Tag: لیور پول

  • کرونا وائرس کے شکار میاں بیوی کا انوکھا اقدام

    کرونا وائرس کے شکار میاں بیوی کا انوکھا اقدام

    انگلینڈ میں ایک جوڑے نے حکام کی جانب سے کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کیے جانے کے بعد خود کو گھر میں قید کرلیا، جوڑے میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

    لیور پول کے رہائشی اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کا ایک دوست چین سے واپس لوٹا تھا اور وہ اس سے ملنے گئے تھے۔

    43 سالہ گرے ویلز اور اس کی 37 سالہ اہلیہ لینی کا کہنا ہے کہ انہیں 10 دن قبل کرونا وائرس جیسی علامات ظاہر ہوئیں جن میں گلے کی سوزش اور سانس لینے میں تکلیف شامل تھی۔

    گرے کا کہنا ہے کہ اس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا، انہیں کہا گیا کہ 72 گھنٹوں کے اندر ان کے گھر پر ہی ان کے ٹیسٹ لے لیے جائیں گے لیکن 3 دن گزرنے کے باجود ابھی تک کوئی ان کے گھر پر نہیں آیا۔

    دونوں کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت انہوں نے خود کو گھر میں قید کرلیا ہے تاکہ وہ دوسروں میں وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔

  • لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    اینفیلڈ: کارباؤ کپ میں لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق اینفیلڈ میں ہونے والے اعصاب شکن مقابلے میں لیورپول اور آرسنل کی ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے، تاہم لیور پول نے میدان مار لیا۔

    ٹیم آرسنل کے کھلاڑی مصطفی کی غلطی نے لیورپول کو ابتدائی برتری دلوائی، بعد ازاں ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گول اسکور کیے، تاہم آرسنل کی ایک اور غلطی کا ملنر نے گول کرکے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر آرسنل تین دو سے آگے تھی، دوسرے ہاف کے آغاز میں نائل نے آرسنل کے لیے چوتھا گول اسکور کیا۔

    لیورپول نے مسلسل دو گول کرکے اسکور چار چار سے برابر کیا، ولوک نے سترویں منٹ میں آرسنل کو پھر سے برتری دلوائی لیکن لیوپول کے اورگی نے انجری ٹائم میں گول کرکے مقابلہ پینلٹی ککس پر پہنچا دیا۔

    لیورپول نے پینلٹی ککس پر پانچوں بار گیند کو جال میں پہنچایا، گول کیپر کیلیئر نے آرسنل کی چوتھی کک روک کر آرسنل کو کارباؤ کپ کے کواٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

  • محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے بڑی فتح اپنے نام کر لی

    محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے بڑی فتح اپنے نام کر لی

    استنبول: ممتاز فٹ بالر محمد صلاح کے کلب لیور پول نے چیلسی کو شکست دے کر چوتھی بار سپرکپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم لیور پول نے سپر کلب فٹ بال ٹائٹل اپنے نام کر لیا. فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا.

    استنبول میں ہونے والے اس میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس نے شائقین کی دھڑکنیں تیز کر دیں.

    میچ کی ریفری اسٹیفنی فرپارٹ

    دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، پہلے ہاف میں چیلسی کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔

    دوسرے ہاف میں لیور پول فارم میں دکھائی دی. آغاز میں لیورپول کے اسٹرائیکر مانے نے حساب برابر کر دیا.

    پچانوے منٹ میں مانے ہی نے دوسرا گول اسکور کیا، مگر یہ برتری زیادہ دیر قائم نہیں رہی. چھ منٹ بعد چیلسی نے مقابلہ برابرکردیا۔

    بعد کے میچ میں کئی سنسنی خیز لمحات آئے، مگر کوئی ٹیم گول اسکور نہیں کرسکی.

    میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینالٹیز کا سہارا لیا گیا ابتدائی پینالٹیز پر دونوں جانب سے گول ہوئے، مگر بعد میں حالات بدلنے لگے. لیورپول کے گول کیپر ایڈریان آخری پینالٹی روک کر ہیرو بن گئے۔ میچ کے بعد لیور پول کے مداحوں نے شان دار جشن منایا.

    اس میچ کی اہم بات ایک خاتوان کا مرکزی ریفری کے فرائض انجام دینا تھا. اس بڑے مقابلے میں اسٹیفنی فرپارٹ ایکشن میں نظر آئیں، جنھوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی.

  • نامور مسلمان فٹ بالر کے خلاف متعصبانہ ریمارکس، برطانوی شہری گرفتار

    نامور مسلمان فٹ بالر کے خلاف متعصبانہ ریمارکس، برطانوی شہری گرفتار

    لندن: ممتاز مصری فٹ بالر محمد صلاح کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس دینا والا برطانوی شہری گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیر لیگ کے مشہور فٹ بال کلب لیور پال کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے خلاف متعصبانہ ٹویٹ کرنا میرسی سائیڈ کے باسی کو مہنگا پڑ گیا.

    برطانوی پولیس نے جمعرات کے روز ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد صلاح کے خلاف ایک نفرت انگیز ٹویٹ کیا تھا.

    پولیس نے ملزم کا نام ظاہر  نہیں کیا، تفتیش کاروں‌ کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق کسی نسل پرست جماعت سے تو نہیں.

    مزید پڑھیں: سپراسٹار محمد صلاح کا مجسمہ شدید تنقید کی زد پر

    پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا نفرت انگیز بیان کسی طور قابو قبول نہیں اور اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی.

    خیال رہے کہ محمد صلاح کا شمار اس عہد کے ممتاز کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے، ان کا تعلق مصر سے ہے، جہاں وہ بے حد مقبول ہیں.

    برطانیہ میں‌ صلاح کو مسلمانوں کا روشن چہرہ تصور کیا جاتا ہے، میچز کے دوران لیور پول کے  سپورٹرز جو گیت گاتے ہیں، اس میں‌ صلاح کی مداح کی جاتی ہے.

  • میسی کے خواب چکنا چور ہوگئے، لیور پول نے تاریخ رقم کر دی

    میسی کے خواب چکنا چور ہوگئے، لیور پول نے تاریخ رقم کر دی

    لندن: دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاری لائنل میسی کے خواب چکنا چور ہوگئے، لیور پول نے تاریخ‌ رقم کر دی.

    تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے دوسرے فائنل نے مداحوں کو حیران کر دیا، انگلش ٹیم نے شان دار کم بیک کر تاریخ رقم کر دی.

    خیال رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے ناک آؤٹ میچز دو مراحل میں ہوتے ہیں، دونوں‌ ٹیموں‌ اپنے اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلتی ہیں.

    سپر اسٹارز کی ٹیم بارسلونا نے اپنے ہوم گراؤنڈ نوئی کیمپ میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے لیورپول کو بہ آسانی 3-0 سے شکست دے دی.

    یوں‌لگتا تھا کہ اب انگلش کلب کم بیک نہیں کرسکے گا، مگر دوسرے مرحلے میں لیوپورل نے ایسا کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کی مثال نہیں ملتی.

    لیورپول نے چار لگاتار گول کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالا دیا اور خود سے طاقت ور حریف کو باہر کا راستہ دکھا دیا.

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    بارسلونا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی، یوں لیورپول نے مجموعی طور پر 4-3 کی سکور لائن سے فتح اپنے نام کی اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی.

    خیال رہے کہ بارسلونا 2015 سے اب تک فائنل میں پہنچی تھی. ادھر لیورپول مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد لگاتار دوسرے برس چیمپیئنز لیگ کا فائنل کھیلنے والی دوسری برطانوی ٹیم بن چکی ہے۔

  • انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی

    انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی

    لندن: سپر اسٹار محمد صلاح کا جادو چل گیا، انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیورپول کے فسوں گر صلاح کے جادو نے ان کی ٹیم کو انگلش پریمیر لیگ میں‌ نمبر ون پوزیشن دلوا دی۔

    سرخ شرٹس والی لیور پول نے ہیڈرس فیلڈ کو  یک طرفہ میچ میں پانچ صفر سے شکست دے دی. صلاح نے دو گول اسکور کیے. گول داغنے کے بعد مصری کھلاڑی سجدے میں‌ گر گیا.

    اس جیت کے بعد لیورپول کے پوائنٹس مانچسٹر سٹی سے زیادہ ہوگئے. خیال رہے کہ چند روز قبل مانچسٹر سٹی نے اپنے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یہ پوزیشن حاصل کی تھی. 

    مزید پڑھیں: انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    اب یہ پوزیشن لیور پول نے پھر حاصل کر لی ہے. اس وقت ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی چوتھے نمبر پر ہے. البتہ اصل مقابلہ لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے مابین ہی ہے، جو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں.

  • اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    لیور پول: مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیور پول کے کھلاڑی محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کے باعث لیور پول نے چیمپئنز لیگ کے آئندہ سیزن میں بھی جگہ بنالی ہے۔

    مصر کے نام ور فارورڈ نے برائٹن کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی سیزن میں بتیس گول کرکے ریکارڈ بنایا، انہوں نے پریمئیرلیگ کا 32 واں اور مجموعی طور پر سیزن میں ٹیم کے لیے چوالیسواں گول بنایا۔

    پچیس محمد صلاح نے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ محض چھتیس میچز کھیل کر بنایا ہے، انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص موقع ہے۔

    اسٹار فٹ بالر کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو میچز جتوانے کا خیال ہمیشہ میرے ذہن میں ہوتا ہے، اب ہم اگلے سال چیمپئنز لیگ میں پہنچ گئے ہیں اور ایوارڈ بھی جیت لیا ہے تو مجھے ریکارڈ توڑنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ محمد صلاح نے یہ ریکارڈ ٹوٹنھم کے ہیری کین سے چھینا ہے جنھوں نے 2016 اور 2017 میں گولڈن بوٹ اپنے نام کیا، ہیری کین اس بار محض دو گول کے فاصلے پر محمد صلاح سے پیچھے رہ گئے۔

    مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا


    ہیری کین نے مصری اسٹار فٹ بالر کو گولڈن بوٹ جیتنے کے بعد چیلنج کردیا ہے کہ وہ دوسری بار یہ کارنامہ انجام دے کر ’عظیم‘ کھلاڑی کا خطاب حاصل کرکے دکھائے۔

    واضح رہے کہ دنیائے فٹ بال میں‌ ابھرتے ہوئے مصری کھلاڑی محمد صلاح‌ نے برطانیہ سمیت یورپ کے نوجوانوں‌ اور فٹ بالرز کو اپنا گرویدہ بنا کر ان کے لیے رول ماڈل کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    لیور پول: انگلینڈ کے شہر لیور پول میں سینٹ جیمز قبرستان میں کیمرے نے ایک پراسرار سایے کو اپنے اندر قید کرلیا۔

    لیور پول کا یہ قبرستان 58 ہزار افراد کی آخری آرام گاہ ہے۔

    چند دن قبل قبرستان میں ریکارڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کو بعد میں دیکھا گیا تو اس میں کسی پراسرار سایے کے عکس بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ یہ سایہ ہوا میں تیرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

    اس قبرستان کے قریب رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہاں پر سایوں کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی اکثر و بیشتر یہاں پراسرار سایوں کو حرکت کرتے دیکھا ہے اور اکثر یہاں سے نامانوس سی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: چاندنی رات میں باغ میں پراسرار سایہ

    داراصل اس قبرستان میں کئی نامور اور منفرد شخصیات دفن ہیں جن میں سے کچھ یہاں پر کم از کم 2 سو سال قبل آسودہ خاک کی گئیں۔

    قبرستان کی ویب سائٹ پر دی گئی اس کی تاریخ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1829 میں پھیلنے والی ہیضے کی عظیم وبا کے دوران مرنے والے بچے بھی یہاں دفن ہیں۔

    یہ وبا نہایت وسیع پیمانے پر پھیلی تھی جو 1851 تک جاری رہی اور اس دوران اس نے ہزاروں بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    اسی طرح 1905 میں لڑی جانے والے ٹرافالگر جنگ میں مارے جانے والے ایک امریکی سینیٹر بھی یہاں دفن ہیں۔

    ایک اور قبر میں کچھ عرصہ قبل کچھ لٹیروں نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد سے قبر میں دفن خاتون کی روح اب ہر روز رات کو اپنے مدفن سے باہر نکل ادھر ادھر گھومتی دکھائی دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔