Tag: مائرہ خان

  • فیمنزم پر یقین نہیں، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے: مائرہ خان

    فیمنزم پر یقین نہیں، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے: مائرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ میں فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتی، اور میرا ماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مہم چلی تھی کہ مرد اور خاتون ایک ہیں، جس پر مائرہ خان نے کہا کہ میں ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتی، اور میرا ماننا ہے کہ عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر ہی توجہ دینی چاہیے، انہیں شاپنگ کرنی چاہیے، انہیں شوہر سے پیسے ملتے رہیں اور وہ انہیں خرچ کرتی رہیں۔

    انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب سے ہیش ٹیگ فیمنزم اور ہیش ٹیگ فیمنسٹ آیا ہے، تب سے ہر کوئی نعرے لگا رہا ہے کہ ہم برابر ہیں، ہم بھی کام کریں گے لیکن میں کہتی ہوں مجھے کام نہیں کرنا، میں برابر نہیں۔

    مائرہ خان نے کہا کہ عورت ذات برابر نہیں ہے، ہمیں باہر جاکر کام نہیں کرنا چاہیے، کمائی کرکے ہمیں ہاتھ میں پیسے دینا مرد کی ذمہ داری ہے اور میری زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد ضرور آئے گا جو مجھے کما کر دے گا اور میں خرچ کروں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

  • چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے، تنقید کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں: مائرہ خان

    چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے، تنقید کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں: مائرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامک ملک ہے اور یہاں چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    حال ہی میں مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ پاکستان مسلم آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے، جب آپ اتنے بڑے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں اور پھر ڈیفنس کے علاقے میں چھوٹے اور چست کپڑے پہن کر نکلیں گے تو  یہ آپ کا قصور ہوگا۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کا حق بنتا ہے، جب آپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی ہے تو لوگوں کا حق بنتا ہے وہ گالیاں بھی دے سکتے ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ پبلک پراپرٹی ہو، آپ نے ڈالا ہے تو پھر سننے اور برداشت کرنے کی ہمت بھی رکھو۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگوں کو نظر نہیں آؤ، تھوڑا بہت خیال رکھ لو تو اچھا ہوگا، ایسا نہیں ہے میں ماڈرن کپڑے نہیں پہنتی، جتنے پہنتی ہوں اتنی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

    مائرہ خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو کیوں منع کریں، وہ لوگ اتنے اچھے نہیں لگتے، گھر میں بیٹھے ہیں باپ نے منع کیا ہے وہ کچھ کر نہیں سکتے اس لیے جلن اور حسد میں لوگ کمنٹ کریں گے۔

    اداکارہ و ماڈل نے مزید کہا کہ لوگوں جو کہتے ہیں انہیں کہنے دیں، انہیں مزے کرنے دیں اور یہ بات میں نے بہت دیر سے سیکھی ہے، میں تنقید کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔

  • شادی کی صبح پتا چلا میں شوہر کی تیسری بیوی ہوں، مائرہ خان

    شادی کی صبح پتا چلا میں شوہر کی تیسری بیوی ہوں، مائرہ خان

    اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کی صبح پتا چلا کہ وہ شوہر کی تیسری بیوی ہیں۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی ودیگر موضوعات کر اظہار خیال کیا۔

    مائرہ خان نے کہا کہ میں اس وقت 16 برس کی تھی، شوہر نے مجھے اپنی دونوں شادیوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے اگلے روز ہی اس کی دونوں بیویاں گھر آگئیں جس کے بعد علم ہوا کہ میں اپنے شوہر کی تیسری بیوی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے کہا کہ مرحوم شوہر کو اللہ جنت نصیب کرے لیکن جب میں ان کے سامنے روتی تھی یا پریشان ہوتی تھی تو وہ کہتے تھے کہ اداکاری جہاں کرنی ہوتی ہے وہاں کیا کرو یہ گھر پر نہیں کیا کرو۔

    بچپن سے متعلق مائرہ خان نے بتایا کہ میں بہت خاموش بچہ تھی کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ بڑے ہوکر اتنا بڑا ڈرامہ نکل آؤں گی۔

    انہوں نے کہا جب بڑی ہوئی تو پتا چلا کہ میرے دو بہن بھائی ہیں لیکن کبھی والد نے ملنے نہیں دیا میں اکیلے ہی رہی، والد نے والدہ کو نہیں بتایا تھا کہ ان کی پہلے شادی ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ والد حیات ہیں لیکن والدہ اور مجھ سے ملتے نہیں ہیں کیونکہ والدہ سے علیحدگی ہوچکی ہے۔

    مائرہ خان نے کہا کہ والد میری والدہ پر بہت ظلم کرتے اور مارتے تھے میں 15 سال کی تھی تو ایک رات والدہ کو لے کر گھر سے نکل گئی اور پھر پیچھے مڑ کر کبھی نہیں دیکھا۔

  • شوبز کے اکثر لوگ دوغلے ہوتے ہیں، مائرہ خان

    شوبز کے اکثر لوگ دوغلے ہوتے ہیں، مائرہ خان

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے شوبز کے لوگوں کو دوغلہ قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گزشتہ روز اداکارہ مائرہ خان بطور مہمان شریک ہوئیں اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان کے پوچھا کہ شوبز کے اکثر لوگ ڈیش ہوتے ہیں جس پر مائرہ خان نے کہا کہ دوغلے ہوتے ہیں۔

    مائرہ خان نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں لڑائی جھگڑے، ساس بہو کی لڑائی اور فساد بہت دکھایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاست دان سیاست کم اور ڈرامے بازی زیادہ کررہے ہیں اور ڈراموں میں سیاست زیادہ ہے۔

    پسندیدہ ڈرامے کے سوال پر مائرہ خان نے کہا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جانے والا ڈرامہ ’چیخ‘ مجھے بہت پسند آیا تھا، واضح رہے کہ چیخ کی مرکزی کاسٹ میں صبا قمر، بلال عباس، اعجاز اسلم، ازیکا ڈینئل، اشنا شاہ ودیگر شامل تھے۔

    مائرہ خان نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ بے شک انسان دکھنے میں اچھا نہ ہو لیکن جھوٹا نہیں ہونا چاہیے۔

    انہوں نے شو میں شریک کامیڈین عدیل امجد سے متعلق کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ’تماشہ‘ شو کا رزلٹ ہوتا تو میں اپنے علاوہ ’عادی‘ کو ونر بناتی وہ بہت ہی معصوم ہیں۔

  • ’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘

    ’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے وسیم بدامی کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’’تماشہ گھر‘‘ کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ مائرہ خان نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اسپیشل شو’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہوسٹ وسیم بدامی کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔

    وسیم بدامی نے مائرہ خان سے کامن سینس کے سوالات کیے، ہوسٹ نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، جس پر اداکارہ ماہرہ نے سیٹ پر موجود لوگوں کی مدد سے اس کا جواب دیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ’خاموشی، خاموشی ایسی چیز یا لفظ ہے جس کا نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، ہوسٹ نے ایک اور سوال کیا کہ’ وہ کیا چیز ہے جسے ہم کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں‘۔

    اس کامن سینس کے سوال پر ’تماشہ گھر‘ کی کنٹسٹنٹ نے جواب دیا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جس میں، ناریل، برف، گنا، آئس کریم، گوشت( جسے کھاتے بھی ہیں اور اس کی یخنی پیتے بھی ہیں۔

    ہوسٹ نے ایک اور کامن سینس کا سوال پوچھا کہ’ وہ کونسی چیز ہے جو روشنی میں زندہ رہتی ہیں اور اندھیرا ہوتے ہی مرجاتی ہیں‘ جس کا جواب اداکارہ نہیں دے سکیں لیکن اس کامن سینس سوال کا جواب ’ سایہ‘ ہے۔

  • اگر حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا: مائرہ خان

    اگر حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا: مائرہ خان

      کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ میں حجاب کرنا چاہتی ہوں لیکن اگر میں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو کیریئر ختم ہوجائے گا۔

    اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکسٹ میں شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مخلتف موضوعات پر گفتگو کی۔

    اسی پوڈکاسٹ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ حجاب اور پاکستانی کلچر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں۔

    مائرہ خان نے کہا کہ ایک طرف کترینہ کیف بولڈ لباس میں ہیں اور دوسری طرف میں قمیض شلوار میں ملبوس ہوں تو لوگ مجھے چھوڑ کر کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر میں قمیض شلوار میں اپنی تصویر پوسٹ کروں گی تو اُس پر چند لائکس آئیں گے جبکہ اگر میں بولڈ لباس میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں گی تو اُس پر 10 ہزار لائکس آئیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    مائرہ خان نے کہا کہ ہم عرب ممالک کی بات کرتے ہیں، وہاں تو حجاب کا ہی کلچر ہے وہاں ایک نظام ہے کہ چاہے اداکارہ ہو، ماڈل ہو یا اینکر ہو، سب نے لازمی حجاب پہننا ہے یا سر پر ڈوپٹہ ہونا ہے جبکہ ہمارے یہاں پاکستان میں مِکس کلچر ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم اداکارائیں ڈراموں میں حجاب نہیں کرسکتیں کیونکہ ڈراموں میں کردار ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیں سر سے دوپٹہ اُتارنا پڑتا ہے، میں چاہتی ہوں کہ حجاب کروں لیکن میرا کیرئیر مجھے اس کی اجازت نہیں دیتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگر میں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو میرا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا، ہم اداکارائیں بھی مجبور ہوتی ہیں، ہمارے دل میں بھی خوفِ خدا ہے لیکن ہم نے اپنے گھر بھی چلانے ہیں۔

    مائرہ خان نے مزید کہا کہ آج کل کوئی بھی عورت نہیں چاہتی کہ گھر سے باہر جائے اور کام کرے، لیکن اگر شوہر اکیلا کمانے والا ہے تو پر باہر جانا پڑتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ مائرہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’’تماشہ گھر‘‘ میں  گھر کا حصہ رہی ہیں۔

  • کس معروف پاکستانی اداکارہ نے چھوٹی عمر میں کاسمیٹک سرجریز کروائیں؟

    کس معروف پاکستانی اداکارہ نے چھوٹی عمر میں کاسمیٹک سرجریز کروائیں؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ناسمجھی کے باعث چھوٹی عمر سے ہی کاسمیٹک سرجری کروانا شروع کردی تھی۔

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مائرہ خان کا اپنے متعلق کہنا ہے کہ انھوں نے چھوٹی عمر میں کئی بار کاسمیٹک سرجریز کروائیں۔ انھوں نے بتایا کہ صرف 19 سال کی عمر میں پہلا لائپوسیکشن کروایا تھا۔

    پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران مائرہ خان نے اپنی زندگی کے راز آشکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ مرتبہ اپنی ناک کی سرجری کرواچکی ہیں جبکہ ایک بار سرجری کے دوران ان کی ناک خراب بھی ہو گئی تھی۔

    مائرہ نے مداحو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کرتی ہوں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں چھوٹی عمر میں ناسمجھ تھی اور کاسمیٹک سرجریز کروانے کے لیے بہت پُرجوش تھی عمر کم ہونے کے باعث مجھے اتنی سمجھ نہیں تھی۔

    لباس کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ دوغلے پن کا شکار ہیں، کترینہ کیف کو مغربی طرز کے کپڑوں میں پسند کرتے ہیں اور پاکستانی لڑکیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

    مائرہ نے کہا کہ عورت جان بوجھ کر کبھی اپنے لیے مشکل زندگی کا انتخاب نہیں کرتی، ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کی زندگی پُرسکون ہو، اس کے پاس ایک محبت کرنے والا شوہر ہو، بچے ہوں، ایک اچھی فیملی ہو۔

    حجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے حجاب کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں مجھے کام نہیں ملے گا صرف اس لیے حجاب نہیں کرتی۔

  • پاکستان ویمن فٹبالر مائرہ خان کا فری کک پر شاندار گول

    پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مائرہ خان کے سعودی فٹبال ٹیم کے خلاف شاندار گول کے چرچے ہر جگہ ہو  رہے ہیں۔

    پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ میں سعودی عرب کو ایک صفر کی سبقت حاصل تھی کہ اسی دوران کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کو ایک فری کک مل گئی۔

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مائرہ خان نے فری کک پر شاندار ہٹ لگائی جو سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہاتھوں کو چھوتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی اور اس طرح میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

    گراؤنڈ میں موجود کمنٹیٹرز اور تماشائی بھی شاندار گول کرنے پر مائرہ خان کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئی، جہاں ان کا پاکستان فٹبال ہاؤس میں نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور دیگر ارکان نے شاندار استقبال کیا۔

    اس موقع پر نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چارملکی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب اسکواڈ میں تجربہ کار پلیئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت مائرہ خان نے ہی کی تھی

  • مائرہ خان گھر والوں پر برس پڑیں

    مائرہ خان گھر والوں پر برس پڑیں

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو "تماشہ گھر” میں مائرہ خان گھر والوں پر برس پڑیں۔

    رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ کی میزبانی فرائض عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں جبکہ گھر میں رؤف لالہ، مائرہ خان، نگا جی، آمنہ ملک، ماڈل مریحہ صفدر، عمر شہزاد، سعیدہ امتیاز، عمر عالم، فائزہ خان، نعمان جاوید، سیم علی، حمیرا اصغیر، سحر بیگ، حصہ لے رہے ہیں۔

    گزشتہ سیگمنٹ میں دکھایا گیا کہ کچن میں کرفیو لگنے کے بعد مائرہ خان دوسرے گھر والوں سے تنگ آگئیں اور ان پر برس پڑیں۔

    وہ غصے میں کہتی ہیں کہ یہ مت سوچو چھ ہفتے تک ہم بچ جائیں وہ بچ جائے اب میں کہوں گی ادھر ہو تو انسانیت دکھاو اور ایک دوسرے کی مدد کرو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    مائرہ کہتی ہیں کہ اس گھر میں ہمیں بند کرنے کا مقصد ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔

    اداکارہ کہتی ہیں کہ اس گھر میں آنے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ ٹیم اے کے چار بندے، ٹیم بی کے چار اور ٹیم سی کے چار بندے اور میں نہیں ہلوں گی کیونکہ میرا کام یہ نہیں ہے۔

    گھر پہلے بے دخل کون ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے رئیلٹی شو "تماشہ گھر” روزانہ رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • مائرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

    مائرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

    لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، اس سے قبل بھی ماہرہ کی ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ گانے پر رقص کرتے ہوئے نظر آرہی۔

    https://youtu.be/o5PlRd9RMiM

    ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبح کی خوبصورت سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کہا فرانسیسی زبان میں دسمبر کو خوش آمدید کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Bonjour Décembre 🍡

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی مہندی میں ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    حسن شہریار خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا تھا کہ میں اور ماہرہ خان دوست کی مہندی کی تقریب میں میڈم نور جہاں کے گانے پر رقص کررہے ہیں۔

    اس سے قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ماہرہ نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔