Tag: لیڈی گاگا

  • لیڈی گاگا کے ملازم پر گولی چلانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

    لیڈی گاگا کے ملازم پر گولی چلانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

    امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم کو گولی مارنے والے شخص کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی، ملزم نے کتوں کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر فائرنگ کر کے قیمتی نسل کے کتے چرانے کی کوشش کی۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کی رکھوالی پر معمور ملازم کو گولی مارنے والے شخص کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

    اس شخص نے گزشتہ برس فروری میں اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہالی وڈ کی ایک سڑک پر لیڈی گاگا کے فرانسیسی بل ڈاگ نسل کے کتے چھیننے کے دوران ان کی دیکھ بھال کرنے والے ریان فشر کو گولی کا نشانہ بنایا تھا۔

    واقعے کے مرکزی ملزم 20 سالہ جیمز ہووارڈ جیکسن کو پیر کو سزا سنائی گئی ہے، حملے میں ریان فشر کو سینے میں چوٹیں آئی تھیں اور ایک ماہ بعد انسٹاگرام پر انہوں نے بتایا کہ ان کا پھیپھڑا متاثر ہوا تھا۔

    ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے معاہدے میں مسٹر جمیز ہووارڈ جیکسن کو پرتشدد فعل کے ارتکاب کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور متاثر ہونے والے فریق کو انصاف فراہم کیا گیا ہے۔

    واقعے میں ملوث دو دیگر حملہ آوروں کو پہلے ہی اس جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد لیڈی گاگا نے اپنے 2 کتوں کی واپسی کے لیے لگ بھگ 8 کروڑ روپے انعام کی پیشکش کی تھی، انعام کے اس اعلان کے بعد کتے واپس کرنے والی خاتون پر چوری شدہ سامان وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    اس واقعے میں گلوکارہ کی دوسری بل ڈاگ مس ایشیا اغوا ہونے سے بچنے میں کامیاب رہی اور وہ ڈاکوؤں کے جانے کے بعد زخمی ریان فشر کی طرف واپس بھاگ گئی تھی۔

    رواں برس کے اوائل میں جیمز ہووارڈ جیکسن کو غلطی سے حراست سے رہا ہو جانے کے بعد دوبارہ پکڑ لیا گیا تھا۔

    لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کتوں کو ان کی مالکہ کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ بلیک مارکیٹ میں اس نسل کے کتوں کی مانگ کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

  • آسکر جیتنے کے بعد لیڈی گاگا کی جذباتی تقریر وائرل

    آسکر جیتنے کے بعد لیڈی گاگا کی جذباتی تقریر وائرل

    لاس اینجلس: مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اپنی زندگی کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، ان کی جذباتی تقریر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا کے گانے ’شیلو‘ کو آسکر 2019 میں بہترین گانے کا ایوارڈ مل گیا ہے جو لیڈی گاگا ہی کی زندگی پر بننے والی فلم ’اے سٹار اِز بارن‘ میں گایا گیا ہے۔

    لیڈی گاگا نے جذبات سے بھرپور لہجے میں کہا کہ اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے، آپ اپنے خواب کو پورا کرنے کی بس کوشش کرتے جائیں۔

    دوسری طرف مسلم ن لیگ کے سیاست دان احسن اقبال نے بھی لیڈی گاگا کی تقریر کو سراہا، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ نے انتہائی سبق آموز الفاظ ادا کیے ہیں۔

    لیڈی گاگا کی یہ جذباتی تقریر ان کے پرستاروں نے بے حد پسند کی، سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو کو بار بار شیئر کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آسکر 2019‘ گرین بُک بہترین فلم، رامی ملک اور اولویا کولمین بہترین ادکار و اداکارہ قرار

    آسکر کی تقریب میں لیڈی گاگا اور بریڈلے کوپر نے مذکورہ گانے پر پرفارمنس بھی دی، جسے سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین نے بہت پسند کیا۔

    ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا اس وقت دنیا بھر کی میڈیا میں نمایاں طور پر خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں، پرفارمنس اور تقریر کے علاوہ ان کی پہنی ہوئی جیولری بھی خبروں کا موضوع بن گئی ہے۔

    ان پر بنائی گئی فلم میں گلوکارہ کی فلمی دنیا میں جدوجہد اور ان کی رومانوی تعلقات کو موضوع بنایا گیا ہے۔

  • ذہنی امراض کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت

    ذہنی امراض کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا ذہنی امراض کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے آگے آگئے۔ دونوں شخصیات نے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ذہنی امراض اور اس کے بارے میں رائج معاشرتی رویوں کے بارے میں گفتگو کی۔

    دونوں شخصیات کی ایک دوسرے سے گفتگو کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی جس میں دونوں نے زور دیا کہ ذہنی امراض کو ہوا بنانے کے بجائے ان کے بارے میں بات کی جائے اور ان کے علاج کے لیے کام کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: دماغی امراض کے بارے میں مفروضات اور ان کی حقیقت

    برطانوی شاہی محل سے ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذہنی امراض کو جسمانی امراض کی طرح عام سمجھا جائے اور اس کا علاج کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ جب معاشرے کے خوف سے ذہنی امراض کو چھپا کر رکھا جاتا ہے تو یہ امراض مزید پیچیدہ شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

    دوسری جانب لیڈی گاگا نے بھی اسی طرح کے تاثرات کا اظہار کیا۔ وہ اس سے قبل ایک بار بتا چکی تھیں کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر کا شکار رہیں۔

    پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر کے بارے میں پڑھیں

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی ذہنی مرض کا شکار ہوتے ہیں تو اس پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں جیسے آپ کے ساتھ کچھ غلط ہے۔

    لیڈی گاگا نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ ہمیں ذہنی امراض کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ ان کا شکار افراد جھجکے بغیر اپنے مرض کا علاج کروائیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ذہنی امراض کے لیے کام کرنے والے فلاحی اداروں کی معاونت کرتے رہتے ہیں اور اس سلسلے میں چلائی جانے والی آگاہی مہمات کا حصہ بھی بنتے ہیں۔

    چند روز قبل ولیم کے بھائی شہزادہ ہیری نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی الجھن اور پریشانی کا شکار ہوگئے تھے اور اس سے نمٹنے کے لیے انہیں بہت وقت لگا۔

    دماغی امراض کے بارے میں مزید پڑھیں 

  • امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا جاپان پہنچ گئیں

    امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا جاپان پہنچ گئیں

    ٹوکیو : مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا دنیا کے مختلف ممالک کے دورے کے دوران جاپان پہنچ گئیں۔

    مشہور ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا ان دنوں ورلڈ ٹور پر ہیں۔ دورے کے دوران  وہ جاپان پہنچ گئیں، جہاں وہ تیرہ اور چودہ اگست کو دارالحکومت ٹوکیو میں پرفارم کریں گی۔

    معروف گلوکارہ جاپان میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے بعد جنوبی کوریا کے شہر سیئول اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی پرفارم کریں گی۔

  • ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے

    ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے

    ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے، گلوکار جسٹن بیبر کے بارے میں یہ کہاوت بالکل درست ثابت ہوئی تھی اور وہ سولہ برس کی عمر سے ہی سر لگائےجارہے ہیں، مقبولیت کا یہ عالم دیکھ کر فلم پروڈیوسر نے میوزیکل فلم بیلیو بنائی۔

    جسٹن بیبر نے فلم کے پریمیئر میں شرکت کرتے ہوئے خوب رونقیں تو لوٹیں مگر مداحوں کو ایک دھچکا بھی لگا دیا, جسٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس فلم کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں, مداح پریشان ہیں کہ یہ کوئی عمر ریٹائرمنٹ کی ہیں؟

    برطانیہ میں گلوکارہ ایڈلی کے گانے زبان زد عام ہیں، انھوں نے اپنا البم ٹوئنٹی ون کیا لائنچ کیا، ہر جگہ واہ واہ ہوگئی، ایڈلی اس البم سے اتنی مقبول ہوئیں کہ ان کا نام بیسٹ سیلز آل ٹائن سنگرز میں شامل ہوگیا، صرف یہی نہیں ملکہ برطانیہ بھی انہیں ایوارڈ سے نوازیں گی۔

    ادھر امریکا میں گلوکارہ بیونسے کےچرچے ہیں، انھوں نے اچانک ہی اپنا نیا البم  سرپرائز انٹرنیٹ پر ریلیز کرکے ہم عصر گلوکاروں کو ہکا بکا کردیا، لیڈی گاگا اور برٹنی اسپیئرز کافی عرصے سے اپنے البمز کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

    مگر بیونسے نے سرپرائز البم مارکیٹ میں پھینک کر سب کی محنت پر پانی پھیر دیا اوردیکھتے ہی دیکھتے ہٹ ہوگئیں، یوں ہر طرف گلوکاروں نے سر بکھرائے ہیں۔