Tag: لیون

  • فرانس کے شہر لیون میں دھماکا، 8 افراد زخمی

    فرانس کے شہر لیون میں دھماکا، 8 افراد زخمی

    پیرس: فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہے، دھماکا بیکری کے سامنے ہوا جہاں مشکوک پیکٹ رکھا گیا تھا۔

    لیون کے میئر ڈینس برولیکر کے مطابق ملزم ایک بیکری کے سامنے سوٹ کیس چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد وہاں دھماکا ہوگیا۔

    فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بچے کے قریب ہوا۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 30 سالہ مبینہ سوٹ کیس بمبار کو تلاش کررہے ہیں جسے دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر دیکھا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فرانس کی لیون یونیورسٹی میں دھماکے، تین افراد زخمی

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں فرانس کی لیون یونیورسٹی میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یورنیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکے حادثاتی طور پر ہوئے، چھت پر گیس کے کچھ سلینڈر رکھے ہوئے جن میں دھماکے ہوئے۔

  • یورو کپ 2016: اٹلی نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

    یورو کپ 2016: اٹلی نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

    لیون: یورو کپ دوہزار سولہ کے گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے بیلجئیم کو دو صفر سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں کھیلے جانے والے یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 کےگروپ ای کے ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.

    میچ کے میں اٹلی کی جانب سے پہلا گول ایمونیل گیاچرنی نے کھیل کے اکتیسویں منٹ میں اسکور کیاجس کے بعد اٹلی کی ٹیم کھیل کے اختتام تک بیلجیئم پر حاوی رہی.

    Giacchereni

    میچ میں ملنے والے انجری ٹائم میں اٹلی کے کھلاڑی گرازینیو پیلے نے پن پوائنٹ کراس پرگول اسکور کرکے اٹلی کی برتری کو مستحکم کردیا.

    Pelle

    بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد اٹلی گروپ ای میں اپنا پہلا ہی میچ کھیل کر تین پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے.