Tag: مائرہ ذوالفقار

  • مائرہ ذوالفقار کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف

    مائرہ ذوالفقار کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف

    لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے کرائے کےقاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف سامنے آیا ، مائرہ کو قتل کرنے والوں کو کس نے ٹاسک سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار میں بڑی پیش رفت ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ مائرہ کوکرائے کےقاتلوں کے ذریعے قتل کرانےکاانکشاف ہوا ہے ، مائرہ کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹاؤن میں تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی ڈیفنس میں موجود نہ ہونےکی تصدیق ہوئی۔

    مائرہ کو قتل کرنے والوں کو کس نے ٹاسک سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہیں ، مائرہ ذوالفقار ظاہر جدون کو شادی سے انکار کر چکی تھی جبکہ اشتہاری ظاہر جدون مائرہ کی دوست کو بھی جنسی ہراساں کرچکا ہے۔

    گذشتہ روز مائرہ قتل کیس میں 18 روز بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔

    اس سے قبل مقتولہ کے والد ذوالفقار علی کیجانب سے بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان کو بلا کر ان سے بیان لیکرچھوڑدیاجاتاہے۔

    مائرہ کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ میری بیٹی نانی کے پاس جاناچاہتی تھی سجل نے روک لیا، سجل سے پوچھاجائے کیوں روکا اورآخری وقت تک سجل ساتھ تھی، ذوالفقار علی نے مطالبہ کیا تھا کہ میری مددکی جائے اور میری بیٹی کےقاتلوں کوگرفتار کیا جائے۔

    دو روز قبل ماہرہ ذوالفقار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مائرہ کو منہ اور گردن پر گولی مار کر قتل کیا گیا تاہم زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

    پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

    لاہور : ڈيفنس میں قتل کی گئی 26 سالہ لڑکی ماہرہ ذوالفقار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائرہ کو منہ اور گردن پر گولی مار کر قتل کیا گیا تاہم زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ ذوالفقار کی جنرل اسپتال سے جاری پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں مائرہ کے منہ اور گردن پر 2فائر کیے گئے جبکہ مائرہ کی گردن پرپھندے کا نشان پایا گیا۔

    ویمن میڈیکل آفیسرڈاکٹرسعدیہ انجم کا کہنا تھا کہ مائرہ کی گردن، بازوں اور دونوں ہاتھوں پر خراشیں بھی پائی گئیں، بال کھینچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی جبکہ منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹےہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائرہ کے کپڑوں سے سرکے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے تاہم مائرہ سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

    یاد رہے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار کو قتل کردیا گیا تھا ، 26سالہ مائرہ چند روز قبل یوکے سے پاکستان آئی اور اپنی دوست اقراء کے ہمراہ رہائش پذیر تھی، مقتولہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں، مقتولہ ماہرہ کے چچا کے بیان پر4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    محمد نذیر نے دائر درخواست میں بتایا تھا کہ ماہرہ نے چند روز قبل بتایا تھا کہ اس کے دوست اسے ”سنگین نتائج” کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ میری جان کو دونوں سے خطرہ ہے۔

    تینوں میں تنازعہ کی وجہ یہ تھی کہ سعد مائرہ کو شادی کرنے پر مجبور کرتا تھا جب کہ دوسرا دوست بھی شادی کرنا چاہتا تھا جب کہ مائرہ نے ان دونوں میں سے کسی سے بھی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔