Tag: لیڈی ڈاکٹر زخمی

  • بھارت: لیڈی ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت: لیڈی ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    نئی دہلی: ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک خواتین کے خلاف جرائم کے سنگین واقعات رپورٹ ہونے پر مشتعل ہے، آندھرا پردیش سے سفاکیت کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک مریض نے (SVIMS) اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرنے کے لئے لپکتا ہے اور اسے بال پکڑ کے کھینچتا ہے، حملہ آور نے مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر کا سر مریض کے بیڈ پر مارا جبکہ وہاں موجود چند افراد نے اسے فوری طور پر پکڑلیا۔

    دریں اثنا، لیڈی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ اس کی مدد کرنے کے لئے کوئی سیکورٹی اہلکار وہاں موجود نہیں تھا، اس نے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو اپنی تحریری شکایت میں حفاظتی خدشات کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی۔

    اطلاعات کے مطابق، حملہ آور کی شناخت بنگارو راجو کے طور پر کی گئی ہے، جوبوبیلی کا رہنے والا ہے، جسے مرگی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی قتل کیس، ملزم سے متعلق اہم انکشاف

    رپورٹس کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ اس شخص نے لیڈی ڈاکٹر حملہ کیوں کیا؟ واقعے کے بعد، طبی اور غیر طبی عملے کے بہت سے ارکان نے احتجاج کیا۔

  • کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران چھریوں کے وار سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی

    کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران چھریوں کے وار سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی

    کوئٹہ:گھر کے اندر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چھریوں کے وار سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی،ڈاکو لیڈی ڈاکٹر کو زخمی کرنے کے بعد کچھ چھینے بغیر فرار ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے ارباب کرم خان روڈ پر رہائش پذیر سابق مجسٹریٹ علی نواز مگسی کے گھر رات کے آخری پہر دو ڈاکو گھر کی عقبی جانب سے دیوار پھلانگ کر آئے.

    علی نواز مگسی کی صاحبزادی لیڈی ڈاکٹر فردوس مگسی نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے چھریوں کے وار کرکے ڈاکٹر فردووس کو شدید زخمی کردیا،جنہیں تشویشناک حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا.

    لیڈی ڈاکٹر کو زخمی کرنے کے بعد ڈاکو کچھ چھینے بغیر فرار ہوگئے،علی نواز مگسی کے مطابق ان کی صاحبزادی نے ڈاکوؤں کے خلاف مزاحمت کی ،ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا.