Tag: لیونل میسی

  • کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

    کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

    فرانس کے سابق لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیڈان نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں سے کون بہتر ہے، اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

    زیڈان کا ایک انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، ایڈیڈاس کے لیے 2022 کی یوٹیوب ویڈیو میں زیڈان اور میسی نے ایک ساتھ اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے گفتگو کی تھی، رونالڈو کے ساتھ زیڈان کے قریبی تعلقات کے باوجود انھوں نے اس ویڈیو میں میسی کی تعریف کی۔

    فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ ان کے لیے صرف ایک لفظ ہے جادوگر، میسی اور میں ہر روز ساتھ نہیں ہوتے، اس لیے آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں اسے بتا سکتا ہوں کہ میں اسے کتنا سراہتا ہوں۔

    زیڈان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو فٹ بال کے کھیل کو پسند کرتے ہیں، اور یہ تمام کھلاڑی جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان میں میسی جادوگر ہے۔

    سابق فٹبالر نے کہا کہ میسی کو میں اس لحاظ سے جادوگر کہوں گا کہ گیند حاصل کرنے سے پہلے ہی وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ کھیل میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

    زیڈان نے کہا کہ جب میں اسے وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہوں جو وہ کرتا ہے تو میں کہتا ہوں اوہ کیا بات ہے،یہی ہے جو لوگ فٹ بال میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کی آواز کی دھوم

    لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کی آواز کی دھوم

     فیفا نے سوشل میڈیا پر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے کا استعمال کیا۔

    پاکستانی فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ‘ کی دھوم فٹبال کے عالمی دنیا میں بھی مچنے لگی ہے، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا ورلڈ کپ کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شییئر کی گئی جس کا کیپشن اردو میں ’میسی کا جادو‘ درج تھا۔

    ویڈیو میں میسی کی ورلڈ کپ جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں انہیں جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا ’آ‘ استعمال کیا گیا ہے۔

    عارف لوہار کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ماضی میں پی ایس ایل اور کرکٹ ورلڈکپ کے دوان بھی یہ گانا بجتا رہا، سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں صارفین اس گانے کی وڈیو دیکھ چکے ہیں۔

  • لیونل میسی نے اعلیٰ ظرفی دکھاتے ہوئے اپنا ’بیلن ڈی آر ایوارڈ‘ عطیہ کردیا

    لیونل میسی نے اعلیٰ ظرفی دکھاتے ہوئے اپنا ’بیلن ڈی آر ایوارڈ‘ عطیہ کردیا

    انٹرمیامی کلب کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا آٹھواں بیلن ڈی آر ایورارڈ عطیہ کردیا۔

    عالمی شہرت یافتہ سوکر پلیئر نے اپنی قیمتی ٹرافی سابقہ کلب بارسلونا کے میوزیم کو عطیہ کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہ کہ اجنٹائنی اسٹار دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو 8 بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں ہیں۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے دور حاضر کے ایک اور بہترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس دوڑ میں ان سے پیچھے ہیں، وہ 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز اپنے شوکیس میں سجا چکے ہیں۔

    میسی نے تقریباً تین سال قبل 2021 میں مالی بحران کے باعث بارسلونا کو خیرباد کہتے ہوئے پیرس سینٹ جرمن کو جوائن کیا تھا۔ بعدازاں وہ اپنے موجودہ کلب انٹرمیامی کا حصہ بن گئے۔

    37 سالہ معروف سوکر پلیئر کا کہنا تھا کہ آٹھواں بیلن ڈی آر ایواڈ اس لیے اپنے سابق کلب بارسلونا کو عطیہ کیا ہے تاکہ اس ٹرافی کے ذریعے فٹبالرز میں جذبہ بیدار ہو اور وہ کلب کیلئے بہترین کھیل پیش کریں۔

  • رونالڈو کے النصر کے ہاتھوں میسی کے میامی کلب کو عبرتناک شکست

    رونالڈو کے النصر کے ہاتھوں میسی کے میامی کلب کو عبرتناک شکست

    سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے فٹبال کلب النصر نے فیفا پلیئر آف دی ایئر میسی کے کلب انٹر میامی کو عبرتناک شکست دیدی۔

    سعودی کلب نے دوستانہ میچ میں امریکی حریف کو 0-6 سے مات دی، النصر کی جانب سے برازیلین فٹبالر ٹیلسکا نے ہیٹ ٹرک کی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی انجری کے سبب النصر کی جانب سے میچ میں حصہ لینے سے قاصر رہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں لیونل مسی بھی موجود تھے جو صرف 7 منٹ کیلئے میدان میں اُترے تاہم کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے۔

    دوستانہ میچ میں ریاض میں کھیلا گیا، ہوم گراؤنڈ پر سعودی کلب النصر کے پلیئرز بھرپور فارم میں نظر آئے اور انٹرمیامی کو ایک بھی گول نہ کرنے دیا۔

    کھیل شروع ہونے کے محض 12 منٹ میں النصر کی جانب سے 3 گول داغے گئے۔ اس دوران ایمرک لیپورٹے نے شاندار گول کیا، انھوں نے اپنے ہاف سے لگائی جانے والی فری کک پر گول کیا۔ بینچ پر بیٹھے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انھیں داد دی۔

    اسی دوران کوچ کی جانب سے لیونل میسی کو بھی صرف سات منٹ کے لیے میدان میں اتارا گیا مگر وہ کوئی جادو جگانے میں ناکام رہے۔

    النصر نے دوسرے ہاف میں بھی تین گول اسکور کرتے ہوئے 6 گولز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اتنے بڑے خسارے میں جانے کے بعد میامی کے فٹبالرز کوئی گول نہ کرسکے اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

  • ٹریفک جام میں پھنسے میسی کو دیکھ کر مداح نے کیا حرکت کی؟ ویڈیو وائرل

    ٹریفک جام میں پھنسے میسی کو دیکھ کر مداح نے کیا حرکت کی؟ ویڈیو وائرل

    سپراسٹار فٹبالر لیونل میسی کہیں بھی موجود ہوں مداح ان کا پیچھا نہیں چھوڑتھے، ٹریفک جام میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مداح نے ٹریفک جام کے دوران اپنی گاڑی سے میسی کی گاڑی میں ٹی شرٹ پھینک دی اور اس پر فٹبالر سے آٹو گراف دینے کی فرمائش کی۔

    اس دوران کار میں بیٹھے میسی بھی مسکراتے رہے اور مداح کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کی ٹی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اس دوران مداح اپنی کار سے اتر کر ان سے شرٹ لینے آیا جس سے میسی نے ہاتھ بھی ملایا اور پھر تیزی سے گاڑی وہاں سے نکال کر لے گئے۔

    https://twitter.com/M10GOAT/status/1750296881631055915?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1750296881631055915%7Ctwgr%5E26303c378e7110704fff7d1ef7d416f027052ef6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1314250

    مذکورہ ویڈیو سامنے آنے اور ارجنٹائنی سپراسٹار کی جانب سے مداح کے ساتھ خوش مزاجی کا مظاہرہ کرنے کے واقعے کو صارفین سراہ رہے ہیں۔

  • لیونل میسی اور ان کی اہلیہ میں طلاق سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    لیونل میسی اور ان کی اہلیہ میں طلاق سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اور ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔

    سابق ہسپانوی کھلاڑی سیسک فیبریگاس کی اہلیہ ڈینییلا سیمان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے جن میں لیونل میسی اور ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان کشیدگی کے بارے انکشاف کیا گیا تھا۔

    ڈینیلا سیمان کا کہنا تھا کہ لیونل میسی اوران کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان طلاق کی خبریں درست نہیں ہیں، ہر وہ چیز جو شائع ہوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ درست ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ارجنٹائن کے صحافی گونزالو واسکیز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ لیونل میسی کو اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے جس سے ان کے تعلقات کو خطرہ ہے اور ان کے درمیان طلاق کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بھی اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میسی کا ارجنٹائن کی صحافی صوفیہ مارٹینز کے ساتھ تعلقات میں بڑھ رہے ہیں اور انتونیلا کے ساتھ ان کے ازدواجی تعلقات ختم ہونے والے ہیں۔

    برازیل ارجنٹینا کوالیفائر، میسی احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی، انتونیلا روکوزو کے ساتھ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • برازیل ارجنٹینا کوالیفائر، میسی احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

    برازیل ارجنٹینا کوالیفائر، میسی احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

    فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں برازیل ارجنٹینا کے فینز آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد کپتان لیونل میسی احتیجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان منگل کی رات ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز اسٹینڈز میں ہونے والی تشدد کی وجہ سے تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔

    ہوا کچھ یوں کہ میچ سے قبل برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کی آپس میں جھڑپ ہوگئی، یرازیل گراؤنڈ میں تعینات پولیس نے ارجنٹائن کے حامی پر لاٹھی چارج کردی جس سے فینز بُری طرح زخمی ہوگئے۔

    ویڈیو فوٹیج میں کچھ مداحوں کو آپس میں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے، تماشائیوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ان کی ٹیم میدان چھوڑ کر اپنے حامیوں کی مدد کے لیے اسٹینڈ میں جاپہنچے۔

    ارجنٹائن کے لیونل میسی اور ٹیم نے پولیس سے ٹکر لینے کی بھی کوشش کی لیکن اسٹینڈ میں لگی رکاوٹیں بیچ میں آگئیں بعد ازاں کچھ دیر بعد ارجنٹائن کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔

    دوسری جانب برازیل تاریخ میں پہلی بار ہوم کوالیفائر ہار گیا اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔

  • لیونل میسی کی 6 جرسیاں کتنے ملین ڈالرز میں نیلام ہوں گی؟

    لیونل میسی کی 6 جرسیاں کتنے ملین ڈالرز میں نیلام ہوں گی؟

    فٹ بال کی دنیا کا بڑا نام اور لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں 10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے پہنی تھیں انہیں رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو 10 ملین ڈالرز میں نیلام کیا جاسکتا ہے۔

    نیلامی کرنے والی کمپنی کے مطابق اگر نیلامی کے دوران جرسیوں کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے زائد جمع ہوتی ہے، تو یہ کھیلوں کی یادداشتوں کی سب سے مہنگی ترین نیلامی قرار دی جائے گی۔

    فٹبال اسٹار نے یہ جرسیاں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف گروپ اسٹیج راؤنڈز کے پہلے ہاف کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا کے خلاف کھیلوں اور فرانس کے خلاف فائنل کے دوران عطیہ کی تھیں۔

    میسی نے ریکارڈ آٹھویں بار بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

    واضح رہے کہ باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کی جرسی اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی انفرادی جرسی ہے، جو انہوں نے 1998ء میں شکاگو بُلز کے خلاف اپنے این بی اے فائنل کے دوران زیب تن کی تھی۔

  • ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

    ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ویرات کوہلی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

    مائیکل وان نے ماسٹر بیٹر کا موازنہ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی سے بھی کیا، جنھوں نے 2022 میں ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتوایا تھا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شاید کوہلی کی قسمت میں بھی ایسا ہی کچھ لکھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ویرات ہدف کے تعاقب میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، اگر وہ فائنل سے پہلے 49 ویں اور فائنل میں 50 ویں سچنری اسکور کرتے ہیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی شاید ان کی قسمت میں ایسا ہی لکھا ہے جسے میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ہے۔

    وان نے کہا کہ عظیم کھلاڑی ہمیشہ ورلڈ کپ میں کاکردگی دکھاتے ہیں۔ فٹبالرز کو ہی دیکھ لیں، لیونل میسی کو ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ جیتنا تھا، اور انھوں نے یہ کر دکھایا۔

    ویرات کوہلی پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں لیکن اس بار بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ بھاتی ٹیم کو ہر طرح سے آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    واضح رہے کہ کوہلی اب تک 48 ون ڈے سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ پانچ رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہیں کرپائے ورنہ وہ اس فارمیٹ میں ٹنڈولکر کے 49 سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کو برابر کردیتے۔

  • ویڈیو: لیونل میسی کا فری کک پر شاندار گول

    ویڈیو: لیونل میسی کا فری کک پر شاندار گول

    ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل  میسی نے انٹرمیامی کے لیے شاندار فری کک گول کرکے اپنی نئی ٹیم کو جیت دلوا دی۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی نے امریکی فٹ بال کلب انٹرمیامی کے لیے اپنے پہلے میچ کے آخری لمحات میں فیصلہ کن شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

    https://twitter.com/InterMiamiCF/status/1682575130269032448?s=20

    گزشتہ وز کھیلے جانے والے اس میچ میں میسی کی ٹیم نے کروز ازول کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

    اس میچ کی دلچسپ بات یہ تھی کی انٹرمیامی نے پہلا ہاف میسی کے بغیر کھیلا تھا میسی کو بطور متبادل کھلاڑی میچ کے 54 ویں منٹ میں میدان میں اتارا گیا۔

    https://twitter.com/Adesnur_09/status/1682584582149885952?s=20

    لیونل میسی نے چند ہی منٹ میں ایک فری کک حاصل لی اور ایک لچک دار کک پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جسے دیکھ کر میسی کے فین کوچز اور تماشائی حیران رہ گئے۔

    https://twitter.com/FCBAlbiceleste/status/1682583174180663296?s=20