Tag: لیگی کارکن

  • ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

    ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

    ظفروال: نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 60 سالہ لیگی کارکن سر میں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لیگی کارکن کی شناخت 60 سالہ محمد یوسف سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

  • کارکن کو نوازشریف سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، سیکیورٹی اہلکاروں کا بہیمانہ تشدد

    کارکن کو نوازشریف سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، سیکیورٹی اہلکاروں کا بہیمانہ تشدد

    لاہور : ن لیگ کی جانب سے لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب کے دوران نواز شریف سے ہاتھ ملانے کے لیے اچانک قریب آنے والے لیگی کارکن کی سیکیورٹی اہلکاروں نے درگت بنا ڈالی، نواز شریف نے کارکن کو  پاس بلا کر گلے لگالیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر پر کنونشن سے خطاب سے قبل اسٹیج پر سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور پرویز ملک سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    اس دوران ایک لیگی کارکن نے تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنے قائد سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کپڑے تک پھاڑ ڈالے۔

     اس موقع پر مریم نواز صورتحال پر ہکا بکا رہ گئیں وہ سیکورٹی اہلکاروں کو روکتی رہیں لیکن محافظوں نے ایک نہ سنی اور اسے مکے اور گھونسے مارتے رہے۔

    ، بعد ازاں خواجہ سعد رفیق بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے کارکن کو پہچان کر اس سے معذرت بھی کی، بعد ازاں لیگی کارکن کو  نواز شریف کے ساتھ دوبارہ ملوایا گیا۔

    اس سارے ڈرامے کے بعد نوازشریف نے کارکن کو قریب بلاکر گلے لگایا اور اس کی دلجوئی کی،  پٹنے والے کارکن نے شیر شیر کا نعرہ لگایا مریم نواز نے بھی مار کھانے والے کارکن کی طرف داری کی، پٹنے والا کارکن بعد میں لوگوں میں بیٹھا روتا رہا۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی وی وی آئی پی سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریب میں دوسرا جبکہ احسن اقبال اور خواجہ آصف سمیت وی وی آئی پیز کو چند ماہ کے دوران چوتھی بار سیکورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • لاہور: پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم، فائرنگ سے 9زخمی

    لاہور: پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم، فائرنگ سے 9زخمی

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے ڈی اائی جی آپریشنز داکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنا اور زخمی ہونے والے ن لیگ کے کارکنان ہیں۔

    لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر نو میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ن لیگ کے فاتح امیدوار حاجی محمد منیر اور کارکنان جشن مناتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کے سامنے سے گزرے، نو زخمی افراد کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیاجن میں تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف کے مطابق فائرنگ کرنے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے لیے پہنچے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بارہ پولیس اہلکاروں اور بارہ فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں فائرنگ پر کئی سوالات اٹھے ہیں ۔

    سعد رفیق نے کہا حکومت میں ہونے کے باعث ان کا لب و لہجہ قدرے نرم ہے تاہم تحریک انصاف آئندہ اس طرح کی غندہ گردی سے پہلے سوچ لے کہ ہمارا بھی جواب سخت ہوسکتا ہے۔