Tag: لیول پلیئنگ فیلڈ

  • لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہا ہے؟ صحافی کا پرویز الہٰی سے سوال

    لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہا ہے؟ صحافی کا پرویز الہٰی سے سوال

    اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں فیلڈ کی موجودگی ہی سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو آج جوڈیشل کمپلیکس حملہ، توڑ پھوڑ کیس میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا، اس موقع پر صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔

    ایک صحافی نے پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ کیا لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہا ہے؟ انھوں نے جواب دیا کہ فیلڈ ہی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ بیرسٹر گوہر کے پی ٹی آئی چیئرمین بننے پر متفق ہیں۔

    صحافی نے پوچھا پرویز الہٰی صاحب الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟ انھوں نے جواب دیا میں ’’3 جگہوں سے ایم این اے، 3 جگہوں سےایم پی اے کا الیکشن لڑ رہا ہوں۔‘‘

    پرویز الہٰی نے کہا الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوا تو اتنا بحران آئے گا کہ لوگ تاریخ بھول جائیں گے، الیکشن ہونے دیں اچھی سوچ کی بنیاد رکھیں، غریب عوام کا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔

    دریں اثنا، جوڈیشل کمپلیکس میں پرویز الہٰی کی وکیل بابر اعوان سے ملاقات ہوئی، شیح رشید نے بھی ان سے ملاقات کی، شیخ رشید نے کہا کہ میں حلقہ 56 اور 57 دونوں سے الیکشن لڑوں گا، پرویز الہٰی نے بھی شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیخ رشید نے کہا میں پرویز الہٰی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے میرا ساتھ دیا۔

    شیخ رشید نے کہا میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، خوشی ہے پی ٹی آئی میرے ساتھ 56 اور 57 میں کھڑی ہے، میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی، چلہ کاٹ آیا، نسلی اور اصلی ہوں کبھی غداری نہیں کروں گا۔

  • 2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اسی سفر کا آغاز کیا جائے گا جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میرے قائد نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں، میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں لگوائیں، میاں نواز شریف کے سامنے انکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتیں گرائی گئیں، 2017 میں نواز شریف حکومت  کا تختہ الٹاگیا، صرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹ دیاگیا اس کے بعد ہم سب نے دیکھا کہ آج پاکستان 6 سال کے بعد کہاں کھڑا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تو 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، نواز شریف نے انکار کیا بلکہ کہا سنگل لارجر پارٹی کو کے پی میں موقع ملنا چاہیے لیکن کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، اس سے زیادہ لیول پلئنگ فیلڈ کی اور کیا بات ہوسکتی ہے، کیا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، بنی گالہ کا غیر قانونی گھر ریگولرائز کیا گیا کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ تھی۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاناما کا نام و نشان نہیں اقامہ کے نام پر نوازشریف کو نکال دیا گیا، عدالتی تاریخ کا سیاہ دن تھا بلیک ڈکشنری سے مطلب کا فیصلہ نکالا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھر پور اعلان کرینگے، معاشرے سے جڑے طبقات کیلئے ہم اپنا منشور لیکر آئیں گے ہم دوبارہ اسی سفر کا آغاز کریں گے جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی بھی یہی منشا ہے، نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہم میدان میں اتریں گے، ہم الیکشن مہم میں پوری تیاری کیساتھ داخل ہونے والے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن  کی تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

    الیکشن کمیشن کی تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں  کو تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھا، جس میں تمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    یڈیشل ڈائریکٹرجنرل الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا، سیاسی جماعت نےکہا نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں دےرہیں۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم کی اجازت دینےکاکہا اور حکومتوں کی جانب سے غیر امتیازی سلوک بند کرنے کامطالبہ کیا۔

    آئین وقانون کے تحت نگران حکومتیں غیرجانبداری کامظاہرہ کریں اور متعلقہ انتظامیہ کو لیول پلیئنگ کیلئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیں۔

  • پی ٹی آئی  کا عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا اور کہا جلسے ، انتخابی مہم اور بینرز لگانے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق سے متعلق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس ہوا ، پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے،انتخابی مہم اوربینرزلگانےکی اجازت دینے اور آزادانہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی نے آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کوہدایت کی کہ آج کی میٹنگ ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلئےبلائی گئی، آج ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے دیگر ایشوز پر بعد میں ملاقات کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات پریقین رکھتا ہے۔