوجاتا ہے.

    یاد رہے کہ محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم چیمپینز لیگ کے فائنل میں‌ پہنچ گئی ہے، جہاں 26 مئی کو اس کا کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ سے مقابلہ ہے۔

    صلاح کے انگلش فین اس وقت خوشی سے سرشار ہیں، انھیں امید ہیں کہ مصری کھلاڑی اس بار انھیں وہ فتح دلانے میں کامیاب رہے گا، جس کے وہ برسوں سے منتظر ہیں۔

    چیمپینز لیگ کی خبروں کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر ایسا تصاویر وائرل ہوگئیں، جن محمد صلاح اپنے ہم شکل کے ساتھ دکھائی دیے۔

    یہ قائرہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان احمد بیھا ہے، جو اسٹار فٹ بال سے انتہائی حد سے مشابہ رکھتا ہے۔ کچھ عرصے قبل محمد صلاح نے اپنے اس مداح سے ملاقات بھی کی اور تصاویر بنوائیں، دونوں میں اتنی مماثلت ہے کہ پہچاننا دشوار ہوجاتا ہے۔

    یاد رہے کہ محمد صلاح کو مغرب میں اسلام کا ابھرتا ہوا چہرہ تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ دونوں انھیں سال کے بہترین انگلش فٹ بالر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔