Tag: لیکچر

  • پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے آخری بار سنہ دو ہزار بارہ میں اردو میں تقریر کی تھی جس کے بعد اب پاکستان میں دو ہزار چوبیس مین اردو بولنے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے میں پاکستان میں موجود ہوں اور میری تمنا تھی میں پاکستان میں تقریر کروں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لیکچر میں کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے آج کا موضوع ہے، ہم نے کبھی سوچا ہم دنیا میں کیا کررہے ہیں، کبھی بھی سوچا ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔

    ’’دنیا میں کچھ لوگوں کے پاس زندگی جینے کا گول ہی نہیں ہے اور کچھ کے پاس گول ہے تو مقصد نہیں، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اس کا جواب اللہ تعالیٰ دے سکتا ہے‘‘

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ نے جن اور انسان کو پیدا کیا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے، اللہ کے احکامات پر عمل کرنا اللہ کی عبادت کرنا ہے، انسان کو کس طرح زندگی جینا ہے وہ قرآن مجید میں لکھا ہے۔

    انکا کہنا تھاکہ لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان امریکا سے کہیں زیادہ بہتر ہے، مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی کبھی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

  • انسانی حقوق پرلیکچردینے والوں کو کشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

    انسانی حقوق پرلیکچردینے والوں کو کشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن جبکہ بھارت بدامنی اور کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے بیان سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے، سیکریٹری جنرل نے نفی کی کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، بھارت نے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر لیکچر دینے والوں کوکشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے۔

    جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی سرکار طاقت سے کشمیری عوام کو زیرتسلط نہیں رکھ سکے گی۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

  • خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    ملائیشیا میں ایک کلاس میں لیکچر کے دوران وہاں موجود ایک بلی بور ہو کر سوگئی۔ کلاس میں موجود طلبا نے بلی کو بھی اپنی طرح اکتایا ہوا قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی چند ٹوئٹس کے مطابق ملائیشیا کی اسلامک یونیورسٹی میں ایک بلی گھومتے گھومتے ایک کلاس میں داخل ہوگئی۔

    کلاس میں موجود طلبا اس وقت شدید حیرانی کا شکار ہوگئے جب انہوں نے دیکھا کہ بلی ڈیسک پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور نہایت غور سے لیکچر سن رہی ہے۔ شاید وہ انسانوں سے کچھ سیکھنا چاہتی تھی۔

    تاہم جلد ہی وہ بوریت کا شکار ہوگئی اور اسی ڈیسک پر لیٹ کر سوگئی۔

    ٹوئٹر پر یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کے طلبا نے یونیورسٹی کی خشک کلاسوں اور لیکچرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔

    طلبا نے اس بلی کی حالت سے اپنی حالت کو مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خشک لیکچر کو سنتے ہوئے ان کا بھی ایسا ہی حال ہوجاتا ہے اور وہ سوجانا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    آپ نے اکثر فلموں، ڈراموں یا عام زندگی میں بھی دیکھا ہوگا کہ بعض اوقات بچے پڑھائی سے اکتا جاتے ہیں جس کے باعث وہ کلاس میں دھیان نہیں دے پاتے۔

    کلاس میں لیکچر کے دوران وہ عجیب و غریب کام سر انجام دینے لگتے ہیں۔ زیادہ تر بچے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق یا باتیں کرتے ہیں جس سے استاد الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے بچے خاموشی سے اپنی کوئی پسندیدہ سرگرمی سر انجام دینے لگتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ کام اس بچے نے انجام دیا جو چین کے کسی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ کلاس میں لیکچر سے دلچسپی نہ ہونے کے سبب اس نے استاد سے چھپ کر ننھے ننھے مجسمے تخلیق کر ڈالے۔

    kid-6

    kid-5

    kid-4

    اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ مجسمے ربر ڈسٹ سے بنائے گئے ہیں۔ یعنی ان کے لیے ربڑ کو رگڑ کر اس کا برادہ بنایا گیا اور ان سے یہ مجسمے بنائے گئے۔

    kid-3

    kid-2

    اب کلاس میں لیکچر کے دوران اس مصور بچے کو رنگ، برش یا پتھر کہاں سے میسر آتے، چنانچہ اسے جو دستیاب تھا اس نے ان ہی سے اپنی شاندار صلاحیت کا نمونہ تخلیق کر ڈالا۔