Tag: مائرہ خان

  • ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں نیویارک میں لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی سگریٹ نوشی میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار کی تصاویر نیویارک کے ہوٹل کے باہر سے لی گئی ہیں، تصاویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے جبکہ پاکستانی شوبز اسٹارز ماہرہ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی دبئی میں دونوں اداکاروں کی تقریب میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، تصاویر کے بعد سے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے دوستی کے چرچے کیے جارہے ہیں، رنبیربھی ماہرہ کی تعریف میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

    ماہرہ رنبیر کو ایک اچھا دوست مانتی ہیں، ایسا بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ تصاویر نئی نہیں بلکہ جولائی کی ہیں، نیویارک میں رنبیر کپور جب اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی کنگ خان کے ساتھ بالی وڈ کی پہلی فلم رئیس باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

    یہ پڑھیں: رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی اداکار بالی ووڈ کا بائیکاٹ کریں،حمزہ علی عباسی

    پاکستانی اداکار بالی ووڈ کا بائیکاٹ کریں،حمزہ علی عباسی

    اسلام آباد : معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستانی اداکاروں سے بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے بھارتی ڈرامے اور فلمیں نہ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اور نہتے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ آج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے دو پاکستانی جوانوں کو بھی شہید کردیا ہے،اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والے ایک ایک اداکار کو بھارتی فلم انڈسٹری کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیے اسی طرح پاکستانی عوام کو بھی چاہیے کہ بھارتی فلمیں اور ڈرامے دیکھنا بند کردیں۔

    یاد رہے بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانی اداکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر اندر ملک چھوڑنے کی دھمکی کے بعد کئی فنکار وطن واپس لوٹ آئے ہیں جن میں سے فواد خان اور مائرہ خان اپنی زیر تکمیل فلموں ‘اے دل ہے مشکل ‘ اور ‘رئیس’ میں بالترتیب مرکزی کردار ادا کر رہے تھے تا ہم یہ دونوں اداکار بھی پاکستان واپس آچکے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ شب ڈھائی بجے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد دو پاکستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 9 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

     

  • ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسیناکی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کاسلسلہ جاری ہے اور اب انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو سینا نے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ  منسوخ کرانے کے بعد اب پاکستانی اداکار فواد خان اورماہرہ خان کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ انتہا پسند جماعت  کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستان فنکار،کرکٹریاکسی بھی پرفارمرکو مہاراشٹرا کی سر زمین پرقدم نہیں رکھنے دیں گے۔

    شیوسینا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ ان پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کون سائن کررہا ہے، کرن جوہر، فرحان اختر، شاہ رخ خان وغیرہ ذمہ دار بھارتی شہری ہیں اورانہیں پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    پاکستانی اداکارفواد خان، ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ کا آغازکرنے والے ہیں تاہم وہ ابھی فلم “کپوراینڈ سنز” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم  “رئیس” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیزہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات سے قبل بی سی سی ہیڈکوارٹر پردھاوا بول دیا تھا جب کہ پاکستانی امپائرعلیم ڈارکو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔

  • بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان  کی نیندیں اڑا دیں

    بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان کی نیندیں اڑا دیں

    ممبئی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان جو آج کل بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  رئیس  کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، اور اس فلم کیلئے بے پناہ محنت بھی کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی نہیں مل رہا۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس مائرہ خان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے بلکہ اس لئے کہ مذکورہ فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے نام بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،جس میں شاہ رخ خان کانام سر فہرست ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چند روز قبل ایک ایک انٹرویو میں مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ایک باصلاحیت اور سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں،اور مجھے خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم رئیس آئندہ سال 2016 میں عید کے موقع پرریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

  • مائرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، میکا سنگھ

    مائرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، میکا سنگھ

    لاہور: بھارتی گلوکار میکا سنگھ نجی دورے پر لاہور پہنچ گئےاس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان آیا لوگوں سے بہت پیار اور محبت ملی۔

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سرحدی کشیدگی ختم کرکے خطے میں امن قائم کرنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مائرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں بالی وڈ میں بہتر موقع ملا تو چھا جائیں گی، انہوں نے کہا کہ لاہوری کھانوں کا دیوانوں ہوں ڈائٹنگ کے باوجود یہاں کا مٹن قورمہ اور پلاؤ کھائے بغیر واپس نہیں جاتا۔

    میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دینا چاہتے ہیں رواں دورہ نجی ہے مگر جب بھی پاکستان میں پرفارم کیا بہت پیار اور محبت ملی۔