Tag: لیہ

  • لیہ :  بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

    لیہ : بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

    لیہ : کوٹھی قریشی کے قریب بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر لیہ مین کوٹھی قریشی کےقریب بس اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور، کنڈکٹر اور ایک مسافر شامل ہیں۔۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ شفٹ کر دیا گیا ہ

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور، کنڈکٹر اور ایک مسافر شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    س لورالائی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

    دوسری جانب خیرپور میں کرم آباد قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ہوا ، حادثےمیں متعدد افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں سکھر اسپتال منتقل کردیا ہے، مسافر کوچ کراچی سے لاہور جارہی تھی۔

  • لیہ میں عمران خان کی بہن کی زیر ملکیت اراضی کی چھان بین، پٹواری معطل

    لیہ میں عمران خان کی بہن کی زیر ملکیت اراضی کی چھان بین، پٹواری معطل

    لیہ: پنجاب کے شہر لیہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا، زیر ملکیت اراضی کی چھان بین شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے عظمیٰ خان کی زیر ملکیت اراضی کی چھان بین کے سلسلے میں ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ریکارڈ تحویل میں لے لیا، عظمیٰ خان نے تحصیل چوبارہ موضع نواں کوٹ میں 55 سو کنال اراضی لی۔

    عظمیٰ خان پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے صحرائی علاقے نواں کوٹ میں مہنگی زمین سستے داموں خریدنے، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور ناجائز قبضوں کا الزام ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن نے ریکارڈ قبضے میں لے کر پٹواری کو معطل کر دیا، اور مزید تحقیقات شروع کر دی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے لیہ میں زمین سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں اپنے اور اپنے خاوند احد مجید خان کے نام پر 2 مخلتف انتقالات کے ذریعے خریدی، سرکاری ریکارڈ کے مطابق پانچ ہزار 2 سو 61 کنال زرعی اراضی صرف 13 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار روپے میں خریدی گئی، اور سرکاری خزانے میں دو چالانوں کے ذریعے چند لاکھ روپے جمع کروا کر سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

    موضع زیر اشتمال ہونے کے باعث محکمہ ریونیو کے افسران کی ملی بھگت سے زمین بغیر قبضے کے خریدی گئی، جس میں سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف طاہر رندھاوا اور اس کے بھائی بشارت رندھاوا پر بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس کے بعد زمین پر قبضے کے حصول کا سلسلہ شروع ہوا، جس کی بھینٹ کئی اعلیٰ افسران چڑھے، لیکن پھر بھی عظمیٰ خان صرف 1361 کنال اراضی کا ہی قبضہ حاصل کر سکیں۔

    قبضوں کی وجہ سے اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، تو دیگر اداروں نے کان کھڑے کر لیے، جس پر اب اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور رات گئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے اے سی، اے ڈی سی آر، تحصیلدار سمیت دیگر افسران کے ہمراہ قانوگو کے دفتر پر چھاپا مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے کر لاہور منتقل کر دیا۔

    پٹواری اصغر کی جانب سے ریکارڈ فراہم کرنے میں لیت و لعل کرنے پر معطل کر دیا گیا، یاد رہے کہ پی پی 282 میں قیصر خان مگسی کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ بھی عمران خان کا بہنوئی ہی بتایا جا رہا ہے، جن کو زمینوں پر قبضے نہ کرانے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، اور ملوث افسران اور مشتریان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز اور نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولر ائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے، جس کے تحت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدراینڈچائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیہ کےلئےآج 7ارب کےپراجیکٹ کااعلان کریں گے، ہیلتھ کارڈدنیا کی تاریخ کاپہلا پراجیکٹ ہے جو غریب ملک میں دیاجارہاہے، اب ہم ایسےاسپتال بنا رہےہیں جس میں نواز شریف سمیت سب کاعلاج ہو گا ، ایک ڈوبی ہوئی معیشت کو عمران خان کی حکومت نے سہارا دیا۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے لیہ میں کھوکھلے وعدے اور دعوے کئے ، عوام کو لوٹنےوالے رات کے اندھیرے میں بھاگتےہیں، جنوبی پنجاب کے شہریوں کو ماضی میں صرف خواب دکھائےگئے ، موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں عملی اقدامات ہوں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں لیہ میں 1.7ارب کے فنڈز ، پی پی دور میں بھی 1.6ارب کےفنڈز کےاعلانات ہوئے تاہم ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کام نہیں ہوئے۔

  • ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

    ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں امن عامہ کی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو لیہ کے ترقیاتی منصوبوں، دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ضلع لیہ میں مفادعامہ کی 2284 اسکیموں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی کے دائرے میں شامل کرکے لیہ کو اس کا حق لوٹائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، میں پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل کا دورہ کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے لیہ کے عوام کو بھی زبانی جمع خرچ سے بہلایا، سابق حکمرانوں نے نظر انداز کر کے لیہ سے ناروا سلوک رکھا، ہمارے دور میں لیہ کی محرومیاں دور ہوں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منافع خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

  • لیہ میں تیز رفتار پک اپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    لیہ میں تیز رفتار پک اپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    لیہ: صوبہ پنجاب کے علاقے لیہ میں تیز رفتار پک بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں جیسل روڈ کے قریب تیز رفتار پک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق 15 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    اس سے قبل بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں۔

    لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر مکران ڈویژن کوئٹہ سے مکران جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول سے بھری پک اپ ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

  • پرویز مشرف نے لیہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    پرویز مشرف نے لیہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    لاہور: الیکشن کی بساط پر پرانے کھلاڑی کی ری انٹری ہوگئی، سابق صدر مملکت اور سپہ سالار پرویز مشرف نے لیہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے پنجاب کے ضلع لیہ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور چترال سمیت دیگر حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ تحریری فیصلہ آنے کے بعد پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کروں گا۔


    ریحام کی کتاب ن لیگی منصوبہ ہے، مقصد عمران کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے: پرویز مشرف


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے میں جلد واپس آؤں گا، پوچھے گئے سوال پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود سازش اور دھاندلی کرتے ہیں لیکن الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق صدر نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا فیصلہ لیا تھا لیکن انہیں نااہل قراردیدیا گیا تھا اس مرتبہ عدالت نے انکے کاغذات نامزدگی کی منظوری عدالت میں پیشی سے مشروط کردی ہے۔


    نادرا نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا


    واضح رہے کہ اب کیا پرویز مشرف عدالت میں پیش ہوکر اپنے کاغذات نامزدگی منظور کروانے کی راہ ہموار کریں گے یا پھر اس مرتبہ بھی یہ سینئر کھلاڑی پولین سے ہی میچ دیکھے گا یہ ایک سوالہ نشان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خان نے کے پی میں کچھ نہیں‌ کیا، زرداری نے فقط کرپشن کے پہاڑ کھڑے کیے: شہباز شریف

    خان نے کے پی میں کچھ نہیں‌ کیا، زرداری نے فقط کرپشن کے پہاڑ کھڑے کیے: شہباز شریف

    لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کے پی میں کچھ نہیں کیا، جب ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھ گئے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لیہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کا کیا حساب لیں‌ گے، ان کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھےہیں، وہ 24 گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں۔ انھوں‌ نے اپنی تقریر میں‌ سابق صدر آصف علی زرداری پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے کرپشن کے پہاڑ کھڑے کرنے کے سوا کچھ نہیں‌ کیا.

    نیب کا مجھے طلب کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں تھا، شہباز شریف

    شہباز شریف نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ہروقت جھوٹ بولتاہے، کیاوہ ووٹ کاحق دارہے، عمران خان نے خیبرپختون خوا میں ایک بھی بجلی کا منصوبہ نہیں لگایا، سندھ میں زرداری اور ان کی ٹیم نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، بس کرپشن کے انبار لگا دیے.

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے کھاد کی قیمت نصف کردی ہے، پہلی بار چھوٹے کسان کو بغیر سود قرضے دیے جارہے ہیں، لاکھوں لوگوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، ایک ایک روپے قوم کی امانت جان کرعوام پرخرچ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • لیہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    لیہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    لیہ : صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ہوا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ تین روز قبل سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 20 نومبر2017 کو خیرپور میں قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا تھا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 5 جولائی کو صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے، عمران خان

    نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے، عمران خان

    لیہ : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری لے کر آئیں گے اور ایک بار بیرونی سرمایہ کاری آّگئی تو بے روزگاری ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی لیکن کرپشن کے باعث یہاں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے.

    وہ لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی اور جہاں کرپشن نہ ہو وہ سرمایہ کاری کھینچے چلے جاسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار سنگاپور جانے کو تیار رہتے ہیں جب کہ پاکستان کا صرف ایک شہر کراچی 111 نمبر پر ہے جہاں لوگ سرمایہ کاری کے لیے آتے ہیں.

    عمران خان نے کہا ہے کہ جب نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو سرمایہ کار نہیں آئے گا اور اگر سسٹم ٹھیک کرلیا تو قرضے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ سرمایہ کاری اتنی بڑھ چکی ہو گی کہ لوگوں کو روزگار بھی میسر ہوگا اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرے گی.

    انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ساڑھے 3 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ہم اسی پاکستان سے 8 ہزار ارب روپے تک کا ٹیکس اکٹھا کر کے دکھائیں گے آخر شوکت خانم کیلئے پیسہ بھی پاکستان کے عوام ہی دیتے ہیں کیوں جب انہیں پتہ ہو کہ پیسہ ٹھیک جگہ خرچ ہو رہا ہے تو وہ پیسہ دیتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس اس لئے کم دیتے ہیں کیوں کہ ان کا پیسہ لوٹا جاتا ہے غریب قوم کا پیسہ وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز پر لگا دیا جاتا ہے لیکن اب ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ مغل لائف اسٹائل پر خرچ نہیں ہونے دوں گا بلکہ عوام کا پیسہ عوام کی خدمت میں خرچ ہوگا.

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو میری نظر لاہور کے گورنر ہاؤس پر ہوگی اور میں دیکھ رہا ہوں کہ لاہور کے گورنرہاؤس کی دیواریں بلڈوزر سے گر رہی ہوں گی اور ایسے ہی بقیہ مقامات کو عوام کے فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا.

    انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف شرم کرو چوری کا پیسہ ہی پاکستان لے آتے اور موازنہ میرے ساتھ کرتے ہیں جب کہ ان کا موازنہ میرے ساتھ نہیں بلکہ سلطانہ ڈاکو سے ہے یا فلپائن کے مارکوس سے ہے جو پیسہ لوٹ کر بھاگا تھا.

  • دریائے سندھ بے قابو، لیہ میں زمین نگلنا شروع کردی

    دریائے سندھ بے قابو، لیہ میں زمین نگلنا شروع کردی

    لاہور: لیہ کے علاقے بکھری احمد میں دریائے سندھ نے زمین نگلنا شروع کردی۔ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ کے نواحی علاقے بکھری احمد کے مقام پر دریائے سندھ نے آگے بڑھنا شروع کردیا۔ اس مقام پر تیزی کے ساتھ زمین کا کٹاؤ جاری ہے اور زمین دریا برد ہورہی ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق بکھری احمد خان کے مقام پر حفاظتی بند بھی دریا برد ہوگیا ہے جبکہ سپر بند بھی کٹاؤ کی زد میں آگیا ہے اور عنقریب تباہی کے قریب ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندری بڑھاؤ کو روکنے کے لیے بار بار آواز اٹھائی، قائم علی شاہ

    ماحولیاتی و زرعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو دیہی آبادی کے ساتھ کوٹ سلطان، پہاڑ پور اور احسان پور کے قصبے بھی تباہی سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کلائمٹ چینج یعنی موسمیاتی تغیر کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے جس سے دنیا بھر کے درجہ حرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے برفانی علاقوں اور گلیشیئرز کی برف پگھل کر سمندر میں شامل ہورہی ہے، نتیجتاً سمندروں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    اس اضافے کی وجہ سے ساحلی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی بحیرہ عرب اور دریاؤں کی سطح میں کئی مقامات پر اضافہ ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں اضافہ

    سینیٹ میں پیش کی جانے والی کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سالانہ 50 ہزار ایکڑ زمین سمندر برد ہو رہی ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے اب تک بلوچستان کا 750 کلو میٹر اور صوبہ سندھ کا 350 کلو میٹر علاقہ سمندر برد ہو چکا ہے۔

    صرف ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ میں 22 لاکھ ایکڑ زرخیز زمین کو سمندر نگل چکا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سمندر کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے سنہ 2050 میں کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا خدشہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اس سمندری پھیلاؤ کا انتظام کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ قیمتی املاک اور انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔