Tag: لیونل میسی

  • لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی

    لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی

    ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی سعودی عرب جانے پر اپنے کلب اور ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیا پھر کے جانے مانے فٹبالر لیونل میسی نے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کی گئی  ویڈیو  میں کہا کہ اجازت لیے بغیر سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتا ہوں۔

    لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    میسی کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد میری چھٹی تھی اس لیے میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا،  میں اس سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کر چکا تھا لیکن اس بار دورہ منسوخ نہیں کیا۔

    میسی کو سعودی عرب جانا مہنگا پڑ گیا

    سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا کہ میں دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور منتظر ہوں کہ اب کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لیونل میسی اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے جس کی تصاویر  سعودی کے وزیر سیاحت نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔

    سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔

    2021 میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔

  • لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ: ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    سعودی کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں دوسری چھٹیاں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے‘۔

    واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔

    اس کے علاوہ سعودی کے وزیر سیاحت نے فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے والے لیونل میسی اور ان کی فیملی کی چھٹیاں گزارنے کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

    تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، روایتی کیرم بورڈ گیم کھیلتے، اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ایک ہرن کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    ارجنٹائن کے اسپورٹس آئیکون لیونل میسی نے مئی 2022 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جب انہیں سیاحت کا سفیر نامزد کیا گیا تھا اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے ایک تہوار میں شرکت بھی کی تھی۔

  • بڑے دل کے مالک میسی نے ورلڈ کپ جیتنے کا جشن کیسے منایا؟

    بڑے دل کے مالک میسی نے ورلڈ کپ جیتنے کا جشن کیسے منایا؟

    قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم کی تاریخی جیت کا جشن منانے کے لیے  ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انوکھا انداز اپنا لیا۔

    تیسری بار فیفا ورلڈکپ جیتنے کے خوشی میں میسی نےفیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور عملے کو 24 قیراط سونے سے بنے مہنگے اور جدید ترین موبائل فون گفٹ دیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق میسی نےسونے کے 35 آئی فونز 14 آرڈر کیے ، اطلاعات کے مطابق سونے کے35 آئی فونز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار یوروز جو پاکستانی روپے میں 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

    فون کی خاص بات یہ ہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، شرٹ نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے خود کو بھی فون گفٹ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میسی کو آئی فونز کا آرڈر موصول ہوگیا ہے۔

  • لیونل میسی کا زلزلہ متاثرین کیلئے 3.5 ملین یورو عطیہ کرنے کا اعلان

    لیونل میسی کا زلزلہ متاثرین کیلئے 3.5 ملین یورو عطیہ کرنے کا اعلان

    ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے لاکھوں متاثرہ افراد کےلیے 3.5 ملین یورو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق مشہور فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے مبینہ طور پر زلزلے کے مقامات کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ روپے) مالیت کی انسانی امداد عطیہ کی ہے۔

    لیونل میسی نے اپنے آخری میچ کو یادگار بنالیا

    البیسیلیسٹی نیوز کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکی کے معاملے میں اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوزکرگئیں اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں مرنیوالوں کی تعداد بیس ہزار دو سو تیرہ اور زخمی ستتر ہزار سے زائد ہیں جبکہ شام میں تین ہزار پانچ سو افراد جان سے گئے اور زخمیوں کی تعداد باون ہزار سے زائد ہوگئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کے زندہ رہنے کی امید دم توڑ رہی ہے، تاہم ملبے تلے زندگی کہ آثار تاحال موجود ہیں۔

    تباہ کن زلزلے سے ترکیہ اور شام میں کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، چھ ہزار عمارتیں اور ہزاروں سڑکیں تباہ ہوئیں ، رابطہ سڑکیں اور ریلوے کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ اناطولیہ کی تاریخی مسجد بھی شہید ہوگئی ہے۔

  • ورلڈ کپ جیتنے سے قبل میسی سے ’ٹرافی نے کیا کہا؟‘

    ورلڈ کپ جیتنے سے قبل میسی سے ’ٹرافی نے کیا کہا؟‘

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے سے قبل انہیں ٹرافی باتیں کرتے ہوئی محسوس ہورہی تھی۔

    ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے کہا ہے کہ انہیں سنہری ٹرافی نے آواز دے کر کہا تھا کہ آؤ مجھے اٹھاؤ۔

    35 سالہ فٹ بالر نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ کپ نے مجھے آواز دے کر کہا قریب آؤ، اب تم مجھے چھو سکتے ہو، میں نے خوبصورت اسٹیڈیم میں اس کی چمک دمک دیکھی تھی اور اس کا بوسہ لینے سے گریز نہیں کیا تھا۔

    ورلڈ کپ کا انعقاد قطر میں کیا گیا تھا اور لوسیل سٹیڈیم میں اس کا فائنل کھیلا گیا تھا جہاں فتح کے بعد لیونل میسی نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی تھی، یہ وہی ارجنٹائن تھا جو 2014 کے فائنل میں جرمنی سے ہار گیا تھا۔

    قطر میں فائنل جیتنے کے بعد لیونل میسی نے کہا کہ بہت مشکلات سہنے اور فائنلز ہارنے کے بعد خدا نے اس ٹرافی کو میرے لیے رکھا تھا۔

    میسی ڈیاگو میرا ڈونا کے بعد ارجنٹائن کے دوسرے کپتان کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ جیتا، اس سے قبل میرا ڈونا یہ کپ 1986 میں اٹھا چکے تھے۔

    لیونل میسی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میرا ڈونا کے ہاتھ سے کپ لوں اور وہ ارجنٹائن کو ایک بار پھر چیمپیئن بنتے ہوئے دیکھتے۔

    خیال رہے کہ ڈیاگو میرا ڈونا دو سال قبل دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

    میسی کے مطابق بہت سے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ قوت مجھے انہی (میرا ڈونا) سے ملی۔

    بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میسی ریٹائرمنٹ لے لیں گے تاہم انہوں نے مزید کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عالمی چیمپیئن بننے میں ان کا ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں رہ سکیں۔

    تاہم ساتھ ہی میسی نے یہ اظہار بھی کیا کہ ان کا کیریئر زیادہ لمبا نہیں رہ گیا جس میں انہوں نے ورلڈ کپ جیتنے کے علاوہ دیگر کئی اہم ٹورنامنٹس میں بھی فتح حاصل کی۔

    ان میں چار چیمپیئن لیگز، 10 بارسلونا ایونٹس سمیت دوسری ٹرافیز شامل ہیں۔

    میسی لیونل نے انٹرویو میں مزید کہا کہ بس یہی کچھ تھا، اب مزید کچھ کرنے کو نہیں رہ گیا، میں نے جو چاہا اپنی قومی ٹیم کے ہمراہ پا لیا ہے۔

  • میسی اور رونالڈو کا میچ ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر

    سرزمین عرب پر کھیلا گیا دنیائے فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کا میچ نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں لیونل میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

    سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز اسکوائر پر بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان کھیلا جانے والے اس دل چسپ میچ کی عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔

    سر زمین عرب پر میسی اور رونالڈو میں دلچسپ مقابلہ ہوا، لگاتار گولز سے شائقین محظوظ ہوتے رہے

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی اسکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔

    پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا، لیونل میسی کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو ہرایا۔

  • اہم ٹیم کو شکست دینے کے بعد میسی نے کیا کہا؟

    اہم ٹیم کو شکست دینے کے بعد میسی نے کیا کہا؟

    دوحہ: اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم اب اپنے مقصد سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر آ گئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ارجنٹینا نے آخری 16 کے مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے اعزاز کے اپنے ہدف کی طرف ایک ’ایک اور قدم‘ بڑھا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 35 سالہ فارورڈ میسی نے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے لیے گول کیا تھا اور اس کے بعد جولین الواریز نے ایک گول کر کے ہفتے کو احمد بن علی اسٹیڈیم میں میچ کے ڈرامائی اختتام کو یقینی بنایا۔

    میسی کا یہ گول ان کے کلب اور ملک کے لیے کھیلے گئے ایک ہزار ویں میچ میں آیا۔ میسی نے پریس کانفرنس میں کہا ’’ایک اور مقصد حاصل کر لیا گیا ہے، ہم اپنے مقصد سے ایک کے قدم کے فاصلے پر ہیں۔‘‘

    میسی نے نہ صرف اس میچ کو مشکل قرار دیا بلکہ انھوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، اس کے سبھی میچ مشکل ہوتے ہیں، انھوں نے اقرار کیا کہ وہ جیت کے لیے پریشان تھے۔

    میسی نے اسٹیڈیم میں موجود ارجنٹینا کے ہزاروں شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے 90 منٹ کے دوران ان کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر پورا ارجنٹینا یہاں ہوتا، لیکن ظاہر ہے ایسا نہیں ہو سکتا۔

  • میسی کی تین سال کی تنخواہ 21 ارب روپے

    میسی کی تین سال کی تنخواہ 21 ارب روپے

    پیرس: ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی کا مہنگا ترین کنٹریکٹ سامنے آ گیا، میسی کی تین سال کی تنخواہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔

    اسپورٹس کی تاریخ میں فٹ بالر لیونل میسی سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں، تاہم برازیلی فٹ بالر نیمار کو بھی سالانہ اتنی ہی تنخوا مل رہی ہے جتنی لیونل میسی کو۔

    فٹ بال کھیل سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ گول ڈاٹ کام کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے معاہدے میں انھیں کرپٹو کرنسی میں ادائیگی بھی شامل ہے۔

    خبر میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی پیرس سیٹ جرمین میں شمولیت کے بعد فی سیزن ٹیکس کٹوتی کے بعد 30 ملین یورو (35 ملین ڈالر، 5 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) وصول کریں گے۔

    میسی کو 1یک ملین یورو کرپٹو کرنسی میں بھی دی جائے گی، پی ایس جی کے ساتھ تین سالوں کے دوران میسی مجموعی طور پر 110 ملین یورو (129 ملین ڈالرز، 21 ارب 68 کروڑ 49 لاکھ روپے) کمائیں گے۔

    اسی دوران برازیلی فٹبالر نیمار بھی فرانس کے ساتھ کھیلتے ہوئے سالانہ 30 ملین یورو کمائیں گے، جب کہ فرانس کے ہیرو کیلیان مباپے ان سے پیچھے رہ گئے ہیں، ٹیکس کٹوتیوں کے بعد وہ سالانہ صرف 12 ملین یورو ہی کما سکیں گے۔

    واضح رہے کہ میسی نے گرمیوں میں بارسلونا چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، کلب کو خطیر رقم کی ادائیگی کی وجہ سے میسی کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

    کھیلوں کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے میسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہں اپنے عزیز کلب کو عدالت میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے تھا جس کی وجہ سے انہیں اس قدر شہرت ملی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو بتایا کہ وہ بارسلونا سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو ان سب نے رونا شروع کردیا۔

    میسی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک جانے کے باعث انہیں خاصا نقصان پہنچا ہے، چنانچہ اب جبکہ ان کے کلب چھوڑنے کے لیے انہیں 83 کروڑ ڈالر کلب کو ادا کرنے ہوں گے، تو ان کے لیے یہ ادائیگی ناممکن ہے۔

    معروف فٹبالر نے کہا کہ اس کا ایک ہی راستہ تھا کہ میں کلب کے خلاف عدالت جاؤں، لیکن میں یہ راستہ نہیں چنوں گا لہٰذا میں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میسی کا مزید کہنا تھا کہہ کلب کو ان کی اور انہیں کلب کی ضرورت ہے لہٰذا وہ کہیں نہیں جارہے۔

    خیال رہے کہ میسی نے کچھ عرصہ قبل بار سلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم کلب کا کہنا تھا کہ معاہدہ ختم کرنے کے لیے میسی کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے، لہٰذا اب میسی کو ایک خطیر رقم کلب کو ادا کرنی ہوگی۔

    میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

    ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس کے ساتھ مسلسل 16 سال سے منسلک ہیں۔

    لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی اور بھی مل چکا ہے۔

  • میسی کو بارسلونا چھوڑنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

    میسی کو بارسلونا چھوڑنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

    بار سلونا: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس سے قبل معاہدے کے تحت انہیں کلب کو کروڑوں ڈالر کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فٹبال لیگ لا لیگا کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کا معاہدہ ابھی بھی قابل عمل ہے اور انہیں بارسلونا چھوڑنے کے لیے ریلیز کے اصول کے مطابق 83 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

    اپنے فٹ بال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے میسی بار سلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے۔ اتوار کی صبح بار سلونا ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیسٹ کے لیے پہنچے لیکن میسی نہیں آئے۔ مقامی وقت کے مطابق انہیں صبح 10 بجے میدان میں ہونا چاہیئے تھا۔

    مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ میسی پیر کو نہ تو میڈیکل سیشن میں اور نہ ہی ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب لا لیگا کا کہناہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی تک قابل عمل ہے، قانون کے مطابق لا لیگا اسپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔

    33 سالہ فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں 70 کروڑ یورو (83.3 کروڑ ڈالر) کی ریلیز کے اصول کے باوجود کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔

    ارجنٹینا کے ٹی وی چینل ٹی وائی سی اسپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے حوالے سے کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدے کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس سے وہ سیزن کے اختتام پر یکطرفہ طور پر اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کے مطابق کلب کو میسی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا لیکن معاہدہ ختم کرنے کے لیے ان کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔

    اسی کے ساتھ ساتھ میسی کے مطابق یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ بار سلونا کی مہم 14 اگست کو چمپیئنز لیگ میں بائرن میونخ کو 2-8 سے شکست دینے کے بعد ختم ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔