Tag: لیڈر شپ

  • جب یہ لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا، شیخ رشید

    جب یہ لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا، شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ چین کے بعد یو این سیکرٹری جنرل نے بھی حالات پر تشویش کا اظہارکیا، امریکا نے بھی انسانی حقوق میڈیا اور انٹرنیٹ کی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مسئلہ کھٹائی میں، دنیا سے مسئلہ تنہائی میں یہ ہے حکومتی کارکردگی، اپنےگھروں کیلئے 245 کے تحت سیکیورٹی میسر ہے لیکن الیکشنز کیلئے نہیں، عدلیہ خدا کی نعمت ہے ورنہ جنگل کا قانون ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انٹرنیٹ کی پابندی بیرروزگاری پھیلا رہی ہے، آٹا، مہنگائی سیاسی قحط پھیلارہا ہے حکومت سے نفرت بھی ہنگاموں کی موجب ہے، الیکشن سے انکار اقتدار سے چمٹے رہنےکا اسرار جلتی پر تیل کاکام کرے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کی پریس کانفرنس میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی، جو کابینہ حفاظتی پہروں میں رہ رہی ہے ان کے فیصلے کون سنےگا اور مانے گا، عدلیہ کے احاطوں سے سیاستدانوں کی گرفتاری ایسے کی جاتی ہے جیسے اغوا برائے تاوان، جب لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا  اب شہباز شریف استعفیٰ دے۔

  • لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ندیم افضل چن

    لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ندیم افضل چن

    فیصل آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ن لیگ کا وتیرہ ہے وہ مشکل وقت میں ورکر کے ساتھ نہیں رہتے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت صرف وزارت عظمیٰ،وزارت اعلیٰ کی خواہش رکھتی ہے، انہیں یہ عہدے ملیں گے تو وہ وطن واپس آئیں گے، وہ معافی مانگ کر اور مک مکا کر کے باہر چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بیماری کے نام پر ان کو باہر جانے کی اجازت دی گئی، اخلاقی طور پر نواز شریف، شہبازشریف بیماری پر سیاست نہ کریں، شہباز شریف کی صحت ٹھیک ہے، انہیں واپس آنا چاہیے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ ہر چیزکو ردی کی ٹوکری سمجھتے ہیں، رانا ثنا اللہ نے جس طرح اپوزیشن کو روندا سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس عدالت میں ہے وہ ضرور فیصلہ کرے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت خود چاہتی ہے ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہو، ماڈل ٹاؤن کیس کے پیچھے کیا محرکات تھے عوام جانتے ہیں۔

  • عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثرہیں‘ رچرڈ اولسن

    عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثرہیں‘ رچرڈ اولسن

    واشنگٹن: پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان  اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی سفارخانے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل اور ایلس ویلزسمیت امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان خان نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں امن وسلامتی چاہتا ہے، وزیراعظم نے پلواما واقعے کے بعد امن کے لیے مثالی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا۔

    ڈاکٹراسد مجیدخان خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے استحکام اورجمہوریت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان میں ترقی کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

    پاکستان میں امریکا کے سابق سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

    رچرڈ اولسن نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان میں امن کے لیے بہتر اقدامات کیے، کشیدگی کے دوران بھی عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثرہیں۔

    امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے: کولین کرینولج

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی کونسل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ امریکا کی خواہش ہے پرامن اور مستحکم پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں۔

  • ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں‘ عابد شیرعلی

    ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں‘ عابد شیرعلی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ ن کے منتخب صدر ہیں۔

    وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں ہے۔


    ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ


    دوسری جانب اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹیک اوور والی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں انہیں جب نااہل کیا گیا تومسلم لیگ ن نے مسئلےکا حل بھی نکالا۔


    شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف عوام سے رابطے میں ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس وقت بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اداروں کے خلاف بیان بازی اور ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔