Tag: لیپ ٹاپ

  • امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا

    امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کا لیپ ٹاپ نیویارک میں گاڑی سے چوری ہوگیا جس میں ٹرمپ ٹاور سےمتعلق منصوبے سمیت دیگرحساس معلومات موجود تھیں۔

    تفصیلات کےمطابق دوروز قبل امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے مجرمانہ انکوائری کی تفصیلات موجود تھیں۔

    امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے بیان میں کہاگیاہےکہ ہمارا ایک اہلکار اس مجرمانہ عمل کا نشانہ بنا ہے جس میں ہمارے ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والا لیپ ٹاپ چوری ہوگیاہے۔

    ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اس لیپ ٹاپ میں کئی سکیورٹی لیئرز جن میں فل ڈسک انکرپشن شامل ہے لگائی گئی ہیں۔

    خیال رہےکہ امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی سے بیگ چوری کیاگیا جس میں تمام چیریں موجود تھیں بعد میں بیگ مل گیا لیکن اس میں لیپ ٹاپ نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں:وکی لیکس کا سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وکی لیکس نے سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف کیاتھا،جس کے مطابق سی آئی اے کے پاس کمپیوٹر، فون ہیکنگ کے خفیہ ہتھیار موجود ہیں۔

    واضح رہےکہ وکی لیکس کے انکشافا ت کےبعد روسی دفتر خارجہ کےترجمان کا کہناتھاکہ امریکہ کو دنیابھرمیں جاسوسی سے متعلق لگائے گئے الزامات کو جواب دیناہوگا۔

  • ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا جس میں الشباب اور القاعدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ذریعے دھماکے کیے جانے کا امکان ہے۔

    مراسلے کے مطابق دھماکا خیز مواد لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈسک نکال کر نصب کیا جاسکتا ہے، ایک کلو دھماکا خیز پر مبنی لیپ ٹاپ کو غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حامل ائرپورٹس پر لے جائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر بھی کیا گیا ہے۔

    ary

    نکٹا نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اسکرین کے ساتھ نصب شیٹ کے ذریعے pressed دھماکا خیز مواد لے جایا جا سکتا ہے جس کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے۔

    نیکٹا کی جانب سے جاری شدہ خط میں بتایا کہ الشباب کے دہشت گرد جو کہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کو لیپ ٹاپ میں چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ملک کے ایسے ائیر پورٹ جہاں سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہے وہاں سے ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھیج سکتے ہیں۔

    ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مراسلہ سیکریٹری ایوی ایشن اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، کارروائی کے لیے مراسلہ ایف آئی اے ،ایف سی اور اے ایس ایف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔