Tag: لیہ

  • لیہ میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    لیہ میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    لیہ : لیہ کی رہائشی 36 سالہ خاتون کو امداد دینے کے بہانے ڈیرے پر بلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،اس سے قبل انہی خاتون پر2001 میں تیزاب پھینکا گیا تھا،جس سے خاتون کی بینائی چلی گئی تھی اور چہرہ جھلس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ کی چہرہ جھلسی اور بینائی سے محروم 36 سالہ خاتون کو وڈیرے نے امداد دینے کے بہانے ڈیرے پر بلاکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،بینائی سے محروم ہونے کی وجہ سے خاتون وڈیرے کے ساتھیوں کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون اس سے قبل 2001 میں نامعلوم افراد کی جانب سے ’’تیزاب گردی‘‘ کا شکار بھی بنی تھی،چہرے پر تیزاب پھینکے جانے کے باعث خاتون کا چہرہ جھلس گیا تھا اور اُس کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی تھی۔

    بینائی سے محروم خاتون کو امداد کے بہانے بلا کر تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے پر متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا،جہاں لیڈی ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہونے کی تصدیق کر دی۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے وڈیرے کے ڈیرے پر چھاپے مارکر تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ کو ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے ،کیس کی مکمل رپورٹ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

  • لیہ میں زہریلہ کھانا کھانے سے 1 شخص ہلاک 2زخمی

    لیہ میں زہریلہ کھانا کھانے سے 1 شخص ہلاک 2زخمی

    لیہ: رحمان آباد کے علاقہ رحمان آباد کے ہوٹل میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 1 شخص ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے رحمان آباد کے ایک ہوٹل پر تین دوست کھانا کھانے رکے،مضرِ صھت کھانا کھانے کے بعد تینوں کی طبعیت بگڑ گئی،جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں دورانِ علاج 1 شخص جاں بحق ہو گیا،جب کہ دیگر 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بھی کئی اموات ہوئی تھیں۔پڑھیے


    لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 22 افراد جاں بحق


    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال میں لائے گئے تینوں افراد کی حالت غیر معیاری کھانا کھانے سے خراب ہوئی،جہاں طبی امدا دی جارہی ہے،تاہم ایک شخص جانبر نہیں ہوسکا۔

    پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو بند کروا دیا اورمقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • زہریلی مٹھائی نے ایک اورجان نگل لی، تعداد 30 تک جا پہنچی

    زہریلی مٹھائی نے ایک اورجان نگل لی، تعداد 30 تک جا پہنچی

    لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد اب تک تیس ہوچکی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ میں اندوہناک واقعہ کے بعد کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق مٹھائی میں فصلوں پر چھڑکنے والی دوا شامل تھی۔ زہراس قدر خطرناک نکلا کہ اموات کا سلسلہ تھم ہی نہیں رہا۔

    بچے کی پیدائش کی مٹھائی اسی کےخاندان کے بارہ افراد کو موت کے سفر پر لے گئی۔ نہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوئی اور نہ ہی زہر کی تحقیقات میں جلدی کی گئی۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کو دفناتے رہے۔

    مٹھائی کے زہر نے چارسالہ سانول کی بھی جان لے لی۔سانول کےچھوٹا بھائی کی جان چند دن پہلےزہریلی مٹھائی لے چکی تھی۔ جان لیوا مٹھائی اب بھی متاثرہ افراد کی زندگیوں میں زہر گھول رہی ہے۔

    سولہ افراد اب بھی لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی تحقیق کے مطابق مٹھائی کی دکان کا مالک کاشت کار ہے۔

    دکان سے گرفتار کئے جانے والے تین ملازمین نے بتایا کہ گندم کی فصل کے لئے منگوائی گئی زہریلی ادویات مٹھائی میں غلطی سے شامل ہوگئیں۔

    پولیس نے دکان مالک اور محمکہ زراعت کے افسر سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیڑے مار دوائی بنانے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

     

  • لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونےوالےافراد کی تعداد سترہ ہوگئی

    لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونےوالےافراد کی تعداد سترہ ہوگئی

    لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ ایک اور شخص چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص چل بسا۔ مرنےوالوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔ ان میں سات سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

    پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالک طارق اور اس کے بھائی خالد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا, جبکہ طارق کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    دکان پر کام کرنے والے ایک شخص عامر کو بھی شامل تفتیش کر لیاگیا ہے۔ دکان مالک خالد کا کہنا ہے معمول کے مطابق مٹھائی تیار کی تھی معلوم نہیں کون سی زہریلی چیز مٹھائی میں شامل ہوگئی ۔

    واضح رہے کہ دو دن پہلے بیٹے کی پیدائش پر منگوائی گئی مٹھائی نے خاندان اَجاڑ دیا، زہریلی مٹھائی نے خوشیوں بھرے گھرمیں کہرام مچا دیا شاہد کے گھر منتوں، مرادوں سے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بھتیجے کی خوشی میں مٹھائی کھانے سے چھ بھائی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں اٹھائیس سالہ عرفان آٹھ سالہ شہباز اورپچیس سالہ رمضان امیر سمیت خاندان کے گیارہ افراد شامل ہیں۔

    زہریلی مٹھائی سے 40 سے زائد افراد کی حالت  غیر ہوگئی تھی، پولیس نے مٹھائی کی دُکان سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

  • لیہ: زہریلی مٹھائی نے خوشیوں میں زہرگھول دیا

    لیہ: زہریلی مٹھائی نے خوشیوں میں زہرگھول دیا

    لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے چھے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے دس افراد دم توڑگئے۔

    بیٹے کی پیدائش پر منگائی گئی مٹھائی نے خاندان اجاڑ دیا، زہریلی مٹھائی نے خوشیوں میں زہرگھول دیا لیہ کے شاہد کے گھرمنتوں مرادوں سےبیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بھتیجے کی خوشی میں منہ میٹھا کرتے کرتے چھے بھائی دم توڑگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں اٹھائیس سالہ عرفان آٹھ سالہ شہباز اورپچیس سالہ رمضان امیر سمیت خاندان کے دس افرادشامل ہیں۔

    زہریلی مٹھائی سے دوسرے کئی افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی، پولیس نے مٹھائی کی دُکان سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

  • لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    لیہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتارکر لیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے متعلق اطلاع پر ایک ٹیم نے لیہ ہ کے علاقے چوک اعظم میں چھاپہ مارا۔ ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جبکہ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکے۔

    سی ٹی ڈی ٹیم نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔ ہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بارود ،دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کا لیہ کےسیلاب سے متاثرہ علاقےکادورہ

    جنرل راحیل شریف کا لیہ کےسیلاب سے متاثرہ علاقےکادورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے لیہ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقے میں پاک فوج کی مدد سے جاری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اس موقع پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور اعلیٰ حکام نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیااور ہدایت کی کہ متاترین سیلاب کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے لیہ میں آباد شمالی وزیرستان کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کی جلد اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • لیہ: گیس لیکج دھماکہ، 3افراد جاں بحق

    لیہ: گیس لیکج دھماکہ، 3افراد جاں بحق

    لیہ : مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد دم توڑ گئے، تینوں افراد بارات سے واپسی پر ایک ہی کمرے میں سو رہے تھے۔

    لیہ میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا،  بہاولپور سے بارات کی واپسی پر نواحی چک تین سو انہتر لیہ میں کمرے میں گیس بھر گئی، جس سے تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    جاں بحق شناخت دلہن کے چھبیس سالہ بھائی محمد رمضان، دولہے کے اٹھارہ سالہ بھائی بابر علی اور دولہے کے والد شمشاد کے نام سے ہوئیں۔

    تینوں افراد ایک ہی کمرے میں سو رہے تھے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے، تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔