Tag: لیپ ٹاپ اسکیم

  • مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا

    مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا

    لاہور : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد صوبے بھر میں ڈیجیٹل لرننگ ٹولز تک رسائی کو مزید وسعت دینا ہے۔

    ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی تقسیم اگلے ماہ سے شروع ہوگی، جس کا باضابطہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ تقسیم تقریباً ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں افتتاحی تقریب کے دوران شروع کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں صرف لاہور کے طلبا کو 14 ہزار لیپ ٹاپس دیے گئے تھے، جبکہ اب اس اسکیم کو توسیع دی جا رہی ہے تاکہ صوبے بھر کے مزید مستحق اور باصلاحیت طلبا اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    مزید پڑھیں : نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ، بڑی خبر آگئی

    یاد رپے وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے۔

    ویزا اور امیگریشن سے متعلق خبریں

  • پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا  کے لئے بڑی خبر آگئی

    پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کا فیز 4 25 جولائی کو شروع ہونے والا ہے، طلباء حکومتی منصوبے کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔

    وزیر تعلیم خالد مقبول کی صدارت لیپ ٹاپ اسکیم فیز 4 کی تیسری خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود نے کی۔

    وفاقی وزرا رانامبشراقبال اورعطااللہ تارڑ نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریبات اور میڈیاکمپین پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ڈاکٹر خالد مقبول نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی میڈیا مہم کی قیادت وزارت اطلاعات کرے گی، 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹرمیں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی دیگر تقریبات بعد میں منعقد ہوں گی، افتتاحی تقریبات کی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی قومی ترقی کی ضمانت ہے، لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود کا کہنا تھا کہ یوتھ امپاورمنٹ سے پاکستان کا مستقبل مضبوط ہوگا۔

  • مفت لیپ ٹاپ اسکیم :  طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    مفت لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    لاہور : مفت لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، کونسی طلبا کو مشروط اہل قراردینے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب سکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپس اسکیم کے اجرا کی تیاریوں پر اجلاس ہوا، اجلاس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کےحوالے سے تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں، پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور مجموعی طورپر ایک لاکھ 10ہزارلیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کی پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی۔

    سکندرحیات نے بتایا کہ اپنی آئی ڈی کی جگہ والدین کی آئی ڈی پر اپلائی کرنیوالے طلبا کو مشروط اہل قراردینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایسے طلبا کو ایفی ڈیوڈ لے کر مشروط اہل قرار دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ ہر حقدار کو ملے گا اہل طلبا کو کوائف مکمل کرنا ہوں گے، لیپ ٹاپ دینے سے قبل تمام طلبا کی بائیومیٹرک ویری فکیشکن لازمی ہوگی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبا کسی بھی ای سہولت سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کروائیں۔

  • لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل  ہیں یا نہیں؟ طلبا اہلیت چیک کریں

    لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟ طلبا اہلیت چیک کریں

    لاہور : طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں اہلیت کا معیار سامنے آگیا، کونسے طلبا اسکیم کے اہل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا۔

    وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے بتایا کہ ایک لاکھ 10 ہزار طلبا میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

    اہلیت کا معیار

    راناسکندرحیات نے اہلیت کا  معیار بتاتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اس اسکیم کے اہل ہوں گے، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل طلبا کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کی گئی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، میرٹ انٹر میڈیٹ کے نمبرزکی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پورٹل اوپن ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبا رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

    لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کریں

    اہل طلباء اس لنک پر کلک کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں: cmlaptophed.punjab.gov.pk۔ مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے انہیں اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔

    کیا نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں؟

    نہیں، نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔

    کیا لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست کی فیس ہے؟

    نہیں، لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    بے نظیراور مریم نواز میں بنیادی فرق

  • لیپ ٹاپ اسکیم ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لیپ ٹاپ اسکیم ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا سے متعلق اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں اسکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کئے ہیں۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔.

    خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔

  • ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم  : طلبا کے لیے ڈبل خوشخبری آگئی

    ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لیے ڈبل خوشخبری آگئی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی اور دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کردیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر 1لاکھ 10ہزارکر دی ، پنجاب میں سیکنڈ ائیر، تھرڈ اورفور تھ ائیر کیلئے ہونہار اسکالر شپ کی باضابطہ منظوری بھی دی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کیلئے ہیلپ لائن کی ہدایت کرتے ہوئے لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کرددی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ ،لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اورحکومت کی ذمہ داری ہے، تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے، دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، آزاد کشمیر، جی بی، بلوچستان ، کے پی سمیت دیگر صوبوں کےطلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کیلئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگرصوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کیلئے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔

  • فری لیپ ٹاپ اسکیم  میں رجسٹریشن کرانے والے طلبا ہوشیار ہوجائیں !

    فری لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کرانے والے طلبا ہوشیار ہوجائیں !

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کرانے والے طلبا کو خبر دار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اسکیم کے حوالے سے گردش کرنیوالے تمام لنکس جعلی ہیں، نوجوان محتاط رہیں، غیر مستند لنکس مت کھولیں۔

    یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں ان سے ذاتی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا جاتا ہے، بشمول ان کا نام، تعلیمی پس منظر وغیرہ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مستند لنکس و معلومات کیلئے صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ یا پیج کو وزٹ کریں۔

    مزید پڑھیں : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    خیال رہے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

    حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

    چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔

  • طلبا کے لیے خوشخبری ! مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    طلبا کے لیے خوشخبری ! مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا لیکن آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

    چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔

    لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے تفصیلات

    یونیورسٹی کے 20,000 طلباء، 14,000 کالج کے طلباء، 4,000 ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور 2000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

    اسکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔

    لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

    وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

    تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

  • امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا۔

    اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طرف سے محبت کا اظہار میرے لئے اعزاز ہے ، شدیددھند کےباوجود طلبہ سےملنے کیلئے فیصل آباد پہنچی ، آج میرے والد سے ڈانٹ پڑے گی کہ دھند کی وجہ سےپائلٹ کی بات کیوں نہیں مانی۔

    انھوں نے بتایا کہ 6 یونیورسٹیز میں جاکر اسکالر شپس دے چکی ہوں، خود جاکر اسکالر شپس نہ دیتی تو پتہ نہین چلتا کتنے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ دی ہے، 100فیصد میرٹ پر اسکالر شپ دی گئی ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے، بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کےبچوں کیلئے بھی اسکالرشپس لارہی ہوں۔

    مزید پڑھیں : سیکنڈ اور تھرڈ ایئر طلبا کے لیے بڑا اعلان

    انھوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آپ کی اسٹوری سن کر لگتا ہے 30 ہزار اسکالر شپ بہت چھوٹا نمبر ہے، اگلےسال اسکالر شپ پروگرام 50 ہزار تک لیکر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوری کا پورا مہینہ پنجاب کے ہونہار اسٹوڈنٹ کیلئے وقف کردیا ہے، 30 ہزار اسکالر شپ میں سے 60 فیصد پنجاب کی بیٹیوں کو گئی ہیں، جن بچیوں نے اسکالر شپ جیتی ہیں لگتا ہے پنجاب میں گرلز پاور مضبوط ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےلیپ ٹاپ کی رونمائی بھی کی ہے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے، 40 ہزار نہیں1لاکھ تک لیکرجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جو بچے 60 فیصد یا اس سے اوپر نمبر لیں گے سب کو لیپ ٹاپس دیں گے ، ہائیر ایجوکیشن کالجزبھی اس میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ بچے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مجھے شکریہ بولیں، یہ آپ کا حق تھا یہ آپ کے دن رات کی محنت تھی، سرجھکا کر نہیں اٹھا کر اسکالر شپ لو یہ آپ کا میرٹ اور محنت ہے۔

    وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 10 ماہ کے عرصےمیں بچوں نے مجھے ماں کا ٹائٹل دے دیا، ایک بچے نے بتایا وسائل کی کمی کی وجہ سےایک سال تعلیم سے محروم رہا، سب بچے خواب دیکھتے ہیں میں نے خواب دیکھے ہیں، اچھی زندگی،اعلیٰ تعلیم کچھ کر دکھانے کا خواب سب دیکھتےہیں، کچھ کے خواب پورے ہوجائیں کچھ کے ادھورے رہ جائیں لیکن پنجاب کے بچوں کو کیساتھ ایسا اب نہیں ہوگا۔

  • کن طلبا کو جدید ترین کور آئی 7  لیپ ٹاپ ملیں گے؟

    کن طلبا کو جدید ترین کور آئی 7 لیپ ٹاپ ملیں گے؟

    لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 90 دن میں طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کردیا تاہم کن طلبا کو جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا، طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون، 13 جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے 2 ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا حکم دیتے ہوئے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ طلبہ کو میرٹ پر وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا، اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

    لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32 فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے ، طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 30 دن میں 5 ہزار اور 20 فروری تک 35 ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

    کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

    اجلاس میں کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے اور وزیراعلی ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔

    اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی، اسکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل ہوگی۔

    پنجاب کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ بھی کرائی گئی ہے جبکہ 18 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے 6 کا پروسیس جاری ہے ، ایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی۔

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ اسکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔