Tag: لیپ ٹاپ تقسیم

  • مفت  لیپ ٹاپ : وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    مفت لیپ ٹاپ : وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رواں سال میرٹ پرایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ، میرا بس چلے تو ایک لاکھ نہیں قوم کے بچوں کو ایک کروڑ لیپ ٹاپ دوں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

    تفریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج جب ڈاکیو منٹری دیکھ رہا تھا تو ماضی میں کھوگیا وہ دن یاد آگیا جب لاکھوں کی تعداد میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے، جب میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا تو لاکھوں بچوں کو وظیفہ ملتا تھا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کئی بچےڈاکٹر،انجینئرزبن کرپاکستان کی خدمت کررہےہیں ، ایک بیٹی سےپوچھاکہ آپ کاتعلق کہاں سے ہے جواب ملاچکوال سےہوں، بچی نےبتایاوالد،والدہ کاانتقال ہوگیامیرے4بہن بھائی ہیں، میں نےپوچھابیٹی کیاارادہ ہےاس نے کہا بڑی ہوکرڈاکٹربنوں گی، یقین ہےآج وہ بچی ضرور ڈاکٹربن کردکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کی کنجی آپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ ہمارے درخشندہ مستقبل کی ضمانت ہیں، میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا تھا کلاشنکوف نہیں ، لوگوں کے لیے لیپ ٹاپ مشین ہوگی میرے لیے مشن ہے، اپنا پیٹ کاٹے کچھ بھی کریں قوم کے کروڑوں بچوں کو لیپ ٹاپ دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میر ابس چلے تو ایک لاکھ نہیں قوم کے بچوں کو 1 کروڑ لیپ ٹاپ دوں، کورونا کے دوران یہی لیپ ٹاپ طالبعلم کے کام آئے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بغیر سفارش ایک لاکھ نئے لیپ ٹاپ رواں سال تقسیم ہوں گے ، ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر دیئے جائیہں گے ، نئے مالی بجٹ میں مزید 1لاکھ لیپ ٹاپ رکھوائے ہیں، وہ لیپ ٹاپ صرف اور صرف میرٹ پر ملے گا کوئی سفارش نہیں چلےگی۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کیلئے ہم نے اربوں روپے مختص کیے ہیں، نوجوان بچوں اور بچیوں کو زرعی قرضے دیں گے، جس کیلئے 5 ارب رکھے ہیں جبکہ ووکیشنل ٹریننگ کیلئے بھی 5 ارب روپے رکھے ہیں۔

    انھوں نے نواجوانوں سے کہا کہ آپ کی محنت سے ہمسایہ ملک کوہم بہت پیچھے چھوڑیں گے اور پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے۔

  • رواں سال25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، امیرمقام

    رواں سال25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، امیرمقام

    پشاور  :  وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ تمام طلباء و طالبات کی پہلی ترجیح ملک کی خدمت ہونا چاہیے، رواں سال 25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امیر مقام نے کہا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد جامعات کو چلانا صوبوں کا کام ہے، وفاقی حکومت جامعات کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، رواں سال طلباء و طالبات میں25سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر کی جامعات میں اس سال 22 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام ہے، ہماری کوشش ہے کہ تمام طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں۔

    امیرمقام نے بتایا کہ20 کروڑ روپے طلباء کو فیسوں کی مد میں واپس کردیئے گئے ہیں‫، طلباء کی پہلی ترجیح ملک کی خدمت ہونا چاہیے۔

    اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 200ملین روپے کے 2862 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں، لیپ ٹاپ تقسیم کا یہ چوتھا مرحلہ ہے اور اس مرحلہ میں283 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹر ہولڈر طلباء و طالبات شامل ہیں۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے اور اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی اور وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ بجلی کے منصوبے نہ بنائے ہوتے توآج صرف 5گھنٹے بجلی آتی، امیر مقام نے کہا کہ نیب کی انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہوں، جس معاملے میں انکوائری کرتے ہیں کریں، نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے نعروں نے بہت سے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا، طلباءو طالبات گمراہ کرنے والے عناصر سے دور رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف جامعات کے 2سو سے زائد طلباءو طالبات میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزراءاسپیکر و ارکان صوبائی اسمبلی ودیگر بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ثمرات نوجوانوں تک ضرور پہنچیں گے، کسی بھی نوجوان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک سروس کمیشن کو آزاد و خود مختار ادارہ بنادیا ہے، انہوں نے طلباءو طالبات پر لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

    صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان کسی سے کم نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں ہمارے نوجوان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

     

  • سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں ایوان کا بھرپوراعتماد حاصل ہے جس دن محسوس کیا کہ اعتماد کھو بیٹھا ہوں تو تاریخی فیصلہ کروں گا۔

    بلوچستان یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہماری اتحادی جماعت ہے ،

    مخلوط حکومتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ لندن میں محمود خان اچکزئی اور خان قلات کی ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے صوبائی حکومت دوررس اقدامات کریگی۔