Tag: لیپ ٹاپ اسکیم

  • 7سال بعد دوبارہ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    7سال بعد دوبارہ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور: 7سال بعد طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اس اسکیم کے ذریعے لاکھوں طلبا مستفید ہوسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایسے طلبا جو مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اپنے لئے لیپ ٹاپ لینے سے قاصر ہیں، ایسے طلبا کے لئے اچھی خبر آگئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دےدی، جس کے تحت طلبہ کو7سال بعددوبارہ جدیدترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹرریفارمزسےمتعلق اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    ہائرایجوکیشن کےفروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کوٹرانسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی اور پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہرضلع میں عالمی معیارکی یونیورسٹی، تحصیل سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی’’تعلیمی ایمرجنسی‘‘کا خیر مقدم کرتے ہیں،صوبےبھر میں طلبہ کو20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

  • لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے 10ارب روپے کی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ن لیگ نےگزشتہ دور حکومت میں ڈیجیٹل لائسنس جاری کیے، ن لیگ نے ماضی میں نوجوانوں کو 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیے، 10ارب روپےکی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دوست ممالک کے قرضے ادا نہیں کرپارہے،رول اوورکروارہےہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایکسپورٹ نہیں بڑھاتے،75سال میں پاکستان نے کبھی اپنے ڈویولپمنٹ بجٹ میں ڈیفالٹ نہیں کرتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں ہماری حکومت آنے سے پہلے بجٹ زیرو ریلیز کیا گیا، 18-2017 میں ہرملک کا سفیر آکر پوچھتا تھا کمپنیاں سی پیک میں کیسے سرمایہ کاری کریں۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس ادائیگیوں کے پیسے نہیں، میں جب پلاننگ کا منسٹر تھا تو اس کا بجٹ 1 ہزار ارب تھا۔

  • ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

    جام کمال نے کہا کہ نوجوانوں کوملک کی تعمیرو ترقی میں کردارادا کرنا ہے، کچھ ذمہ داریاں ہیں جن پرفوری عمل کرنا ہے، چند وجوہات کی بنیاد پراعلیٰ تعلیمی ادارے ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی اسکیم اس وقت تک مفید نہیں جب تک فائدہ عوام کونہ پہنچے، یہاں اسکیم اس لیے بنتی تھی کہ من پسند ٹھیکیدارکودینی ہے، اسکیموں پرخرچ ہونے والاپیسہ عوام کا ہے اسے ضائع نہیں کرنا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں بلوچستان کےعوام کے لیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے۔

    جام کمال نے کہا کہ ایسےبہت منصوبےہیں جوشروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہوئے، طریقہ کارنہ بدلا تو کوئی منصوبہ مکمل ہو بھی نہیں پائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ گریٹرواٹرمنصوبے کے لیے اربوں روپے کی مشینری خریدی گئی، جب مشینری کا استعمال نہیں کرنا تھا تو خریدی کیوں؟۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومتوں کواحساس کرنا چاہیے پیسےعوامی بھلائی میں استعمال کریں، گزشتہ حکومتوں نے پی ایس ڈی پی کی رقم روک کر نئی اسکیمزبنائیں۔

  • پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے ‘مراد راس

    پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے ‘مراد راس

    لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں پرتشدد کرنے والے اساتذہ کو جیل بھجواؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ نصاب میں آرٹ اوراسپورٹس کوشامل کریں گے، کڈزٹی وی چینلزسے متعلق کام کررہے ہیں جلد بچوں کا اپناچینل ہوگا۔

    صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑکرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولزکوبند نہیں کیا جا رہا یہ خبرغلط ہے۔

    مراد راس نے کہا کہ ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 52 ہزاراسکول اور4 لاکھ سے زائد اساتذہ ہیں، بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کوجیل بھجواؤں گا، 2 اساتذہ کوجیل بھجوا دیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے والدین ایکٹ لا رہے ہیں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین ایکٹ بجٹ کے بعد اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں صرف اردو اور اسلامیات اردو زبان میں پڑھائی جائے گی، باقی مضامین انگلش میں پڑھائے جائیں گے۔