Tag: لیگ اسپنر

  • راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

    راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

    ملیبرن:  افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان جمعرات کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے۔

    بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی انجری کی وجہ سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

    کلب کے جنرل منیجر ٹم نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ راشد خان پچھلے سات سال سے ہمارے ساتھ ہے، اس ایڈیشن میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    کلب کے منیجر نے کہا کہ راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے محبت کرتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ بی بی ایل میں کھیلنا کتنا پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ کھیل میں طویل مدت تک کھیل سکیں۔

    راشد خان نے 2017 سے اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں، انہوں نے 69 میچوں میں 6-17 کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ 98 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ لیگ اسپنر راشد خان کو اگلے ماہ شروع ہونے والے بی بی ایل ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے ساتویں سال کھیلنا تھا۔

  • خواہش ہے اگلے پی ایس ایل سیزن میں کھیلوں: انگلش ٹیم اسپنر عادل رشید

    خواہش ہے اگلے پی ایس ایل سیزن میں کھیلوں: انگلش ٹیم اسپنر عادل رشید

    مانچسٹر: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عادل رشید نے کہا ہے کہ انھیں پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ہے، پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا، عادل رشید کا کہنا تھا کہ انھیں پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آیند ہے، پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔

    انگلش ٹیم کے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کا جنون ہے، اُن کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، میں پاکستان جا کر کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتا ہوں، میرے دوست معین علی پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں، میں اپنی کمی کو محسوس کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ اگلے سیزن میں میں بھی کھیلوں۔

    محمد عامر سے ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

    عادل رشید نے کہا کہ میں ملتان سلطان کو سپورٹ کر رہا ہوں، مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ کا انداز بہت پسند ہے، انگلینڈ کی ٹیم سے جوز بٹلر میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، سعید انور، انضمام الحق اور یونس خان کے کھیلنے کے انداز سے متاثر ہوں، اگر انگلینڈ کے علاوہ کسی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملے تو پاکستان کی ٹیم کا کپتان بننا پسند کروں گا، پاکستان میرا اپنا ملک ہے اور اس کے لیے کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان جانا بہت پسند کرتا ہوں، خوب صورت اور محفوظ ملک ہے، میرے والدین میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے، آزاد کشمیر بہت خوب صورت علاقہ ہے، بہ طور پاکستانی نژاد انگلینڈ کی ٹیم تک پہنچنا بہت کٹھن تھا لیکن ناممکن نہیں تھا، بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، اگر آپ زندگی میں مثبت سوچ رکھ کر محنت کریں تو اللہ آپ کو کامیابی ضرور دیتا ہے۔

  • ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی

    ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی

    لندن: ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، ہیپاٹائٹس کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہوجائیں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو ڈاکٹر نے ابتدائی معائنے کے بعد عالمی کپ تک مکمل صحت یاب ہونے کی نوید سنا دی ہے۔

    ڈاکٹر پیٹرک کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا ہے، عالمی کپ کے لیے شاداب خان مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاداب خان کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب اہم کھلاڑی ہے اس کا ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں لندن میں موجود ہے جہاں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں تاہم اس سیریز کے لیے شاداب ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • بیٹنگ تجربہ کار بولنگ ناتجربہ کار ہے جس کا نقصان ہوسکتا ہے، مشتاق احمد

    بیٹنگ تجربہ کار بولنگ ناتجربہ کار ہے جس کا نقصان ہوسکتا ہے، مشتاق احمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بولنگ کے مقابلے میں بیٹنگ میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، بولرز اتنے تجربہ کار نہیں جس کا نقسان ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید خان سب سے سینئر کھلاڑی ہیں انہیں ذمہ داری لینا ہوگی، عامر وکٹ نہیں لیتا لیکن رنز روک کر دباؤ بڑھاتا ہے، عامر انگلینڈ کے خلاف پرفارم کرکے ورلڈ کپ ٹیم میں آئے گا تو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ون ڈے میچ میں بہت منصوبہ بندی کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے، حریف ٹیم عامر کو محتاط ہوکر کھیلنے کا پلان بناتی ہے اس لیے انہیں وکٹ نہیں ملتی، شاداب اپنی مکمل ورائٹی کے ساتھ گیند کرے تو فائدہ ہوگا۔

    [bs-quote quote=”حریف ٹیم عامر کو محتاط ہوکر کھیلنے کا پلان بناتی ہے اس لیے انہیں وکٹ نہیں ملتی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مشتاق احمد”][/bs-quote]

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی بہت اچھی ہے، دونوں اوپنرز کا رول بہت واضح ہے، جیت کے لیے ڈریسنگ روم کا اچھا ماحول بہت ضروری ہے، ہر کھلاڑی کو اپنا روم کا معلوم ہونا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ جنگ نہیں ایک کھیل ہے اور اسے کھیل ہی کی طرح کھیلنا چاہئے، سابق کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ کو جنگ نہیں کہنا چاہئے، قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈ سے قبل انگلینڈ سے پانچ ون ڈے سے فائدہ ہوگا، انگلینڈ سے سیریز آرگنائز کرنے پر پی سی بی کو کریڈیٹ دینا چاہئے، اسپنرز مڈل اوور میں وکٹ لیں گے تو کامیابی ملے گی، قومی ٹیم میں ورلڈ کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، شعیب ملک کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 92 ورلڈ کپ جیتنا اعزاز کی بات تھی، عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والوں کا کیریئر بہت زبردست رہا، موجودہ دور میں میچ جیتنے کے لیے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

  • شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر

    شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنرشاداب خان انجری سے تا حال مکمل طور پرصحت یاب نہیں ہوسکے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد آف اسپنر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

    بلال آصف گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم میں شامل تھے لیکن کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں اور قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔

    پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبرسے ابوظہبی میں ہوگا۔

  • ٹیسٹ کرکٹ: یاسر شاہ تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر

    ٹیسٹ کرکٹ: یاسر شاہ تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر

    ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ تیز ترین ڈیڑھ سو وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جادوگر اسپنر نے کیرئیر کے ستائیسویں میچ میں ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کرلیں۔

    سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے یاسر شاہ کا ایک سو پچاسواں شکار بنے جس کے بعد یاسر شاہ ستائیس میچوں میں تیز ترین ایک سو پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بالر جبکہ دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: برمنگھم ٹیسٹ : یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


    لیگ اسپنر نے سابق فاسٹ بالر وقاریونس کا ریکارڈ برابر کیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر سڈنی بارنز تیز ترین وکٹوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔


    مزید پڑھیں: یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں


    پاکستان کے وقار یونس نے بھی یاسر شاہ کے برابر ستائیس میچز میں اتنی ہی وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ ٹیسٹ میچ میں تیز ترین پچاس اور پھر ایشیا کے فاسٹسٹ سو وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔


    مزید پڑھیں: لندن : ٹیسٹ کرکٹ کا123 سالہ پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور ووسٹرشائر کے درمیان 2 روزہ پریکٹس میچ شروع

    پاکستان اور ووسٹرشائر کے درمیان 2 روزہ پریکٹس میچ شروع

    برمنگھم: پاکستان اور ووسٹر شائر کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ شروع ہوگیا ٹیم منجمنٹ نے بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کی تیاری شروع کردی، برمنگھم ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کوخامیاں دورکرنے کا آخری موقع مل گیا، ووسٹرشائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں حیران کن طور پرآؤٹ آف فارم محمد حفیظ، یونس خان اور سرفراز احمد کو موقع نہیں دیا۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقاربابر کو جگہ دی گئی، کپتان مصباح الحق اور فاسٹ بولر محمد عامرکو ریسٹ کرایا گیا ہے، ابتدائی دو ٹیسٹ میں بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو ووسٹر کے خلاف صلاحتیں نکھارنے کا چانس ملا ہے، سمیع اسلم، افتخار احمد اور محمد رضوان کی پرفارمنس کو جانچا جائے گا، محمد حفیظ اور شان مسعود کی جوڑی تاحال ناکام رہی ہے۔

    باؤنسی وکٹوں پر وہاب ریاض اور راحت علی بھی کچھ خاص نہیں کرسکے، سہیل خان اورعمران خان کے پاس پریکٹس میچ میں کپتان اورکوچ کو متاثر کرنے کا سنہری موقع ہے،  پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔