Tag: مؤخر

  • رواں برس ہونے والی مردم شماری مؤخر

    رواں برس ہونے والی مردم شماری مؤخر

    اسلام آباد: رواں برس اگست میں ہونے والی مردم شماری مؤخر کردی گئی، مردم شماری اب اگست کے بجائے دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے، تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر سے مردم شماری التوا کا شکار ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار ٹیبلٹس ابھی خریدے جانے ہیں، ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع ہوچکا ہے۔

    سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کے لیے چند شہروں میں پائلٹ خانہ و مردم شماری کی جارہی ہے جس کی رپورٹ ادارہ شماریات جلد مرتب کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق مردم شماری اب اگست کے بجائے دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مردم شماری ہونے کے بعد اس کے نتائج مارچ تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جائیں گے، اگست میں ہونے کی صورت میں نتائج دسمبر میں جمع کروائے جانے تھے۔

  • نیتن یاھو ڈیل آف سنچری کو مؤخر کرنے میں ناکام ہوگئے،عبرانی اخبار

    نیتن یاھو ڈیل آف سنچری کو مؤخر کرنے میں ناکام ہوگئے،عبرانی اخبار

    یروشلم : عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدی کی ڈیل منصوبے کی اشاعت کے لیے غیرمعمولی پروپیگنڈہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوامریکا کے مجوزہ امن منصوبے سنچری ڈیل کو ناکام بنانا چاہتے تھے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ نیتن یاھو ٹال مٹول کے ذریعے زیادہ وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے صدی کی ڈیل منصوبے کی اشاعت کے لیے غیرمعمولی پروپیگنڈہ کیا ہے تاکہ وہ جلد از جلد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرا کے 2020ءتک نوبل امن انعام کے لیے اپنا نام پیش کرسکیں۔

    نیتن یاھو نے مزید کہا کہ امریکی صدر کیمپ ڈیوڈ کانفرنس منعقد کرنا چاہتے ہیں، ان کی اس کوشش کے بارے میں نیتن یاھو کو علم ہے۔

    نیتن یاھو صدی کی ڈیل کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں تاہم وائیٹ ہاﺅس نے اس ٹال مٹول کو نظرانداز کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور نیتن یاھو کی مقرب سیاسی شخصیات یہ چاہتی ہیں کہ اسرائیل امریکی منصوبے پر’ہاں’ کہہ دے چاہے اس میں پیش کیے گئے بعض نکات پر اسرائیل کو شدید اختلاف ہی کیوں نہ ہو۔

    نیتن یاھو کے مقربین اس لیے بھی ایسا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو موجودہ امریکی انتظامیہ سے زیادہ حمایت کرنے والی حکومت نہیں ملے گی، نیتن یاھو اور اسرائیلی حکومت صدی کی ڈیل پر اپنے اعتراضات صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کراکے انہیں دور کراسکتی ہے۔

  • یمن سے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا ریسکیو آپریشن مؤخر

    یمن سے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا ریسکیو آپریشن مؤخر

    یمن: محصورین کی واپسی کے لئے پی آئی اے کا ریسکیو آپریشن موخر کردیا گیا ہے، یمنی ایوی ایشن کی کلئیرنس کے بعد طیارہ بھیجا جائے گا۔

    ہزاروں پاکستانی یمن میں پھنسے ہیں اور وطن واپسی کے خواہشمند ہیں لیکن پی آئی اے کا آج ہونے والے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، محصور پاکستانیوں کو واپس لینے جانے والا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ تیار تھا کہ اچانک اسے روکنے کے احکامات آگئے۔

    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے لئے آج کا ریسکیو آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے یمنی ایوی ایشن کی جانب سے ابھی تک کلئیرنس نہ مل سکی ، جیسے ہی کلئیرنس ملے گی طیارہ یمن روانہ کردیا جائے گا۔

    گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے 502محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچی تھی۔

    واضح رہے کہ یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں جاری ہے،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاء کیا جا رہا ہے۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کی سزا تیس دن کے لئے مؤخر

    صولت مرزا کی پھانسی کی سزا تیس دن کے لئے مؤخر

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی کی سزا تیس دن کے لیے مؤخر کردی ۔ صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کو انیس مارچ کو پھانسی دی جانی تھی۔ پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو جیسے کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ آگیا۔

    ایوان صدر نے صولت مرزا کی پھانسی باہتر گھنٹے کے لیے مؤخر کردی اور صولت مرزا سے مزید تفتیش کے لئے کمیٹی بنادی گئی۔

    پھر وزارت داخلہ نے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی یہ کہہ کر تحیل کردی کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں اور اسے یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی جس کے بعد تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ۔

    مگر اب خبر آئی ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی تیسری بار موخر کردی گئی ہے۔ اس طرح صولت مرزا کو تیس دن جینے کی مہلت اور مل گئی ہے۔

  • صولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی گئی

    صولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی گئی

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نےصولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی۔ جبکہ شفقت حسین کے سزاپر بھی تیس روزکیلئے عملدرآمد روک دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں مجرم اورسزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزاکےاعترافی بیان نےایم کیوایم کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

    سنگین الزامات کے بعد حکومتی مشینری کی حرکت میں آگئی۔ بیان کے چندگھنٹوں بعد پھانسی ابتدئی طورپر باہتر گھنٹے کیلئے موخرکی گئی۔

    صولت مرزا کے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے وزارت داخلہ نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمدنوے روزکےلئےروک دیا۔صولت مرزا کے اعترافی بیان پر مزید تحقیقات کیلئے نئی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔

    دوسری جانب پھانسی کے دوسرے مجرم شفقت حسین کی موت کی سزابھی تیس روزکیلئے موخرکردی گئی ہے۔