Tag: لیڈی ٹریفک وارڈن

  • لاہور میں خاتون ٹریفک وارڈن مبینہ طورپر اغوا

    لاہور میں خاتون ٹریفک وارڈن مبینہ طورپر اغوا

    لاہور: لیڈی ٹریفک وارڈن کواغوا کرلیا گیا، بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگیا۔

    لیڈی ٹریفک وارڈن افراء سعید گزشتہ رات ڈیوٹی سے گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

    پولیس کے مطابق لیڈی وارڈن افراء سعید کا موبائل بھی بند ہے، لیڈی وارڈن کی بہن فوزیہ بانو نے اپنی مدعیت میں بہن کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف درج کرا دیا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔