Tag: لیڈی ڈیانا

  • پچھلے جنم میں لیڈی ڈیانا ہونے کے دعوے دار 2 سالہ بچے نے ڈیانا کی زندگی کی حیرت انگیز تفصیلات بیان کر دیں

    پچھلے جنم میں لیڈی ڈیانا ہونے کے دعوے دار 2 سالہ بچے نے ڈیانا کی زندگی کی حیرت انگیز تفصیلات بیان کر دیں

    آسٹریلیا میں 2 سال کا ایک بچہ اس وقت مشہور ہو گیا تھا جب اس نے یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا کہ وہ پچھلے جنم میں شہزادی ڈیانا تھا، اور اس وقت جو اس نے لیڈی ڈیانا سے متعلق تفصیلات بیان کیں، اس نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈالا۔

    یہ بچہ ہے بلی کیمبل، جو آسٹریلیا کے معروف گلوکار، اداکار، اور ٹی وی میزبان ڈیوڈ کیمبل کا بیٹا ہے، اب یہ بچہ بلی کیمبل 8 سال کا ہو گیا ہے لیکن دو سال کی عمر میں اس نے دنیا بھر کو حیران کر دیا تھا۔ اس بچے نے لیڈی ڈیانا کی زندگی سے جڑی بعض ایسی تفصیلات بیان کی تھیں جس کے بعد یقین ہونے لگتا تھا کہ اس کے دعوے میں ضرور کچھ حقیقت ہوگی۔

    ڈیوڈ کیمبل نے 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے بیٹے نے شہزادی ڈیانا کے بارے میں اس اس وقت باتیں کرنا شروع کیں جب وہ 2 سال کا تھا، بلی کیمبل نے ایسے واقعات اور جگہوں کا ذکر کیا جن کی معلومات رکھنے کی توقع اتنے کم عمر بچے سے نہیں کی جا سکتی۔

    بلی کیمپبل نے برطانوی شاہی خاندان کی اسکاٹ لینڈ میں واقع رہاش گاہ ’قلعہ بیلمورل‘ کے بارے میں اس درستگی کے ساتھ بات کی کہ اس کے والدین دانتوں تلے انگلیاں داب کر رہ گئے، بلی نے پچھلے جنم میں اپنے ایک بھائی کا بھی ذکر کیا جس کا نام ’جان‘ تھا۔ جان اسپینسر دراصل ڈیانا کے ایک بھائی کا نام تھا جو پیدائش کے کچھ عرصہ بعد انتقال کر گیا تھا۔

    امریکا سب سے پہلے کس نے دریافت کیا، کولمبس یا ہندوستانیوں نے؟ حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    بلی کیمپبل نے 31 اگست 1997 کو ہونے والے اس کار حادثے کا بھی ذکر کیا جس میں ڈیانا کی موت واقع ہوئی تھی، اس نے اس حادثے کی تفصیلات ایسے بیان کیں جیسے وہ حادثے کے وقت وہاں موجود تھا۔

    ڈیوڈ کیمبل کے مطابق ایک بار جب ان کے بیٹے کو ایک تصویر دکھائی گئی تو اس نے تصویر میں موجود ڈیانا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’یہ میں ہوں شہزادی ڈیانا لیکن ایک دن سائرن بجنے لگے اور میں پھر شہزادی نہیں رہی۔‘

    دل چسپ بات یہ ہے کہ بلی کیمبل اب آٹھ برس کا ہو چکا ہے اور اب اسے یہ بالکل بھی یاد نہیں کہ وہ شہزادی کے بارے میں باتیں کرتا تھا۔ یونیورسٹی آف ورجینیا کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر جم ٹکر کے مطابق 2 سے 6 سال کے بچوں کو اپنی پیدائش سے پہلے کے واقعات کی معلومات ہو سکتی ہیں، ایسے کیسز موجود ہیں جن میں بچوں نے اپنی پیدائش سے قبل کے واقعات کے بارے میں بتایا۔

  • لیڈی ڈیانا کا استعمال شدہ لباس لاکھوں ڈالرز میں فروخت

    لیڈی ڈیانا کا استعمال شدہ لباس لاکھوں ڈالرز میں فروخت

    لندن:  1985 میں برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی استعمال شدہ ڈریس کی قیمت امریکی نیلامی میں تخمینی قیمت سے 11 گنا میں فروخت ہوئی۔

    غیر ملکی میدیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں مقیم جولینز آکشن نے فروخت کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ لیڈی ڈیانا کا استعمال شدہ ایک ڈریس اس کی قیمت کے اندازے سے 11 گنا زیادہ یعنی گیارہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کا ایک نیلے اور سیاہ رنگ کا جیکس ازاگوری لباس تقریباً 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو  اس کی اصل قیمت سے 11 گنا زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا نے پہلی بار 1985 میں فلورنس میں یہ ڈریس لباس پہنا تھا، انہوں نے دوسری بار یہ شرٹ کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک کنسرٹ میں پہن کر شریک ہوئیں۔ اس قمیض کو عالمی شہرت یافتہ بزنس مین جیکب شلوفر نے ڈیزائن کیا تھا۔

    اس سے قبل شہزادی کی 1991 میں استعمال ہونے والی ڈریس گذشتہ جنوری میں 604,800 ڈالر کی بلند ترین قیمت میں خریدی گئی تھی۔

  • ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے دودی الفائد کے والد انتقال کر گئے

    ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے دودی الفائد کے والد انتقال کر گئے

    لندن: مصری نژاد برطانوی تاجر محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں پیدا ہونے والے ارب پتی تاجر محمد الفائد انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے تصدیق کر دی ہے۔ محمد الفائد کے بیٹے دودی الفائد برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

    محمد الفائد لندن میں واقع معروف اسٹور ہیرڈز اور فٹبال کلب فلہام کے مالک بھی رہ چکے تھے، 1997 میں ڈیانا کے ساتھ پیرس میں کار حادثے میں بیٹے کی ناگہانی ہلاکت نے انھیں نڈھال کر دیا تھا۔

    انھوں نے بیٹے کی موت پر برسوں تک سوگ منایا، اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ کو اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف برسوں تک لڑتے رہے۔

    محمد الفائد کی موت کی خبر جمعہ کو فلہام فٹبال کلب کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا، جس میں ان کے اہل خانہ نے موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ بدھ 30 اگست کو انتقال کر گئے۔

    واضح رہے کہ محمد الفائد کو اس بات کا یقین تھا کہ دودی اور ڈیانا کو ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ نے سازش کے تحت قتل کیا تھا۔

  • مصنوعی ذہانت لیڈی ڈیانا کی موت کے ذمہ داروں کو سامنے لے آئی

    مصنوعی ذہانت لیڈی ڈیانا کی موت کے ذمہ داروں کو سامنے لے آئی

    حال ہی میں وارد ہونے والی ‘مصنوعی ذہانت’ اپنے ابتدائی مراحل میں ہی تنازعات کا سبب بننے لگی ہے، حال ہی میں پیش آئے واقعہ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    معاملہ کچھ یوں ہے کہ تین روز قبل ٹک ٹاک پر ایک صارف نے انکشاف کیا کہ جب اس نے مصنوعی ذہانت( آرٹیفیشل انٹیلجنس) سے سوال کیا کہ شہزادی ڈیانا اور ان کے مصری دوست عماد الفاید کی موت کا سبب کون تھا؟ جس پر اس کا جواب چونکا دینے والا تھا۔

    مصنوعی ذہانت نے یہ معمہ لفظوں میں بیان کرنے کے بجائے تین تصاویر کے ساتھ جواب دیا جنہیں لاطینہ جریدے فورم نے شائع کیا ہے۔

    پیش کردہ پہلی تصویر میں موجود میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم یا ان کے آنجہانی والد فلپ سے ملتا جلتا شخص ہے، دوسری تصویر حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی ہے اور آخری تصویر ایک خاتون کی ہے جو آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی ہو سکتی ہے۔اگرچہ تصاویر تجسس کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی واضح نظریہ پیش نہیں کرتیں، لیکن ان شاہی شخصیات کو کم از کم ظاہری طور پر ذمہ دار ٹھہرانا ان لوگوں کے لیے کافی ناگوار اور چونکا دینے والا تھا جنہوں نے اس پوسٹ کو دیکھا۔

    یہی وجہ ہے کہ یہ پوسٹ جلد ہی ایک ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچ گئی اور اسے پوری دنیا میں شیئر کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفاید کی موت 31 اگست 1997 کو ایک کار کے حادثے میں ہوئی تھی جو پاپا رازیوں سے بچنے کی کوشش کر رہی تھی، وہ تصاویر لینے کی کوشش میں ان کی کار کا پیچھا کررہے تھے۔

  • لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس میں بے وفائی پہلے کس نے کی؟

    لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس میں بے وفائی پہلے کس نے کی؟

    لندن: لاکھوں دلوں کی دھڑکن آنجہانی شہزادی ڈیانا اور ان کے سابق شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان اختلافات اور جدائی کے لیے عمومی طور پر پرنس چارلس ہی کو ذمہ دار مانا جاتا ہے، حتیٰ کہ ڈیانا کی دردناک حادثاتی موت کے لیے بھی انھیں ہی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

    لیکن یہ سوال کہ چارلس یا لیڈی ڈیانا، بے وفا کون تھا؟ آج تک دنیا کے سامنے یہی سچ رکھا گیا ہے کہ پرنس چارلس نے لیڈی ڈیانا سے بے وفائی کی تھی، لیکن کہانی کا دوسرا رخ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔

    لیڈی ڈیانا کا ایک سابق سیکیورٹی گارڈ تھا، سارجنٹ ایلن پیٹر، انھوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس چارلس اور ڈیانا کی شادی کے دوران بے وفائی میں پہل کرنے والے پرنس چارلس نہیں تھے بلکہ لیڈی ڈیانا تھیں۔

    ایلن پیٹرز کے دعوے کے مطابق ڈیانا کا ان کے ایک ساتھی افسر بیری ماناکی کے ساتھ افیئر تھا، شہزادہ چارلس کو یہ معلوم ہوا تو وہ اپنی پہلی محبت کیملا کے پاس واپس چلے گئے۔

    ایلن پیٹرز نے بتایا کہ شہزادہ چارلس کو اس افیئر کے بارے میں میں نے ہی بتایا، اس پر شہزادے نے کہا کہ میں نے ڈیانا کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر لی ہے۔

    ایلن پیٹرز کے مطابق لیڈی ڈیانا 1987 میں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جا رہی تھیں، کہ انھیں راستے ہی میں بیری ماناکی کی موت کی خبر ملی، اس کے بعد انھیں سنبھالنا مشکل ہو گیا۔

    واضح رہے کہ ایلن پیٹرز لیڈی ڈیانا کے ہمراہ 7 سال تک رہے جس کے بعد انھیں کام سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس سے قبل شاہی مصنف جوناتھن ڈمبلبی بھی اپنی سوانح حیات میں اسی قسم کے انکشافات کر چکے ہیں۔

  • جمائما ’دی کراؤن‘ کے اگلے سیزن سے نالاں

    جمائما ’دی کراؤن‘ کے اگلے سیزن سے نالاں

    وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ معروف ویب سیریز دی کراؤن کے اگلے حصے میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے واقعات کو نامناسب انداز میں دکھایا جارہا ہے، جس کے بعد وہ اس سیریز سے بطور لکھاری علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف اور متنازع ویب سیریز دی کراؤن کے آنے والے پانچویں سیزن کی عکس بندی و کہانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    جمائما دی کراؤن کے پانچویں سیزن کی شریک لکھاری ہیں، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں ان کی سہیلی لیڈی ڈیانا کے واقعات کو ناشائستہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے، جس وجہ سے وہ ٹیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    جمائما نے پانچویں سیزن کی کہانی اور عکس بندی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو کہا ہے کہ ان کا نام بطور لکھاری ہٹادیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ان سے ویب سیریز کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے پانچویں سیزن کی کہانی لکھنے کی درخواست کی اور انہوں نے لیڈی ڈیانا کی بہترین سہیلی ہونے کے ناطے اسکرپٹ پر کام بھی کیا۔

    جمائما کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کے اسکرپٹ پر ستمبر 2020 سے فروری 2021 تک کام کیا اور انہیں توقع تھی کہ سیریز کی ٹیم ان کی توقعات کے مطابق ہی کہانی کو پیش کرے گی۔

    تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی کہانی ان کی توقعات کے برخلاف دکھائی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سیریز سے الگ ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب دی کراؤن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جمائما کے ساتھ انہوں نے لکھاری کے طور پر کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جمائما گولڈ اسمتھ شروع سے ہی دی کراؤن کی حمایتی رہی ہیں مگر پانچویں سیزن میں انہیں بطور لکھاری شامل کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہی نہیں تھا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کہانی پیش کرنے میں مدد فراہم کی۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے کس حصے کو جمائما کی توقعات کے برخلاف دکھایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی شادی کے آخری سال، ہارٹ سرجن اور دوسرے کاروباری شخص سے معاشقے سمیت ان کے کار حادثے کے واقعات کو دکھایا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے معاشقوں کو غلط انداز میں دکھایا گیا ہے، جس پر جمائما نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ویب سیریز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس نومبر یا دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • لیڈی ڈیانا: وہ مسکراتیں تو سب مسرور نظر آتے، غم زدہ ہوتیں تو ہر کوئی افسردہ ہوجاتا

    لیڈی ڈیانا: وہ مسکراتیں تو سب مسرور نظر آتے، غم زدہ ہوتیں تو ہر کوئی افسردہ ہوجاتا

    لیڈی ڈیانا نے 24 سال قبل اس دنیا سے اپنا ناتا توڑ لیا تھا، مگر وہ آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

    کروڑوں دلوں کی فاتح شہزادی ڈیانا 1997ء میں آج ہی کے دن زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔ فرانس کے دارُالحکومت پیرس میں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا۔

    شہزادی ڈیانا کی اچانک موت جہاں شاہی خاندان اور ان کے لواحقین کے لیے صدمہ تھی، وہیں دنیا بھر میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیانا کی آخری رسومات اور تدفین کے مناظر ٹیلی ویژن اسکرین پر دو ارب ناظرین نے دیکھے۔

    وہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی شریکِ حیات تھیں جن کے بطن سے ولیم اور ہیری نے جنم لیا۔ ڈیانا کی وفات کے وقت شہزادہ ولیم 15 اور شہزادہ ہیری 12 برس کے تھے۔

    برطانوی شاہی خاندان کی بہو، پرنسس آف ویلز ڈیانا یکم جولائی 1961ء کو انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ ڈیانا فرانسس اسپنسر ان کا نام تھا جو بعد میں لیڈی ڈیانا مشہور ہوئیں۔

    وہ سحر انگیز شخصیت کی مالک تھیں جن کی جادو بھری دل کش مسکراہٹ ہر ایک کو ان کا گرویدہ بنا لیتی تھی۔ کہتے ہیں ڈیانا کی زندگی میں خوشیاں اور غم اس طرح مل گئے تھے کہ وہ مسکراتیں تو ہر چہرہ خوشی سے دمکنے لگتا اور جب وہ رو پڑتیں تو ہر آنکھ اشک بار ہوجاتی۔

    1980ء میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کی دوستی کا چرچا ہوا اور 24 فروری 1981ء کو ان کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی۔اسی سال 29 جولائی کو وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے اور اس جوڑے کے گھر دو بیٹوں نے جنم لیا۔

    وقت کے ساتھ ساتھ شاہی جوڑے کے تعلقات میں سرد مہری آتی گئی اور وہ ایک دوسرے پر بے وفائی کے الزامات لگاتے ہوئے دور ہوتے چلے گئے یہاں تک کہ انھوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

    شہزادی ڈیانا نے خود کو فلاحی کاموں میں مصروف کرلیا اور دنیا بھر میں مختلف مسائل کبھی بارودی سرنگوں کے خطرے کی نشان دہی تو کبھی ایڈز جیسے بدترین مرض سے لڑنے کے لیے مہمّات میں‌ شریک رہیں، لیکن ازدواجی زندگی کی تلخیوں اور کرب سے نجات نہ حاصل کرسکیں۔ البتہ اسی کشمکش میں پریوں کی شہزادی اور اس جیسے کئی خوب صورت اور شایانِ شان القابات سے پکاری گئی ڈیانا کی روح جسم کے آزار سے ضرور نجات پاگئی۔

  • لیڈی ڈیانا پر بنی فلم کا ٹریلر جاری

    لیڈی ڈیانا پر بنی فلم کا ٹریلر جاری

    لندن: برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا پر بنائی گئی فلم اسپینسر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چلی سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پابلو لارین کی بنائی گئی فلم اسپینسر کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں، یہ فلم کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے آخری دور پر مبنی ہے۔

    فلم اسپینسر میں ڈیانا کی ازدواجی زندگی کے آخری ایام کو دکھایا گیا ہے، وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کا ورلڈ پریمیئر منعقد کیا جائے گا، اور رواں برس نومبر میں اسے سنیما گھروں میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

    فلم کی کہانی اسٹیون نائٹ نے لکھی ہے، جب کہ اس کی ہدایات پابلو لارین نے دی ہیں اور وہی اس کے پروڈیوسر بھی ہیں، فلم میں کرسٹین اسٹیورٹ نے لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کیا ہے، اور جیک فاردنگ شہزادہ چارلس کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

    ٹریلر سے فلم کی کہانی واضح نہیں ہے، تاہم یہ فلم لیڈی ڈیانا کی ازدواجی زندگی کے اختتام کے مسئلے پر مبنی ہے، ’اسپینسر‘ ٹیم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کہانی لیڈی ڈیانا کی شادی اور طلاق کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

    یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا کی شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے ایک سال بعد ہی 1997 میں وہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

  • شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا لاکھوں روپے میں نیلام

    شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا لاکھوں روپے میں نیلام

    لندن: برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا اور ولی عہد شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کے ایک ٹکڑے کی 4 لاکھ روپے میں نیلامی ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں آنجہانی لیڈی ڈیانا اور ولی عہد شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کے ایک ٹکڑے کی تقریباً 4 لاکھ روپے میں نیلامی ہوئی ہے تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ اسے کھانا منع ہے۔

    بدھ کو ہونے والی اس نیلامی میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 40 برس پرانا کیک 3 سے 5 سو ڈالر میں فروخت ہوگا، لیکن اس کے برعکس یہ 25 سو 58 ڈالرز میں نیلام ہوا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم حیران ہیں اس کیک کی نیلامی میں لوگوں کی بڑی تعداد حصہ لینا چاہتی تھی۔ برطانیہ، امریکا اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے بہت سے لوگوں نے اس نیلامی کے بارے میں پوچھا۔

    انتظامیہ کے مطابق نیلامی جیتنے والے شخص کا تعلق برطانیہ کے شہر لیڈز سے ہے۔

    یہ کیک سب سے پہلے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی والدہ کے لیے کام کرنے والی مویرا سمتھ کو دیا گیا تھا، لیکن ان کی وفات کے بعد 2008 میں ان کے خاندان نے اسے ایک ہزار پاؤنڈز میں فروخت کر دیا تھا۔

    اس کیک کو خریدنے والے نے اب اسے منافعے میں بیچا ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 1996 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علیحدگی کے بعد کیک کے ٹکڑے کئی بار فروخت ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب بھی لیڈی ڈیانا میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    شہزادی ڈیانا سنہ 1997 میں پیرس میں 36 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئی تھیں۔

  • لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا نمائش کے لیے پیش

    لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا نمائش کے لیے پیش

    لندن: لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس 25 برسوں میں پہلی بار کینسٹن پیلس میں گزشتہ روز نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

    شادی کے دن پہنا ہوا جوڑا نہ صرف خود کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہ تھا بلکہ آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا پر بے حد جچتا تھا۔

    شادی کا یہ جوڑا لیڈی ڈیانا نے چالیس برس پہلے پہنا تھا، اور اسے اب ان کے پرانے کینسٹن پیلس والے گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اسے ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری نے نمائش کے لیے ادھار پر دیا ہے۔

    یہ جوڑا اگلے ماہ پہلی جولائی کو لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ کی آمد کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، نمائش کے آرگنائزرز رائل اسٹائل کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اب عروسی تاریخ کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک ہے۔

    یہ لباس ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ ہے، ڈیانا نے اسے 1981 میں شادی کی تقریب میں پہنا تھا، یہ گاؤن 25 فٹ (7.6m) طویل تھا اور اس کے استر پر زیبائش کے ہزاروں ستارے جڑے ہوئے تھے، یہ اتنا طویل تھا کہ اس نے سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ کی راہداری کو بھر دیا تھا۔

    یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی 1981 میں ہوئی اور 1996 میں دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی، جب کہ اگلے برس 1997 میں سڑک کے ایک بھیانک حادثے میں لیڈی ڈیانا اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔