Tag: لیڈی کانسٹیبل

  • لیڈی کانسٹیبل  کو کیوں قتل کیا؟  قاتل نے بتادیا

    لیڈی کانسٹیبل کو کیوں قتل کیا؟ قاتل نے بتادیا

    لاہور : لیڈی کانسٹیبل کو قتل کرنے والے ساتھی کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ، کانسٹیبل فاروق نے پولیس کو بیان میں قتل کرنے کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ساتھی کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کرلیا گیا اور قتل کامقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں درج کرلیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں درج مقدمےمیں طاہراورحمزہ بھی نامزدہیں تاہم مقدمہ میں نامزد حمزہ اور طاہرکی تلاش جاری ہے۔

    کانسٹیبل قتل کے ملزم کانسٹیبل فاروق نے پولیس کو بیان میں کہا کہ صومن سےمحبت کرتا اورشادی کرناچاہتا تھا جبکہ صومن دیرینہ تعلق کے بعد کسی اور سے شادی کرنےجارہی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتولہ دونوں پولیس لائینزمیں تعینات تھے، گزشتہ روزدونوں کی ڈیوٹی مناواں تھانے میں لگائی گئی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل سمن بی بی کی عمر 26 سال تھی جبکہ وہ اے آر ایف میں تعینات تھی۔

    بعد ازان لیڈی پولیس اہلکار کا قاتل پولیس کانسٹیبل نکلا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر کانسٹیبل فاروق کے ساتھ آئی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوا، ملزم نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب پارک میں تشدد کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے منع کیا اور معافی مانگنے کو کہا، کانسٹیبل نے ہوائی فائر کیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے، لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد اس نے لیڈی کانسٹیبل کو گولیاں ماریں۔

  • کراچی : دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانا  لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا

    کراچی : دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا

    کراچی : دوران ڈیوٹی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ایک لیڈی کانسٹیبل کو سروس سے معطل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا۔

    کانسٹیبل ماریہ گل کی دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    ماریہ، ایک خاتون کانسٹیبل، کراچی کے گزری تھانے میں تعینات ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی۔

    سید اسد رضا نے کہا کہ پولیس ایک پیشہ ور ادارہ ہے اور اہلکاروں کو اس طرح کے ‘غیر ذمہ دارانہ’ رویے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    جون کے شروع میں اس وقت کے اے آئی جی کراچی نے لیڈیز پولیس کانسٹیبل سمیت پولیس اہلکاروں میں ٹک ٹاک بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیا تھا۔

    کراچی پولیس کے سابق سربراہ نے کہا تھا کہ وردی سرکاری ڈیوٹی کے لیے دی گئی ذاتی تشہیر کے لیے نہیں، ڈیوٹی اوقات کے دوران ٹک ٹاک کو یونیفارم میں بنانا نامناسب ہے۔

  • کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کیا ہوا؟

    کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کیا ہوا؟

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کلویندر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان کا تبادلہ بنگالورو یونٹ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کلویندر کور نے کنگنا رناوت اس وقت تھپڑ ماردیا تھا جب وہ دہلی جانے کیلئے چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کمانڈنٹ نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ لیڈی کانسٹیبل اور ان کے ساتھیوں، شفٹ انچارج کے علاوہ ایئر لائن کے کچھ عہدیداروں کے بیانات بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

    کانسٹیبل کلویندر کا سال 2009 میں سی آئی ایس ایف میں تقرر ہوا تھا، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع کپور تلا سے ہے اور وہ 2021 سے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی ائی ایس ایف کے ایوی ایشین سیکوریٹی گروپ میں شامل تھیں۔

    تھپڑ پڑنے کے معاملے پر سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا کے احتجاجی کسانوں کے تعلق سے دیے گئے بیان پر لیڈی کانسٹیبل سخت برہم تھیں اور جب نو منتخب رکن پارلیمنٹ کنگنارناوت ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں تو لیڈی کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔

  • الیکشن عملے کی گاڑی کو حادثہ، لیڈی کانسٹیبل جاں بحق

    الیکشن عملے کی گاڑی کو حادثہ، لیڈی کانسٹیبل جاں بحق

    اسلام آباد: الیکشن عملے کی گاڑی کو حادثہ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کی ڈیوٹی این اے46 کے پولنگ اسٹیشن پر تھی، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 232کورنگی میں بیلٹ پیپرزچھیننے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمشنر سندھ نے آراو اور ڈی ایم او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    الیکشن کمیشن سندھ نے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سعود آباد میں ملزمان پریزائیڈنگ افسر سے پولنگ مٹیریل چھین کر فرار ہوگئے تھے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پیچھے سے پولنگ کا چھینا گیا سامان برآمد کر لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ این اے 232 کورنگی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور پریزائیڈنگ افسر سے پولنگ مٹیریل چھین کر اور فرار ہو گئے۔

    واقعے کے فوری بعد پریزائڈنگ افسر پولیس اسٹیشن پہنچا اور واقعے کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی تو پتہ چلا نامعلوم افراد پولنگ مٹیریل چھین کر اسکول کے پیچھے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

    ٹانک میں پولنگ عملے پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، واقعہ سعود اباد کے پاکستان پبلک اسکول میں پیش آیا۔

  • سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک

    سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک

    کراچی: سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر اسپیشلائزڈ یونٹس نے تحقیقات شروع کردی۔

    آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کانسٹیبل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔

    پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کانسٹیبل 2019 میں کورنگی، 2021 میر پور خاص تعینات ہوئی، لیڈی کانسٹیبل پر اپریل 2023 میں بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔

  • فیصل آباد: لیڈی کانسٹیبل کے شوہر کو چالاکی مہنگی پڑ گئی

    فیصل آباد: لیڈی کانسٹیبل کے شوہر کو چالاکی مہنگی پڑ گئی

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے مدینہ پارک میں ایک شخص کو اس کی چالاکی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب اس کی کانسٹیبل بیوی نے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ پارک فیصل آباد میں ایک لیڈی کانسٹیبل شاہدہ نے اپنے سابق شوہر کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے کہ وہ چوری چھپے طلاق مؤثر کروانے کے بعد بھی اس کے ساتھ رہتا رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مدینہ پارک کی رہائشی لیڈی کانسٹیبل شاہدہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم قمر نے 5 ماہ قبل چوری چھپے طلاق مؤثر کروائی، لیکن طلاق کے باوجود وہ حقوق زوجیت ادا کرتا رہا۔

    لیڈی کانسٹیبل شاہدہ کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی میں ملزم قمر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    فیصل آباد: تاجر کا اغوا

    فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے کے بیٹے ارشد اور اے ایس آئی وقاص نے ایک تاجر عمیر کو اغوا کر لیا، ملزم ارشد اور وقاص نے عمیر پر تشدد کر کے اس سے 6 لاکھ روپے سے زائد رقم چھینی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عمیر کوگاڑی میں لے کر گھومتے رہے، اور قتل کی دھمکیاں دیں، اے ایس آئی وقاص نے تھانہ سرگودھا روڈ میں جھوٹی رپورٹ بھی درج کی۔

    پولیس کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں اے ایس آئی سمیت 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    متاثرہ تاجر عمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ مجسٹریٹ نے میرے خلاف جھوٹی رپورٹ خارج کر کے رہا کیا، پولیس نے مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔

  • پنجاب پولیس لیڈی کانسٹیبل کو انصاف دلانے میں ناکام، تھپڑ مارنے والا وکیل رہا

    پنجاب پولیس لیڈی کانسٹیبل کو انصاف دلانے میں ناکام، تھپڑ مارنے والا وکیل رہا

    شیخوپورہ: فیروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہل کار کو تھپڑ مارنے پر گرفتار وکیل احمد مختار کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اپنی ہی لیڈی کانسٹیبل کو انصاف دلانے میں ناکام ہو گئی، فیروز والا میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر وکیل احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو تھپڑ مار دیا تھا۔

    لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی پاک کرنے سے منع کرنے پر وکیل نے لیڈی کانسٹیبل سے بد تمیزی کی اور مشتعل ہو کر تھپڑ بھی مارا، جس پر فیروز والا پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کر کے وکیل کو گرفتار کر لیا تھا۔

    آج عدالت پیشی کے موقع پر لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز ہی نے ملزم کو ہتھکڑی پہنا کر لے جاتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہیں، راجہ راشد حفیظ

    تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں غلطی کی گئی، وکیل کا نام احمد مختار کی جگہ احمد افتخار لکھ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وکیل کو ضمانت مل گئی۔

    لیڈی کانسٹیبل نے وکیل کی رہائی پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔

    لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے بتایا وکیل احمد مختار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا تھا، احاطہ عدالت میں وکیلوں نے دباؤ ڈال کر ملزم احمد مختار کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں، مجھ پر بھی ذہنی دباؤ ڈالا گیا کہ ایک خاتون پولیس اہل کار کچھ نہیں کر سکتی۔

    ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کہتے ہیں خاتون پولیس اہل کار پر ہاتھ اٹھانا قانونی اور اخلاقی طور پر جرم ہے، حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

  • پنجاب: 7700 لیڈی کانسٹیبلز اور 9 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری

    پنجاب: 7700 لیڈی کانسٹیبلز اور 9 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب پولیس میں مزید بھرتیوں کی منظوری دے دی جس کے بعد اب پولیس میں 9 اہلکاراور ٹریفک پولیس میں 7700 لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 7700 لیڈی کانسٹیبلز اور 9 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سمری منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب بھرتیوں کا عمل شروع کردیا جائے گا، پنجاب پولیس میں 9 ہزار اہلکار اور پنجاب ٹریفک پولیس میں 7 ہزار 700 لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کی جائیں گی۔

    پنجاب پولیس میں بھرتیوں کا یہ عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا تاہم اس میں عمر کی حد 25 سال سے مزید کم کرتے ہوئے 22 سال کردی گئی ہے۔

    بھرتیوں کے اس عمل کے لیے وزیر اعلیٰ کے حکم پر اعلیٰ افسران پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔