Tag: لیگی کارکنان

  • شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت:  لیگی کارکنان کی احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی

    شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت: لیگی کارکنان کی احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی

    لاہور : شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور واٹرکینن بھی  منگوالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے ، اس موقع پر مریم نواز شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملنے عدالت پہنچیں تو لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی کی ، لیگی خواتین نے پولیس کودھکے دیئے اور آگے جانے کی کوشش کی۔

    جس کے بعد پولیس اور لیگی کارکنان میں شدید دھکم پیل شروع ہوگئی اور پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ، ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے بھی پولیس سےدھکم پیل کی۔

    مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کےکارکن بھی احتساب عدالت پہنچ گئے، عدالت کے باہر واٹرکینن منگوا لیا گیا جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب مریم نواز نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازسےملاقات کی ، دونوں نےکمرہ عدالت میں کرسیوں سےاٹھ کرمریم نوازکااستقبال کیا ، مریم نواز نے شہباز شریف  سے طبیعت دریافت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

  • لیگی کارکنان کا پولیس پر حملہ

    لیگی کارکنان کا پولیس پر حملہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نوازشریف کے رشتے دار یوسف عباس کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان نے قانون کی دھیجیاں بکھیر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز اور اُن کے کزن کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل مسلم لیگ ن کے کارکنان نے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی اور روکنے پر پولیس پر حملہ کردیا۔

    پولیس نے مظاہرین کو پرامن منتشر رہنے کی اپیل بھی کی جس کے بعد مجبوراً لاٹھی چارج کرنا پڑا، لیگی کارکنان نے جواب میں پولیس پر حملے کیے اور امن و امان کی صورتحال کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: چوہدری شوگرملز کیس، مریم نواز 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    یاد رہے کہ نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا، قومی احتساب بیورو نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مریم نوازکےاکاؤنٹ سےمشکوک ٹرانزیکشنزہوئیں، مریم نواز کو 2 مرتبہ نیب آفس طلب کیاگیا، جس پر عدالت کا کہنا تھا آپ کے پاس کیا مواد ہے، جو مریم نواز کو طلب کیاگیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا 2008 میں مریم نوازکےنام پر11 ملین کےشیئرتھے، اکاؤنٹ میں کروڑوں کی رقم کہاں سےآئی تعین کررہےہیں، چوہدری شوگر ملز سے متعلق  نواز شریف سےتحقیقات کاآغازکیاگیا۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، وہ 1992 سے 1997 تک ڈائریکٹر رہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپےکےشیئرتھے، جن کی مالیت بڑھ کر 41 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

  • مانسہرہ : کیپٹن صفدر کے گارڈز اور لیگی کارکنان کی اے آر وائی کے اینکر سے بد تمیزی

    مانسہرہ : کیپٹن صفدر کے گارڈز اور لیگی کارکنان کی اے آر وائی کے اینکر سے بد تمیزی

    ایبٹ آباد: مانسہرہ میں اے آر وائی نیوز کے اینکر اور کیمرہ مین پر نواز لیگ کے کارکنان نے بد سلوکی کی ہے، ہاتھا پائی کرتے ہوئے ٹیم کو انتخابی تیاریوں کی کوریج سے روکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے مانسہرہ میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام "اعتراض ہے” کی ٹیم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے جلسے کی کوریج کیلئے پہنچی تو وہاں کیپٹن صفدر کے نجی گارڈز نے اینکر عادل عباسی اور پروگرام ٹیم سے ناروا سلوک کیا۔

    اس موقع پر وہاں موجود ن لیگی کارکنان بھی پہنچ گئے اور اینکر عادل عباسی کو ٹیم سمیت مغلظات بکتے ہوئے وہاں سے جانے کیلئے کہا۔

    بعد ازاں اینکر نے کیپٹن صفدر سے براہ راست بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ابا نے اے آر وائی نیوز سے بات سے منع کیا ہے اور یہ ہماری پارٹی کی پالیسی بھی نہیں ہے، لہٰذا آپ سے بات نہیں کرسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    گوجرانوالہ : جشن آزادی کی تقریب میں لیگی کارکنان کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جھگڑا سیلفی لینے پر ہوا، کارکنان نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں نون لیگی کارکنان کے درمیان کرسیاں چل گئیں، جشن آزادی کی تقریب کو بھی متوالوں نےاکھاڑہ بنا ڈالا۔

    پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں نون لیگیوں نےایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا، جشن آزادی کی تقریب کےدوران جھگڑا سیلفی بنانے پرہوا۔

    پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ جس کے ہاتھ میں جو کرسی آئی وہی لے کرٹوٹ پڑا۔ متوالوں کی لڑائی میں کرسیوں کی شامت آگئی۔

    گوجرانوالہ کے ن لیگی کارکنوں نے پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، جھگڑے کے باعث کئی چہرے سیلفی بنانے کے قابل ہی نہیں رہے۔

  • ایمبولینس کی ویڈیوبنانے پرلیگی کارکنان کا رپورٹرزپرتشدد

    ایمبولینس کی ویڈیوبنانے پرلیگی کارکنان کا رپورٹرزپرتشدد

    اسلام آباد : مسلم لیگ نون کی ریلی میں کارکنان نے نجی ٹی وی رپورٹرز کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، رپورٹرز رش میں پھنسنے والی ایک ایمبولینس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ مشتعل کارکنان نے موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔ 

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے دوران فیض آباد کے قریب نجی ٹی وی کے رپورٹرز پر مسلم لیگ نواز کارکنوں نے تشدد کیا۔

    نجی ٹی وی کے رپورٹرزریلی میں دو گھنٹےسے پھنسی ہوئی ایک ایمبولینس کی ویڈیو بنارہے تھے، اس موقع پر ایمبولینس کاسائرن بھی آن تھا، ایمبولینس میں موجود مریض کے لواحقین راستہ نہ ملنے پر زارو قطار رو رہے تھے۔

    رپورٹرز پر تشدد کے دوران ن لیگی کارکنان نے ان سے موبائل فون چھین کر ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں، درجنوں ن لیگی کارکنوں نے نجی ٹی وی کے رپورٹرز کو تھپڑ اور گھونسے بھی مارے۔

    یونین آف جرنلسٹ اسلام آباد، اور نیشنل پریس کلب نے اے آر وائی ٹیم اور دیگرٹی وی رپورٹرز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    قائم مقام صدر آئی آر یو جے شکیل انجم نے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، صحافیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے قائدین اپنے کارکنان کو باز رکھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لیگی کارکنان نے اسمبلی پر حملہ کیا، عمران خان، حملہ نہیں ہوا، مریم نواز

    لیگی کارکنان نے اسمبلی پر حملہ کیا، عمران خان، حملہ نہیں ہوا، مریم نواز

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ’’مسلم لیگ کے غنڈوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی پر حملہ کر کے سپریم کورٹ حملے کی یاد تازہ کردی جبکہ مریم نواز نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی پر کوئی حملہ نہیں ہوا کچھ نوجوانوں نے دروازے پر مسلم لیگ کے پرچم لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مشتعل مظاہرین کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مرکزی دروازے پر لیگی کارکنان نے پارٹی جھنڈا لگایا، جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’مسلم لیگ ن کے غنڈوں نے اسمبلی پر حملہ کر کے سپریم کورٹ حملے کی یاد تازہ کردی‘‘۔

      انہوں نے کہا کہ ’’مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں صدر فاروق لغاری کے گھر مارچ کیا اور ایوانِ صدر کی دیواروں پر چڑھ کر اُس کے تقدس کو بھی پامال کیا تھا‘‘۔

    کپتان کا مزید کہنا تھاکہ ’’لیگی غنڈوں کا اسمبلی پر حملہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کی سازش ہے تاہم اب رائیونڈ مارچ کا ارادہ پہلے سے زیادہ پختہ ہوگیا کیونکہ تحریک انصاف کا مارچ پرامن اور آئینی طریقوں سے کیا جارہا ہے تاہم  پی ٹی آئی رائیونڈ کسی کے گھر نہیں جارہی بلکہ کرپشن کے خلاف مارچ کرے گی‘‘۔  

       

    پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمبلی پر لیگی کارکنان کا دھاوا، پارٹی پرچم لہرا دئیے

    عمران خان نے قائد مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوازشریف آمریت کی پیداوار ہیں انہیں جمہوریت کی اصل روح کا علم نہیں تاہم یہ اُن کا خواب ہے کہ انہیں بادشاہت کا تاج پہنایا جائے یا پھر امیرالمومنین قرار دیا جائے‘‘۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے اسمبلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کرپشن اور پاناما لیکس کے پیچھے ہٹانے کے لیے حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہم احتساب کے بغیر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’خیبرپختونخوا اسمبلی پر حملہ نہیں کیا گیا تاہم کچھ نوجوانوں نے دروازے پر مسلم لیگ ن کے جھنڈے لگائے جو قابل قدر نہیں ہیں‘‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ سب کا احترام کیا جائے اور انہیں عزت دی جائے جس کو مسلم لیگ ن کے ورکرز نے پوری طرح اپنایا ہوا ہے تاہم تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان میں اس طرح کی کوئی بات موجود نہیں ہے‘‘۔

  • خیبرپختونخوا سمبلی پر لیگی کارکنان کا دھاوا، پارٹی پرچم لہرا دئیے

    خیبرپختونخوا سمبلی پر لیگی کارکنان کا دھاوا، پارٹی پرچم لہرا دئیے

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کے مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران پارٹی پرچم لگا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوامیں موجود عہدیداران اور کارکنان نے اسمبلی کے باہر رائیونڈ مارچ اور صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے اسمبلی عمارت پر دھاوا بولا اور بلڈنگ پر پارٹی پرچم لگا دئیے۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی پرچم اٹھائے ریلی کی صورت میں کے پی کے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے اور مرکزی دروازے پر چڑھ کر حکمراں جماعت مسلم لیگ کے جھنڈے لہرا دیئے۔

    پڑھیں:  عمران خان جہاں سے گزریں‌ گے کارکن انہیں پتھرماریں گے،عابد شیر علی

    لیگی کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین، قیادت اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے اپنے پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کی حمایت میں نعرے بازی کر کے اُن سے اظہار یکجہتی کیا،۔مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ ’’اگر تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کیا گیا تو ہم اپنے قائد کا ہر صورت دفاع کریں گے‘‘۔

    یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نوازشریف کے شیر اُن کا دفاع کرنا جانتے ہیں پھر بھی اگر کسی نے قائد کے گھر کی طرف جانے کی کوشش کی اور عوام نے اپنا ردعمل پتھراؤ یا کسی اور صورت میں دیا تو مسلم لیگ ن ذمہ دار نہیں ہوگی۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک اعلامیے میں ملسم لیگ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ’’رائیونڈ مارچ ہر صورت ہوگا، حکمراں جماعت کی دھمکیاں اُس کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ کپتان اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اگر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو ہم بھی پھر پور جوب دیں گے‘‘۔

  • اے آر وائی نیوزکی ڈی ایس این جی پرانڈوں کی برسات

    اے آر وائی نیوزکی ڈی ایس این جی پرانڈوں کی برسات

    لاہور: اے آر وائی نیوز کو سچ دکھانے کی پاداش میں نون لیگی کارکنان کی جانب سے منفی رد عمل، تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیروز پور روڈ پر اوور ہیڈ برج کے اوپر سے لیگی کارکنان نے اے آر وائی کی ڈی ایس این جی پر اپنی ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈوں کی بارش کردی۔

    جس کے بعد مذکورہ کارکنان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس موقع پر  تحریک انصاف کے کارکنان نے اے آر وائی کے حق میں پرجوش نعرے لگائے،کارکنان نے اینکر مبشر لقمان اور اقرارالحسن کی حمایت میں پوسٹر بھی اُ ٹھائے ہوئے تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنان کو سختی سے منع کیا ہوا ہے کہ میڈیا کی کسی گاڑی کو نقصان یا کسی صحافی کو زدوکوب نہ کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ جیو مسلسل غلط اور جھوٹی رپورٹنگ کررہا ہے، اور جیونیوز نواز لیگ کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔