Tag: لیگی رہنما

  • نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی، لیگی رہنما کا اعتراف

    نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی، لیگی رہنما کا اعتراف

    کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی تاہم نوازشریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت کی جانب سےسروسز اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کی گئی، شریف میڈیکل سٹی میں زیادہ کمفرٹ ہوں گے، اس لیے وہاں جانا چاہتے ہیں۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےباہر جانےکےبارےمیں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکی وہ اس وقت باہر کے لئے سفر کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ، مریم نواز اب تک جیل سے باہر نہیں آسکیں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

    مولانا مارچ کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ اپنے لائحہ عمل کے تحت مولانا کے احتجاج میں شامل ہوئی، جے یو آئی کی حمایت جلسے کی حد تک تھی اس میں شرکت کی، دھرنے کا فیصلہ جے یوآئی کا ہے حکومت ان سے بات کررہی ہے، چوہدری برادران مولانا کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔

    خیال رہے نواز شریف کوآج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیےجانےکاامکان ہے ، سروسزاسپتال سےنواز شریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم مریم نواز کی روبکار نہ آنے کی وجہ سےنوازشریف اسپتال میں ہی رک گئے۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار ہے، شریف میڈیکل کمپلیکس نواز شریف کوالگ میڈیکل بورڈ چیک کرے گا، مریم نواز کے روبکارملتے ہی نواز شریف کو منتقل کردیا جائے گا۔

  • عمران خان ہر معاملے میں‌ بھاگنے کے ماسٹر ہیں، لیگی رہنما

    عمران خان ہر معاملے میں‌ بھاگنے کے ماسٹر ہیں، لیگی رہنما

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں کہیں نہیں، آئی سی آئی جے بھی ان کا نام فہرست سے خارج کرچکی ہے پھر بھی وزیراعظم نے جواب داخل کرادیا ہے دیگر فریقین کا جواب بھی جمع کرادیں گے، ہم کہیں نہیں بھاگے عمران خان ہر معاملے مٰیں بھاگ جاتے ہیں وہ بھاگنے کے ماسٹر ہیں۔

    یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں وزیر مملک برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، بیرسٹر سیف اور لیگی رہنما دانیال عزیز موجود تھے۔

    انوشہ رحمان نے کہا کہ وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں،ان کا نام پاناما پیپرز میں کہیں نہیں،سپریم کورٹ میں منتخب وزیراعظم کا جواب داخل کرادیا گیا ہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان ہر معاملے میں بھاگنے کے ماہر ہیں،خان صاحب سے پوچھا جائے کہ آپ کو ایک دم کیسے یاد آیا کہ آپ کو سپریم کورٹ جانا ہے ، اس سے پہلے کیوں بھول گئے تھے؟۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے خان صاحب نے شور کیا تھا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں اور جواب دیں، زیراعظم نے 22 اپریل کو کمیشن کی تشکیل کے لیے خط لکھا بعدازاں پارلیمنٹ میں پیش ہوئے وہاں خان صاحب نے کھڑے ہو کر پاناما لیکس کے متعلق وزیراعظم سے سوالات کیوں نہیں کیے؟

    انہوں نے کہا کہ الزامات کا مفصل جواب بنانے میں وقت لگتا ہے اس لیے مزید وقت طلب کیا، ہم کہاں،آپ بھاگنے والے ہیں، اگر سوالات تھے تو پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر ہم سے پوچھتے؟ آپ تو نجم سیٹھی کا بھی جواب دینے کے لیے تیار نہیں تھے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ انویسٹی گیٹو جرنلزم کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے نے وزیراعظم کا نام اپنی فہرست سے نکال دیا، ہمارا جو موقف پہلے دن تھا وہی آج بھی ہے، تحریک انصاف ہر معاملے میں بھاگ جاتی ہے، تحریک انصاف 35 پنکچر والے الزامات بھی ثابت نہ کرسکی،انتخابی بے ضابطگیوں کے متعلق فیصلے پر بھی عمران خان بھاگ گئے،عمران خان ہر معاملے میں بھاگنے کے ماسٹر ہیں۔

    بیرسٹر سیف اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کے جواب میں تمام حقائق واضح کردیے ہیں ،دیگر فریقین کا جواب بھی جلد جمع کرادیا جائےگا۔